امام ابو حنیفہ کی ذہانت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 

">امام ابو حنیفہ کی ذہانت

اہلیہ مفتی رشید احمد
امام اعمش رحمۃ اللہ علیہ ایک بار غصہ میں اپنی بیوی کو یہ کہہ بیٹھے کہ اگر تو نے مجھے یہ خبر دی کہ آٹا ختم ہو گیا تو تمہیں طلاق اور اگر آٹے کے ختم ہونے کہ بارے میں کچھ لکھا تو تمہیں طلاق اور اگر آٹے کے متعلق کوئی پیغام دیا تو تمہیں طلاق۔
ان کی بیوی حیران رہ کئی کہ انہوں نے کیا کہہ دیا ہے۔ وہ سوچنے لگی کے اب کیا کیا جائے ؟اسے کسی نےکہا اس مشکل سے صرف امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ہی نکال سکتے ہیں تم ان کے پاس جا کر سارا واقعہ بیا ن کرو۔ چنانچہ وہ امام صاحب کے پاس آئی اور سارا واقعہ بیان کیا توامام صاحب نے فرمایا ”اس میں کیا مشکل ہے ؟ اس کا حل تو بہت ہی آسان ہے تم رات کے وقت ان کے ازار بند کے ساتھ آٹے کا تھیلا باندھ دینا تو وہ خود ہی محسوس کریں گے کہ آٹا ختم ہو گیا ہے۔”
چنانچہ صبح کے اندھیرے میں امام اعمش جب لباس تبدیل کرنے لگے تو انہیں ازار بند کے ساتھ کچھ چیز لپٹی ہوئی محسوس ہوئی۔ جب انہوں نے دیکھا تو وہ آٹے کا خالی تھیلا تھا۔ انہیں معلوم ہو گیا کہ گھر میں آٹا ختم ہو گیا ہے۔ یہ کیفیت دیکھ کر انہوں نے کہا ،بخدایہ ترکیب ابو حنیفہ کے علاوہ کسی اور کو نہیں سوجھ سکتی