قاریات کے خطوط

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
قاریات کے خطوط
ادارہ
چنیوٹ سے محترمہ شازیہ عندلیب لکھتی ہیں !
السلام علیکم !
محترم مدیر ”ماہنامہ بنات اھلسنت “اللہ کا کرم ہے کہ آپ نے رسالہ جاری کیا۔ اللہ رب العزت آپ کو جزائے خیر عطافرمائے۔
میرا تعلق ضلع جھنگ سے ہےاور میں ضلع چنیوٹ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتی ہوں یعنی اس گاؤں کے ایک ہسپتال میں بطور چارج نرس ڈیوٹی سر انجام دیتی ہوں۔ ماہنامہ بنات اہلسنت کو واقعی بہت اچھا پایا اس میں جھوٹ موٹ کی بے کار کہانیاں نہیں بلکہ انسان کی زندگی میں انقلاب لانےوالےایسے سچے واقعات ہوتے ہیں جنہیں پڑھ کر اپنے اندر تبدیلی محسوس ہوتی ہے مہربانی فرما کر مجھے جلد از جلد رسالہ ارسال فرمائیں۔ جزاک اللہ
آپ کی بہن
شازیہ عندلیب
چک نمبر 14مراد والہ ضلع چنیوٹ
جواب : وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اللہ تعالی آپ کو بہت خوشیاں عطافرمائے خدمت کے جس شعبے سے آپ کا تعلق ہے یقینا ً بہت عظیم ہے اللہ تعالی فرماتے ہیںمن احیاھا فکا نما احیا الناس جمیعاً جس نے کسی ایک جان کو بچایا اس نے تمام انسانیت کو بچایا۔ ماہنامہ بنات اہلسنت کی افادیت آپ نے خود بھی محسوس کی ہے جہاں تک ہوسکے اپنی دیگر ہم جولیوں میں بھی اسے عام کریں۔ رسالہ جاری کردیا گیا ہے سالانہ خریداری صرف 240 روپے۔