گوشۂ ظرافت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 

گوشۂ ظرافت

ہمارا دوپٹہ

شوہر: میں تنگ آگیا ہوں !تم ہمیشہ میرا گھر ، میری کار، میرا میرا کرتی رہتی ہو کبھی ہمارا بھی کہا کرو۔ اب الماری میں کیا ڈھونڈ رہی ہو ؟
بیوی : ہمارا دوپٹہ۔
بہانہ

جہاز میں برابر کی سیٹ پر بیٹھی خوبصورت خاتون سے ایک شخص نے پوچھا : کیا میں اس پرفیوم کا نام پوچھ سکتا ہوں جو آپ نے لگا رکھی ہے۔ میں اپنی بیوی کو تحفے میں دینا چاہتا ہوں۔
قریب میں بیٹھے بابا جی سے رہا نہ گیا اور بولا یہ پرفیوم اپنی بیوی کو مت دینا ورنہ کسی ذلیل آدمی کو اس سے بات کرنے کا بہانے مل جائے گا۔
پائپ

ایک راہگیر: (دیہاتی سے) یہ آپ کے حقّے کا پائپ اتنا لمبا کیوں ہے؟ دیہاتی: ڈاکٹر صاحب نے مجھے تمباکو سے دور رہنے کے لیے کہا ہے۔
انعام

ایک شخص (ریس دیکھتے ہوئے، دوسرے شخص سے)یار! انعام کون سے والے کو ملے گا؟
دوسرا شخص: سب سے آگے والے کو ملے گا۔
پہلا شخص: تو پھر پیچھے والے کیوں بھاگ رہے ہیں۔
میں تجھ سے کم نہیں

ایک شخص خیالات میں گم چلا جا رہا تھا‘ ایسے میں ایک گدھے نے اسے دولتّی رسید کر دی اس نے گدھے کو دو تین لاتیں رسید کیں اور بولا ”کیا میں تجھ سے کم ہوں؟ “
خالص دودھ

استاد: سب لڑکوں نے دودھ پر دو صفحات کا مضمون لکھا ہے، اور تم نے دو سطر کا۔
شاگرد: جناب! میں نے خالص دودھ پر مضمون لکھا ہے۔
کھٹارا کار

ایک دوست: (دوسرے پر رعب ڈالتے ہوئے) اگر میں صبح اپنی کار میں بیٹھ کر اپنی زمین دیکھنے نکلوں تو شام تک پوری زمین نہیں دیکھ پاتا۔دوسرا: چچ چچ! بہت عرصہ پہلے ہمارے پاس بھی ایک ایسی ہی کھٹارا کار تھی۔
ٹیبل لیمپ

ہاسٹل میں رہنے والے ایک دوست نے دوسرے سے پوچھا:
”کیا بات ہے، تم بہت پریشان ہو؟“
دوسرے نے جواب دیا:”کیابتاؤں یار،میں نےگھروالوں کوخط لکھاتھاکہ ٹیبل لیمپ خریدنےکےلیے500 روپے بھیج دیں، انہوں نے ٹیبل لیمپ بھیج دیا۔“

محترم قارئین ! آپ بھی ہمیں اچھے اچھے لطیفے بھیجیں ، غیر اخلاقی اور غیر شرعی لغویات سے گریز کریں۔