صحت اور تندرستی

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
صحت اور تندرستی
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ

معمولی آپریشن ہمیشہ وہ ہوتا ہے جو کسی دوسرے پر کیا جارہا ہو۔

اچھی صحت کا راز یہ ہے کہ ہر وہ چیز کھائیں جسے دل نہ چاہتا ہو ہر وہ چیز پیئں جو آپ پینا نہ چاہتے ہوں اور ہر وہ کام کریں جس کے کرنے پر طبیعت آمادہ نہ ہو۔ }مارک ٹوئن {

ہمارے ہوں کچھ لوگ دل کے ذریعے سوچتے ہیں ،کچھ دماغ کے ذریعہ اور باقی معدے کے ذریعے ڈاکٹر جنہیں ڈھنگ سے جینے نہیں دیتے ،انہیں ڈھنگ سے مرنے بھی نہیں دیتے تھوڑی سی قناعت سے بڑے بڑے پیٹ بھر جاتے ہیں جو لوگ جینے کے لیے کماتے ہیں وہ ان لوگوں سے ہمیشہ زیادہ عمر پاتے ہیں جو کھانے کے لیے جیتے ہیں۔

لوگ پہلے اپنی صحت لگا کر دولت کماتے ہیں اور پھر دولت لگا کر صحت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تندرستی ہزار نعمت ہے مگر اس کا پتہ صرف ان کو ہوتا ہے جن کے پاس یہ نہیں ہوتی

بیماری میں ڈاکٹر کی بجائے اللہ کی طرف وہ دیکھتے ہیں جو اللہ کے پیارے ہوں یا اللہ کو پیارے ہونے والے ہوں۔

دنیا میں کبھی کسی شخص کو دل اور پیٹ کی بیک وقت فکر پیدا نہیں ہوتی۔

جو چیزیں ڈاکٹر ہمیں چھوڑنے کے لیے کہتے ہیں اگر ہم وہ واقعتا چھوڑ دیں تو عمر لمبی ہو یہ نہ ہو ،لمبی لگتی ضرور ہے۔

جس ملک میں حکمران اپنے پیٹ کی فکر پہلے کرتے ہوں وہاں جمہوریت نہیں ہو سکتی

امیر آدمی غریبوں کی طرح روکھا سوکھا کھا کر ہی صحت مند رہ سکتے ہیں۔

اکثر لوگ کھانے سے انصاف کرتے کرتے ،اپنے آپ سے بے انصافی کر جاتے ہیں

روزانہ ایک ہزار امریکی سگریٹ سے جان چھڑاتے ہیں جان گنوا کر۔

ضرورت سے زیادہ توانا جسم میں ہمیشہ کمزور ذہن ہوتا ہے۔