گوشہ ظرافت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 

">گوشہ ظرافت>

بے چارہ مرد

اگر عورت پر ہاتھ اٹھائے تو ظالم اور پٹ جائے تو بزدل

اگر عورت سے آگے چلے تو فرعون اور پیچھے چلے تو زن مرید

اگر عورت کو کسی کے ساتھ دیکھ کر لڑے تو دقیانوس ، کچھ نہ کہے تو بے غیرت

اگر مرد گھر سے باہر رہے تو آوارہ اور گھر میں بیٹھا رہے تو ناکارہ

اگر بچوں کو ڈانٹے تو جابر اور نہ ڈانٹے تو بے پرواہ

اگر عورت کو ملازمت سے روکے تو حاسد اور نا روکے تو عورت کی کمائی کھانے والا

آخر بے چارہ مرد . . . جائے تو جائے کہاں ؟
فرماں بردار بیوی

فرمانبردار بِیوِی کیسی ہوتی ہے؟

شوہر : آج کھانے میں کیا بناؤ گی ؟

بِیوِی : جو آپ کہیں .

شوہر : واہ بھئی واہ ایسا کرو دال چاول بنا لو .

بِیوِی : ابھی کل ہی تو کھائے تھے .

شوہر : تو سبزی روٹی بنا لو .

بِیوِی : بچے نہیں کھائیں گے .

شوہر : تو چھولے پوری بنا لو چینج ہو جائے گا .

بِیوِی : جی سا متلا جاتا ہے مجھے ہیوی ہیوی لگتا ہے .

شوہر : یار آلُو قیمہ بنا لو اچھا سا .

بِیوِی : آج منگل ہے گوشت نہیں ملے گا .

شوہر : پراٹھا انڈا ؟

بِیوِی : صبح ناشتے میں روز کون کھاتا ہے ؟

شوہر : چلو چھوڑو یار ہوٹل سے منگوا لیتے ہیں .

بِیوِی : روز روز باہر کا كھانا نقصان دہ ہوتا ہے جانتے ہیں آپ

شوہر : کڑھی چاول .

بِیوِی : دہی کہاں ملے گا اِس وقت .

شوہر : پلاؤ بنا لو چکن کا .

بِیوِی : اِس میں ٹائم لگے گا پہلے بتاتے .

شوہر : پکوڑے ہی بنا لو اس میں ٹائم نہیں لگے گا .

بِیوِی : وہ کوئی كھانا تھوڑی ہے كھانا بتائیں پروپر .

شوہر : پِھر کیا بناؤ گی ؟

بِیوِی : جو آپ کہیں سرتاج .
میں فتویٰ لینے نہیں آیا
ایک مرتبہ ایک شخص خلیفہ ہارون الرشید کے پاس آیا اور اس سے کہا، مجھے حج پر جانا ہے۔ میری امداد کریں۔ خلیفہ نے کہا، دیکھو بھائی! اگر تم صاحب نصاب ہو تو ضرور حج کرو، ورنہ حج کیوں کرتے ہو۔
یہ سن کر اس نے کہا:
میں آپ کو بادشاہ سمجھ کر امداد طلب کرنے آیا تھا، مفتی سمجھ کر فتویٰ پوچھنے نہیں

۔