نٹ کھٹ زاویے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
نٹ کھٹ زاویے
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ

1.

انسان کو چاہیے کہ اپنےآپ سے ملاقات کیلیے بھی کبھی کبھار وقت نکال لیا کرے۔

2.

اچھی تقریر کے لیے ضروری ہے کہ اس کا آغاز اچھا ہو ،انجام اچھاہو اور درمیان میں کچھ نہ ہو۔

3.

تجربہ وہ چیز ہے جو آپ ہمیشہ ضرورت کےفوراً بعدحاصل کرلیتے ہیں۔

4.

ہر شخص چاہتا ہے کہ حق اس کی طرف ہو کم ہی چاہتے ہیں کہ وہ حق کی طرف ہوں۔

5.

کون کہتا ہے کہ ہم وقت ضائع کرتے ہیں ،ہم صرف اپنے آپ کو ضائع کرتے ہیں۔

6.

افسوس ہم نے وقت کو گھڑیوں کے ہاتھوں میں دے دیا۔

7.

وقت پیسے سے زیادہ قیمتی ہے کیونکہ ہمیں پیسہ تو اور مل سکتا ہے ،وقت نہیں مل سکتا۔

8.

ذراسوچئے اپنے آپ کو بدلنا کتنا مشکل ہے ؟پھر سمجھ آئے گا کہ دوسروں کو بدلنے کا کیا امکان ہے۔

9.

وقت وہ واحد چیز ہے جو ہر چیز کو ایک ہی وقت پر ہونے سے روکتی ہے۔

10.

تجربہ بڑا سنگدل استاد ہے۔ امتحان پہلے لیتاہے اور سبق بعد میں دیتا ہے۔

11.

باقاعدگی سے سونا بڑھاپے کو روکتا ہے ،خاص طور پر ڈرائیونگ کے دوران۔

12.

زندگی ایک اچھا ڈرامہ ہے مگر اس کا تیسرا پارٹ بڑا کمزور ہے۔

13.

جھگڑنے کےلیے دو آدمیوں کی ضرورت ہوتی ہے ختم کرنے کیلیے صرف ایک کی۔

14.

اگر ممکن ہوتا تو لوگ ”نوبل امن انعام “کے لیے مرنے مارنے پر تیار ہو جاتے۔

15.

مصیبت کو کبھی آگے جا کر نہ ملیں ،اسے پورا راستہ طے کرنے دیں ،اکثر اسے آپ تک پہنچتے پہنچتے کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے۔

16.

اگر آپ کے دشمن نہیں ہیں تو ذرا کسی چیز کو بدل کر دیکھیں۔

17.

اپنے خوابوں کو سچ کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے ،آنکھیں کھول لیں۔

18.

مفلسی انسان کو اپنے آپ سے متعارف کراتی ہے،دولت دوسروں سے۔

19.

بینک وہ ادارہ ہے جو آپ کو اس وقت چھتری دیتا ہے جب موسم اچھا ہو اور جونہی بارش شروع ہو واپس لے لیتا ہے۔

20.

امید غریب آدمی کی آخری امید ہے۔

21.

وہ جو مصیبت کی تلاش میں نکلے ،مصیبت اسے ہمیشہ مل جاتی ہے۔

22.

ہمیشہ یاد رکھیے! کہ پوری کائنات میں آپ منفرد ہیں ،باقی سارے لوگوں کی طرح۔

23.

اپنے والدین کی غلطیاں دہرانے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ ،برتھ کنٹرول ہے۔

24.

سب سے اچھا مہمان وہ ہے جس کی موجودگی میں میزبان اپنے آپ کو اپنے گھر میں ہی محسوس کرے۔

25.

کتنے عقلمند لگتے ہیں وہ لوگ جو ہمارے پاس مشورے کے لیے آتے ہیں۔