ستمبر

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 8:
نماز اہل السنت والجماعت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
امام کا تسبیح اور مقتدی کا تحمید کہنا :
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ؛ اِذَا قَالَ الْاِمَامُ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ فَقُوْلُوْا اَللّٰھُمَّ رَبَّنَالَکَ الْحَمْدُ۔
(صحیح مسلم ج 1ص176 باب التسمیع والتحمید والتامین ،صحیح البخاری ج 1ص109 باب ما یقول الامام ومن خلفہ اذا رفع راسہ من الرکوع )
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
Read more ...

اچانک مہمان آجائیں تو

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اچانک مہمان آجائیں تو…..
عائزہ بتول ، فورٹ عباس
جی جناب! گھر میں لمبی تان کے بیٹھے ہو اور اچانک مہمان آجائیں تو…؟ مہمان بھی ایسے جنہیں کھانے کے بغیر رخصت کرنے کا سوال ہی نہ ہوتو کیا کریں گے؟اچھا! بازار سے کھانا لے آئیں گے؟ لیکن اگر بازار بند ہو چکا ہو تو پھر؟۔ ایک حل تو میں نے یہ نکال رکھا ہے کہ چکن کو نمک لگا کر تھوڑی دیر چھوڑ کر تل لیتی ہوں اور مناسب پیکٹ بنا کر فریز کر دیتی ہوں۔ اسی طرح کوفتے بھی بنا کر کچے فریز کر دیتی ہوں یہ کام کوفتہ مسالہ کی مدد سے بھی ہو سکتا ہے۔تیسرا حصہ اس کا یہ ہے کہ باریک کٹی ہوئی پیاز تل کر نچوڑ کر رکھتی ہوں،وہ بھی محفوظ رہتی ہےاور چوتھا یہ کہ لہسن ادرک پیسٹ بنا کر رکھتی ہوں۔
Read more ...

تواضع کی حقیقت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تواضع کی حقیقت
اہلیہ مولانا محمد الیا س گھمن
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من تواضع للہ رفعہ اللہ
(رواہ الترمذی)
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ کےلئے تواضع اختیا ر کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو بلندی سے نوازتا ہےہیں۔تواضع وانکساری یہ نبیوںولیوں کی نشانی ہے اگر انسان کے اندر تواضع نہ ہوتو انسان کے اندر تکبر پیدا ہوتا ہے جس طرح نمرود فرعون ان کے اندر عاجزی کی صفت نہیں تھی اس لئے فرعون نے تکبر میں خدائی دعویٰ کیا۔ جب انسان میں کبر ہوگا دل میں اپنی بڑائی ہوگی اور یہ تکبر اور بڑائی تمام باطنی گناہوں کی جڑ ہے تو انسان سے گناہ صادر ہوں گے۔
Read more ...

اقبال اور آزادی نسواں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اقبال اور آزادی نسواں
کوثر گل، سکھر
مفکر اسلام حضر ت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علامہ اقبال مرحوم نے اپنی تعلیمی زندگی کا خاصہ حصہ یورپ میں گزارا ان کی باقی زندگی اک ایسے شہر اور ماحول میں گزری جو آزادی نسواں اور مغرب کی تقلید کا شاید ہندستان میں سب سے بڑا مرکز تھا اس سب کے باوجود مسلمان عورت کے بارے میں ان کا عقیدہ اور ان کے خیالات میں کوئی تذبذب واقع نہیں ہوا۔ بلکہ مغربی ممالک کی زند گی کا انتشار اور انسانیت کی تباہی کے آثار دیکھ کر ان کا یہ عقیدہ اور زیادہ مضبوط ہو گیا کہ مسلمان عورت کے لئے زندگی کا بالکل الگ معیار ہے۔
اور اس کو مغربی عورت کی تقلید سے پوری احتیاط کرنی چاہیے دنیا میں اس وقت استحکام اور نظم و انتظام نہیں پیدا ہو سکتا جب تک کے عورت میں صحیح نسوانیت، عصمت وطہارت اور شفقت مادری نہ ہو ، جو قوم اس نکتے سے واقف نہیں اس کا نظام زندگی ہمیشہ درہم برہم اور متزلل رہے گا۔
Read more ...
Page 1 of 2