2014

مطالعہ کی میز

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مطالعہ کی میز
…… مولانامحمدطارق نعمان گڑنگی
حضرت یوسف علیہ السلام کاخوفِ خدا:
زلیخانے حضرت یوسف علیہ السلام کے عشق میں مجبور ہوکریوسف علیہ السلام کادامن پکڑلیااوراپنی خوہش کااظہاراس قدرشدت سے کیاکہ آپ لرز اٹھے۔ زلیخاکے پاس سنگ مرمرکابت تھاجس کی وہ صبح وشام پوجاکیاکرتی تھی۔اس کی آرتی اتارتی،دریائے نیل کی سطح پہ تیرتے ہوئے اس کے چرنوں میں رکھتی اورعطر بھی چھڑکتی مگرجونہی اس نے حضرت یوسف کادامن پکڑاتوبت کوایک کپڑے سے ڈھانپ دیا۔مقصد یہ تھا کہ اس کامعبود بت اسے اس حالت میں نہ دیکھ سکے۔وہ بت سے حضرت یوسف کے ساتھ دست درازی کوچھپاناچاہتی تھی۔اس نازک صورتحال سے حضرت یوسف بہت رنجیدہ ہوئے ،سرپکڑ کر رہ گئے۔
Read more ...

بے پردگی کی وجہ سے عذاب قبر

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
بے پردگی کی وجہ سے عذاب قبر
……بنت عطاء البصیر
معلمہ دارالعلوم عید گاہ کبیر والا
راوی کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان نے کچھ اس طرح حلفیہ بیان دیا کہ میرے ایک عزیز کی جوان بیٹی اچانک فوت ہوگئی جب ہم تدفین سے فارغ ہوکر پلٹے تو مرحومہ کے والد کو یاد آیا کہ اس کا ایک ہینڈ بیگ جس میں اہم کاغذات تھے وہ غلطی سے میت کے ساتھ قبر میں دفن ہوگیا ہے، چنانچہ بامر مجبوری دوبارہ قبر کھودنی پڑی، جوں ہی قبر سے اینٹ ہٹائی گئی خوف کے مارے ہماری چیخیں نکل گئیں، کیونکہ جس جوان لڑکی کو ابھی ابھی ہم نے ستھرے کفن میں لپیٹ کر سلایا تھا
Read more ...

میرا جرم کیا ہے

User Rating: 2 / 5

Star ActiveStar ActiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
میرا جرم کیا ہے ؟؟
……مولانا امان اللہ
سفیان ابھی سکول سے گھر واپس آیا ہی تھا، بستہ رکھا، یونیفارم تبدیل کر کے کھانے کے لیے بیٹھا ہی تھا۔ بڑے بھائی نے دیکھا کہ سفیان گھر آگیا ہے سفیان کو دیکھتے ہی کمپیوٹر سے توجہ ہٹا کر کہنے لگا: سفیان میں کافی دیر سے تیرا انتظار کررہا تھا کھانا کھالینے کے بعد جلدی سے میرے نمبر پر ایزی لوڈ کروا دینا یہ لو پیسے۔ سفیان کھانے کے بعد ایزی لوڈ کروانے کے لیے چلا گیا۔ گھر واپس پہنچا تو اس کی کی امی نے کہا بیٹا سفیاں ابھی تک پکانے کے لیے سبزی نہیں آئی یہ لو پیسے اور بھاگ کر ذرا بازار سے سبزی تو لے آؤ اور ہاں ساتھ میں سبز دھنیا اور ہری مرچیں بھی لے آنا۔ بازار؛ سفیان کے گھر سے کافی دور تھا
Read more ...

بری صحبت سے بچیئے

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
بری صحبت سے بچیئے!!
……مولانا محمد اسحاق
ماحول میں اچھی اور بری صحبت کا بہت زیادہ اثر ہوتا ہے انسانی زندگی کو جیسی صحبت میسر ہوگی ویسا ہی اس کی زندگی میں نکھار یا فساد پیدا ہوگا، جو لوگ اکٹھے اٹھتے بیٹھتے ہیں ان کے اخلاق اور مذاق بھی یکساں ہوجایا کرتے ہیں کیونکہ کشش اور محبت، نفرت اور حقارت کی نظر نہ آنے والی لہریں دو ہم نشینوں کے درمیان جاری رہتی ہیں، اور ان کے تعلق کی ٹھیک ٹھیک رپورٹ پیش کرتی ہیں، چنانچہ رب کریم کا فرمان ہے:
یا ایہا الذین آمنوا اتقوا اللہ و کونوا مع الصادقین
Read more ...

زمانہ جدید کی جاہلیت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
زمانہ جدید کی جاہلیت
……اخت ادریس
جامعہ عثمانیہ تعلیم القرآن سرگودھا
مجموعی طور پر معاشرہ کی قوت برداشت جواب دے چکی ہے اور زمانہ میں جاہلیت کی یادیں پھر سے تازہ ہونے لگی ہیں۔ کبھی گھوڑا آگے بڑھانے پر جھگڑا کبھی پانی پلانے پر جھگڑا والی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ صبر، حوصلہ، درگزر، معافی اور برداشت بے معنی ٰسے الفاظ بن کر رہ گئے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی باتیں لڑائیاں بھڑ کارہی ہیں، معمولی تو تکرار کا نتیجہ قتل و غارت کی صورت میں ظاہر ہو رہا ہے۔ چند ٹکوں کی خاطر قیمتی انسان جانیں ضائع کرنا باعث فخر بن چکا ہے ،طیش میں آکر مارا ہوا ایک تھپڑ دو خاندانوں کی تباہی کا پیغام لارہا ہے۔
Read more ...