اپریل

وہ غلطی بھی میری تھی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
وہ غلطی بھی میری تھی
معظمہ کنول
”شادی کو بیس سال گزر چکے ہیں لیکن میں نے اپنی بیوی سے کوئی ایسی حرکت سرزد ہوتے نہیں دیکھی جس پر غصہ کیا جا سکتا ہو۔“قاضی شریح نے امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ سے کہا۔
امام شعبی نےاس کی وجہ پوچھی کہ کیسے؟ قاضی شریح نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی اور پہلی رات میں بیوی کے پاس گیا تو میں نے اسے نہایت حسین و جمیل پایا۔ میں نے دل میں کہا کہ مجھے وضو کر کے دو نفل شکرانے کے پڑھنے چاہییں۔
Read more ...

تھوڑی سی دیر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تھوڑی سی دیر !……
مولانا عابد جمشید
”دوبارہ فون کرو دس منٹ ہوگئے ہیں ابھی تک وہ ڈاکٹر کا بچہ نہیں پہنچا۔“برہان صاحب نے پورا ہسپتال سر پر اٹھایا ہوا تھا۔ ”سر! ڈاکٹر صاحب سے بات ہوئی ہے وہ ٹریفک میں پھنس گئے تھے بس تھوڑی دیر میں پہنچ جاتے ہیں۔ “خوش اخلاق ریسپشنٹ نے حتی الامکان لہجے کو نرم بناتے ہوئے جواب دیا۔ ”یہ ڈاکٹر اگر بخشے گئے تو سمجھو سب لوگ جنتی ہیں۔ جھوٹ اور فراڈ کے علاوہ ان کو کچھ سوجھتا ہی نہیں۔“برہان صاحب کا پارہ مزید چڑھ گیا۔
برہان عظیم شہر کی جانی پہچانی شخصیت تھے کئی مارکیٹوں کے مالک، انتہائی اکھڑ مزاج اور ہر ایک سے لیے دیے رہنے والے۔
Read more ...

اپریل فول اور امت مسلمہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اپریل فول اور امت مسلمہ
رانا رضوان، فاروق آباد
اپریل فول منانے کی روایت کو بدقسمتی سے اغیار کی اندھی تقلید میں مسلمانوں نے بھی اپنا لیا ہےاور ہر سال نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ مناتے ہیں اور پھر اپنی کامیابیوں پر فخرکرتے ہوئے اور اپنے شکار کی بے بسی کو یاد کرکے اپنی محفلوں کو گرماتے رہتے ہیں۔آج اپریل فول کا یہ فتنہ امت مسلمہ کی نوجوان نسل کے اخلاق کی پامالی کا سبب بن رہا ہے جسے وہ یہود و نصاریٰ کی پیروی کرتے ہوئے جھوٹ بول کر اپنے احباب واقرباء کو بے وقوف بنانے کے لیے مناتے ہیں۔
Read more ...

بہار کا تحفہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بہار کا تحفہ
اہلیہ مولانا عابد جمشید
ہمیں بچپن سے ہی ایک جملہ بہت اچھا لگتا تھا بلکہ ہوں کہیئے کہ بہت ہی اچھا !”ایک مرد کی تعلیم ایک مرد کی تعلیم ہے اور ایک عورت کی تعلیم پورے گھرانے کی تعلیم ہے۔ “چار بھائیوں کی اکلوتی بہن ہونے کے ناتے ہم سب گھر والوں کی آنکھ کا تارا تھے اور اپنے وی آئی پی (VIP) ہونے کا احساس ہمیں بھی تھا۔ ایسے اقوال ہم بڑے اہتمام سے جمع کیا کرتے تھے جن میں صنف کرخت ) مرد حضرات سے معذرت کے ساتھ! ( پر صنف نازک کی یک گونہ برتری کا پہلو نکلتا ہو۔ ان اقوال کو ہم اپنی ڈائری میں لکھ بھی لیا کرتے تاکہ سند رہیں اور بوقت ضرورت کام آئیں۔ مذکورہ بالا مقولہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھا
Read more ...

زندگی اصول ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">زندگی اصول ہے

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
جی ہاں !بالکل ایسے ہی ہے کہ جب تک شریعت اسلامیہ کے بنیادی عقائد و نظریات، مسنون اعمال اور روز مرہ کے پیش آنے والے ضروری مسائل کا علم نہیں ہو گا ا س وقت تک ”زندگی فضول ہے“والی بات ہو گی۔
قرآن کریم میں ہے ”افحسبتم انماخلقناکم عبثاً “ کیا ابن آدم نے یہ خیال کر رکھا ہے کہ ہم نے اسے یونہی بیکار پیدا کر دیا۔ نہیں بلکہ اللہ رب العزت نے حیاتِ مستعار کے چند لمحے عطا کیے ہیں کہ اس میں کون میرے احکامات اور مسنون
Read more ...
Page 2 of 2