اگر بیوی روٹھ جائے تو

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
اگر بیوی روٹھ جائے تو ….
رانا محمد عمر فاروق ،لاہور
یہ نسخے مارکیٹ سے خریدیں گے تو آپ کو فی نسخہ ایک ہزار روپے کا پڑے گا لیکن کمپنی کی” مشوری “کیلیے اور آپ کی نجات کے لیے یہ نسخے مفت، مفت اور مفت۔جی میں آیا۔

1-

اپنی بیوی کو گیمز کھیلنے پر لگا دیں جب اس کو چنگی طرح گیم کی لت پڑ جائے تو گیم کو کمپیوٹر سے ڈیلیٹ کر دیں جب کبھی بیوی بات نہ مانے تو اس کو گیم کا لالچ دیں۔ ا فاقہ ہو گا۔

2-

بیوی کی کوئی سی کمزوری مثلا شاپنگ یا کوئی بھی فیورٹ فوڈ وغیرہ ڈھونڈ کر رکھیں اور جب بھی بات منوانی ہو اس کی ایک جھلک دکھا کر بات منوائیں بے شک چیز کو خرید کر دلوانے کا کہہ دیں مگر خرید کر مت دیں ورنہ اگلی دفعہ کے لیے یہ نسخہ کارآمد نہیں۔‌ہاں اگر کوئی نئی چیز بیوی کو پسند آگئی ہو تو اور بات ہے۔

3-

بیوی نے میک اپ کیا ہو یا نہ کیا ہوا تعریف کرنے کو اپنا وطیرہ بنا لیں۔

4-

کچھ مانو اور کچھ منواؤ کے تحت بیوی کی ایک مانیں اور اپنی بے شمار منوائیں نہ ماننے کی صورت میں‌ اگلے نسخے پر عمل کریں۔ اگر آپ نے ایک مان لی ہے اور بے شمار منوانے میں‌ناکام ہیں تو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے فورا کچن میں‌گھس جائیں اور آٹا گوندھنا شروع کر دیں۔آپ دیکھیں گے کہ دو منٹ کے اندر اندر ہی آپ کی بات مان لی جائے گی۔

5-

اگر آپ کی بیوی رونا شروع کر دیتی ہے اور آپ اس کو چپ کرانے میں ناکام ہو جاتے ہیں‌تو آپ اس سے زیادہ اونچی آواز میں‌رونا شروع کر دیں‌یقین کریں وہ فوراً چپ ہو جائے گی۔ اگر یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیں۔