تین قسم کے بچے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
تین قسم کے بچے
پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
بڑا بچہ(Elder)
ایک ہوتا ہے سب سے بڑا بچہ )جس کو ایلڈرElderکہتے ہیں (عام طور پر اس کی عادتوں میں آپ کو نظم وضبط زیادہ نظر آئے گا ،اس کی طبیعت میں احساس ذمہ داری زیادہ ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ بچےDictatorآمر بھی بن جاتے ہیں لیکن عام طور پر یہ لوگ قانون کے مطابق رہنا اور رکھنا پسند کرتے ہیں۔ فطری طور پر اللہ تعالیٰ نے ان کی طبیعت ہی ایسی بنائی ہوتی ہے،لہٰذاجو بچہ بھی گھر میں سب سے بڑا ہو گا،آپ اس کو Expect توقع کریں کہ یہ بچہ غیر ذمہ دارنہیں ہو سکتا،ہمیشہ ذمہ دار ہو گا۔مگر ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اس کے اندر پوزیشن مقام حاصل کرنے کی بھی طبیعت ہو گی ،وہ دوسروں پر رول بھی کرنا چاہتا ہو گا ،یہ چاہے گا کہ ہر معاملے میں میری بات مانی جائے۔ مجھے Follow کیا جائے،مجھے بڑابنا کر رکھا جائے۔ یہ چیز فطری طور پر اس بچے کے اندر ہوتی ہے۔
منجھلا بچہMiddle Baby
ایک ہوتا ہے درمیان والا بچہ۔یہ بچہ جس سے کوئی بڑا ہے اور کوئی چھوٹایہ فطرتی طور پر جنگجو Fighterبچہ ہوتا ہے۔ چونکہ اس کو اپنے تحفظ Servival کے لیے بڑے سے بھی لڑنا پڑتا ہے چھوٹے سے بھی۔ ورنہ بڑے کو زیادہ اہمیت ملتی ہے یا چھوٹے کو مل جاتی ہے اور درمیان والے عام طور پرنظر انداز ہو جاتے ہیں۔ چونکہ یہ بچے نظر انداز ہوتے ہیں،اس لیے طبعاًیہ بچے فائٹر قسم کے ہوتے ہیں ،مگر یہ مشکلات کو حل کرنے والے Problem solver بھی ہو تے ہیں چونکہ ان کی بقا کا مسئلہ ہوتا ہے ،ان کے سامنے مسئلے آتے ہیں اور یہ ان کو حل Dealکرنے کی کوشش کرتے ہیں جیتنے کی کوشش کرتے ہیں ،تو ان میں مقابلے کی صلاحیت Sence of compitition دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔
سب سے چھوٹا بچہ
اور ایک ہوتا ہے گھر کا سب سے چھوٹا بچہ جس کو baby of the family بھی کہتے ہیں۔ عام طور پر محبتیں بھی اسی کو زیادہ ملتی ہیں۔ توجہات بھی اسی کو زیادہ ملتی ہیں ،یہ بچہ عام طور پرشو بوائے بچہ ہوتا ہے لیکن یہ سلیقہ Manipulation کا ماسٹر ہوتا ہے ،یہ اپنی حرکتوں سے دوسروں کی محبت کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنے کی کوشش کرتا ہے۔
تو گویا اگر کسی کے پانچ بچے ہیں تو جو بڑا بچہ ہے وہ ہے Elder one اس کی نفسیات کو اس طرح سے سمجھیں کہ اس کے اندر نظم و ضبط ہو گا۔ اور درمیان کے جو تین بچے ہیں ،یہ بچے مڈل بے بیزMidle babies کہلائیں گے ،تینوں کی نفسیات ایک ہی جیسی ہوں گی ،ان کواپنے حصول کے لیے لڑنا پڑے گا ،مسائل کو حل کرنا پڑے گا۔ ان کو جینے کے لیے محنتStruggle کرنی پڑتی ہے اس لیے ان بچوں میں عام طور پر محنت کی حس Sense of struggle زیادہ ہوتی ہے۔ایک ہوتا ہے سب سے چھوٹا بچہ ،اس کو آپ یونہی سمجھ لیں کہ وہ چونکہ گھر کا محبوب ہوتا ہے ،چھوٹی بیٹی ہو یا چھوٹا بیٹا ہو ،محبتیں انہیں کو زیادہ ملتی ہیں اور عام طور پر ہمارے گھروں کا دستور ہے کہ ماں باپ بھی اسی کے ساتھ رہتے ہیں ،وہ پھر اپنی پوزیشن کا ہمیشہ فائدہ اٹھاتا ہے۔ اب یہ ضروری نہیں کہ جو باتیں کہی گئیں ہر بچہ ایسا ہی ہو لیکن جب آپ ایک ہزار بندوں کو دیکھیں گے تو آپ محسوس کریں گے کہ عام طور پربچوں کا رویہ اس کے مطابق ہی ہوتا ہے۔ سائنس دانوں نے لاکھوں بچوں کو اس بات پر پرکھااور انہوں نے نفسیات کے یہ اصول نکالے ، اس لیے بچوں کی یہ تین باتیں ہمیشہ ذہن میں رکھا کریں کہ بچے کا پیدائش کا نمبر کیا ہے ، اسی لحاظ سے ان کی کچھ باتوں کی توقع رکھنی چاہیے اور پھر اس کے مطابق اس کو ڈیل کرنا چاہیے۔