ہمارا کچن ……گاجر کا حلوہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن ……گاجر کا حلوہ
اہلیہ مولانا عابد جمشید رانا
میری پیاری پیاری بہنو !موسم سرما آچکا ہے اس موسم کی خاص سوغات گاجر کا حلوہ ہوتا ہے۔ آئیے میں آپ کو ایک ایسی ترکیب بتانے لگی ہوں اگر آپ نےایسے بنا لیا تو سارے گھر والے آپ کو دعائیں دیتے دیتے تھک جائیں گے۔
اشیاء
مقدار
گاجر
ایک کلو
کھوا
500 گرام
بادام + کاجو
سجاوٹ کے لیے جتنے مرضی لے لیں
گھی
دو کپ
دودھ
ایک لیٹر
زعفران
حسب منشاء
شکر
حسب ضرورت
الائچی
8 عدد
ترکیب: گاجر دھوکے اس کو باریک کدو کش کرلیں ،ایک کڑھائی میں گھی گرم کرکے گاجر ڈال کے اچھی طرح سے بھون لیں۔ اس کے بعد اس میں حسب ضرورت شکر اور آدھا کلو کھوا دودھ میں ملاکر ڈالیں ،زعفرانی رنگ اور الائچی کا پاؤڈر ڈالیں ،،پندرہ سے بیس منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ جب اچھی طرح سے پک جائے تو چولہا سے اتار لیں ،بادام اور کاجو تراش کردہ ڈال کر اس کو سجالیں۔ ہاتھ دھو کر اور بسم اللہ پڑھ پر دسترخوان پر لگے گاجر کے حلوے کو تناول کریں۔ آپ کے آراء کا انتظار رہے گا۔