زندگی کے ٹوٹکے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
زندگی کے ٹوٹکے
محمد آصف قاسمی سرگودھا

جوکرتاہے اللہ کرتاہے اور جواللہ کرتاہے صحیح کرتاہے۔

پریشانی حالات سے نہیں خیالات سے پیداہوتی ہے۔

کم میں جینا سیکھو فالتو اس کے بندوں پر خرچ کرو جس نے آپ کو مفت دیا۔

ماں باپ سے جائیداد اور پیسہ مفت ملاآپ کی کمائی دماغ، آنکھیں، زبان اور ہاتھ پاؤں سے ہوئی اور یہ سب چیزیں آپ کو مفت دی گئیں کم میں جینا پیغمبرانہ طریقہ ہے جبکہ شاہانہ اور عیش وعشرت کی زندگی فرعون اور نمرود کا طریقہ ہے۔

بچوں کو مال ودولت ایک حدتک دو تاکہ زیادہ سے وہ اپاہج نہ بن جائیں وہ اپنی تگ ودو کریں، اللہ نے جو ان کی روزی لکھی ہے ان کو دےگا، اپنے زور بازو کی کمائی پر فخر کرسکیں گے ورنہ مفت خور کہلوائیں گے۔

حلال روزی کھاؤ، زندگی میں پریشانی،بیماری، نفرت، بے سکونی سے بچوگے اور آخرت میں آگ سے بچوگے۔

معاف کرنا اور معافی مانگنا سیکھو، یہ دونوں مشکل کام ہیں اور مشکل کام صرف عقلمند اور بہادر لوگ کرتے ہیں۔

اچھی سوچیں اپناؤ خود خوش رہوگے، یہ آپ کے بس میں ہے۔

زبان سے اچھی بات کرو، بندے خوش رہیں گے یہ آپ کے بس میں ہے۔

اگر ہوسکے تو ہمیشہ با وضو رہو رات کو وضو کرکے سونے کی عادت ڈالو رزق میں برکت ہوگی۔