گوشۂ ظرافت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 

گوشۂ ظرافت 

ایک دن سید انشاء ُاللہ خان انشاء نواب صاحب کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے کہ گرمی کی وجہ سے دستار سر سے اتار کر رکھ لی۔ انشاء کی منڈا ہوا سر دیکھ کر نواب صاحب کو شرارت سوجھی اور ہاتھ بڑھا کر پیچھے سے ٹھونگ ماری۔ جس پر انشاء نے جلدی سے دستار سر پر رکھ لی اور کہنے لگے کہ سبحان اللہ! بچپن میں بزرگوں سے سنا کرتے تھے کہ جو لوگ ننگے سر کھانا کھاتے ہیں شیطان ان کے ٹھونگیں مارتا ہے۔ آج معلوم ہوا کہ وہ بات سچی تھی۔

کوئی چور مکان میں داخل ہوا تو اس نے تجوری پر لکھا ہوا دیکھا”دائیں طرف لگے ہوئے بٹن کو دباےئے تو تجوری خود بخود کھل جائے گی“۔ چور نے اس ہدایت پر عمل کیا اور بٹن پر ہاتھ رکھا ہی تھا کہ سائرن بج پڑا اور چور پکڑا گیا عدالت میں جج نے چور سے پوچھا”کیا تم اپنی صفائی میں کچھ کہنا چاہتے ہو؟“۔ چور نے اداس سی حالت میں موجود لوگوں کو دیکھا اور کہا:”میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ دنیا بڑی دھو کے باز ہو گئی ہے“

ایک صاحب ملٹری پولیس میں بھرتی ہونے کیلیے انٹرویو دینے گئے۔ کرنل صاحب نے پوچھا:”آپ کا نام؟“ جواب دیا:”ایم پی یعنی مجیب پرویز“۔ کرنل صاحب :”باپ کا نام؟“۔ امیدوار: ”ایم پی یعنی مرزا پہلوان“۔ کرنل صاحب:”کس شہر میں رہتے ہیں“۔ امیدوار:”ایم پی یعنی میر پورکرنل صاحب ، یہاں کس لیے آئے ہو؟ امیدوار“ایم پی یعنی ملٹری پولیس میں بھرتی کے لیے“۔ کرنل صاحب :”لیکن اگر میں تمہیں نوکری نہ دوں تو؟“۔ امیدوار: ”جناب پھر بھی ایم پی“۔ کرنل صاحب نے حیران ہو کر پوچھا:”بھئی! اس ایم پی کا کیا مطلب ہوا؟“۔ امیدوار: ”جناب! مٹی پلید
ہمارا کچن
مزے دار گاجر گوشت
اجزاء
مقدار
گوشت
تین پاؤ
پیاز درمیانی سائز کی
چھ عدد
گاجر
چھ عدد
ٹماٹر
ایک پاؤ
گھی
ایک چھٹانک
نمک اور مرچ
حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک دیگچی میں گھی گرم کر یں اور گوشت کے ٹکڑے کو اس میں اچھی طرح تل لیں(یاد رہے کہ گوشت کی بوٹیاں نہیں کرنی ہیں بلکہ اس کا ایک ہی ٹکڑا رکھنا ہے)اب پیاز کتر لیں۔ گاجر کو چھیل کر اس کی ہڈیاں نکالے بغیر اس کے ایک ایک انچ لمبے گول ٹکڑے کاٹ لیں۔ ٹماٹر کو دھو کر اس کے بھی ٹکڑے کر لیں اور ان سب چیزوں کو گوشت کی دیگچی میں اس طرح رکھیں کہ یہ چیزیں گوشت میں رکھی جائیں بلکہ دیگچی کے کناروں میں بھی رکھیں۔ اب نمک اورمرچ بھی ڈال دیں۔ اس کے بعد اس میں گوشت کا سوپ شامل کر دیں اور دیگچی کو ڈھکن سے ڈھک کر اس کے کناروں کو آٹے کی مدد سے بند کر دیں۔ اب دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیں اور مدھم آنچ پر تقریباً ڈھائی گھنٹے تک پکنے دیں۔ اس کے بعد ڈش میں ڈال کر گرم گرم شروع کر یں۔