تیرے قرآن کو سینے سے لگایا ہم نے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
تیرے قرآن کو سینے سے لگایا ہم نے
مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ
ماخوذ از شوق حدیث
استقبال رمضان کی مناسبت سے کم سے کم مدت میں کثرت سے تلاوت قرآن کریم کرنے والی چند شخصیات کے اسماء گرامی …….. مدت تلاوت ….. اور حوالہ جات کا جدول قاریات ماہنامہ بنات اہل السنت کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ ادارہ
نام
مدت تلاوت
حوالہ
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ شہادت35 ھ
ایک ہی رکعت میں پورا قرآن کریم ختم
کنز العمال ج 6ص 372، طبقات ابن سعد ج1 ص52
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
وتر کی ایک کعت میں پورا قرآن ختم
قیام اللیل للمروزی ص61
حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ م40ھ
رات بھر نماز میں پورا قرآن مجیدختم
طحاوی ج1 ص205 تہذیب ج1ص511
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ م73ھ
ایک رکعت میں پورا قرآن مجید ختم
طحاوی ج1ص205 ،قیام اللیل ص63
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ شہادت 94ھ
ایک رکعت میں پورا قرآن مجید ختم
قیام اللیل ص64، تذکرہ ج1 ص72
حضرت مجاہد رحمہ اللہ م103ھ
مغرب وعشاء کے درمیان قرآن ختم
کتاب الاذکار ص48
ثابت بن اسلم بنانی رحمہ اللہ م123ھ
رات دن میں ایک قرآن مجید ختم
قیام اللیل ص64
امام ابوبکر بن عیاش رحمہ اللہ م193ھ
30سال تک ایک قرآن روزانہ بوقت وفات 24ہزار مرتبہ قرآن ختم کیا۔
تذکرہ ج1ص245 ، شرح مسلم ج1 ص10
امام عبداللہ بن ادریس رحمہ اللہ م192ھ
اپنی مختصر زندگی میں 4 ہزار مرتبہ قرآن ختم
تذکرہ ج1ص 261، شرح مسلم ج1ص 10، الجواہر المضئیہ ج1 ص272
محدث ابوحرہ واصل بن عبدالرحمن رحمہ اللہ م152ھ
دن رات میں ایک قرآن مجید ختم
قیام اللیل ص64
امام صالح بن کیسان رحمہ اللہ م140ھ
بسا اوقات دن رات میں دو مرتبہ قرآن مجید ختم
قیام اللیل ص64
امام منصور بن زاذان رحمہ اللہ م131ھ
رات کو قرآن شروع کرتے اور چاشت کے وقت ختم اور دوسرا قرآن عصر تک ختم رمضان میں مغرب اور عشاء کے درمیان میں 2مرتبہ قرآن ختم
طبقات ابن سعد ج7 ص 60 تہذیب التہذیب ج 10 ص 307 ، قیام اللیل ص64
امام یحییٰ بن سعید القطان رحمہ اللہ م189ھ
20سال تک رات میں ایک مرتبہ قران ختم بسا اوقات ظہر وعصر کے درمیان ایک بار اور مغرب وعشاء کے درمیان قرآن ختم
تہذیب الاسماء و ج 2 ص 154،تاریخ بغدادی ج 14 ص 141تذکرہ ج1 ص 275 ، الجواہر ج2 ص 212 ، قیام اللیل ص 64
امام اسماعیل بن ابراہیم ابن علیہ رحمہ اللہ م194ھ
ایک رات میں تہائی قرآن مجید ختم
خطیب بغدادی ج14 ص337
امام مسعر بن کدام رحمہ اللہ م155ھ
سونے سے پہلے نصف قرآن مجیدختم
تذکرہ ج1ص277
امام علی بن عبداللہ الازدی رحمہ اللہ م231ھ
رمضان میں ایک قرآن روزانہ ختم
تہذیب التہذیب ج 7 ص 359
امام رفیع بن مہران ابوعالیہ الریاحی رحمہ اللہ م90ھ
رات میں ایک قرآن ختم
طبقات ابن سعد ج 7ص81
حضرت امام اعظم ابوحنیفہ تابعی کوفی رحمہ اللہ رحمۃً کاملۃً وافرۃً
ایک قرآن دن کو ایک رات کو ختم امام ابن مبارک رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ امام صاحب 45سال تک رات کو دو رکعتوں میں پورا قرآن مجید پڑھ لیتے تھے،حضرت خارجہ بن مصعب کا بیان ہے کہ کعبہ میں ائمہ کرام میں سے چار شخصیات نے قرآن کریم ختم کیا ہے ، حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ، حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ ، حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ ، حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ، جناب یحیی بن نصر کا بیان ہے کہ بسا اوقات امام صاحب رمضان میں 60قرآن کریم ختم فرماتے تھے،امام حفص فرماتے ہیں 30سال تک ایک رکعت میں پورا قرآن ختم کرتے تھے،امام اسد بن عمرو کا بیان ہے کہ جس جگہ امام صاحب کی وفات ہوئی 7ہزار مرتبہ قرآن کریم ختم کیا
الجواہر المضئیہ ج2 ص 524،خطیب بغدادی ج 3 ص356،357 ،354
 
 
 
 
 
 
امام محمد بن ادریس شافعی رحمہ اللہ م204ھ
ہررات قرآن ختم لیکن رمضان میں ایک دن اور ایک رات کے وقت ختم
خطیب بغدادی ج14 ص63
امام بقی بن مخلد رحمہ اللہ م206ھ
ہررات تیرہ رکعتوں میں پورا قرآن ختم
تذکرہ ج1ص185
امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ م256ھ
معمول ایک مرتبہ روزانہ لیکن رمضان میں روزانہ دو مرتبہ قرآن ختم
بغدادی ج2ص12، طبقات الشافعیہ الکبریٰ ج2 ص9
امام السراج ابوالعباس محمد بن اسحاق رحمہ اللہ م313ھ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایصال ثواب کے لیے12ہزار مرتبہ قرآن ختم کیا اور 12ہزار قربانی کیں
تذکرہ ج1ص270
امام العسال ابواحمد محمد بن احمد بن ابراہیم رحمہ اللہ م349ھ
ایک رکعت میں پورا قرآن ختم
تذکرہ ج1ص97
امام ابن الحداد رحمہ اللہ م344ھ
روزانہ ایک قرآن ختم
تذکرہ ج1ص108
امام ابوبکر احمد بن علی بن ثابت المعروف خطیب بغدادی رحمہ اللہ م463 ھ
سورج غروب ہونے تک ترتیل کے ساتھ ایک قرآن مجید روزانہ ختم
تذکرہ ج1ص316
امام ابن عساکر رحمہ اللہ م571ھ
ہر رات کو قرآن مجید ختم
تذکرہ ج1ص121
شاہ اسمعیل شہید رحمہ اللہ م1246 ھ
عصر تا قبل از مغرب پورا قرآن ختم
فیض الباری ج 4 ص198
خلیفہ مامون الرشید رحمہ اللہ م217ھ
رمضان میں 30مرتبہ قرآن ختم ابن کثیر کا بیان ہے کہ 33قرآن پاک ختم
تاریخ الخلفاء ص311 ، البدایہ ج9 ص275
حجاج بن یوسف
ہر رات قرآن مجید ختم
البدایہ ج9 ص119