کھانوں کی اقسام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
کھانوں کی اقسام
عائشہ بنت ارشد علی آف سرگودھا
عرب لوگ مہمان نوازی میں بہت آگے ہیں اس لیے ان کے ہاں مختلف اوقات میں کھانوں کے نام بھی مختلف ہوتے ہی ان کے ہاں کن کن موقعوں پر کھانا کھلانے کا رواج ہے اور ان کے نام کیا ہیں ؟
1: القری : مہمانوں کی آمد پر خاطر مدارت۔[ جب مہمان گھر میں آجائیں تو ان کی دعوت کے وقت یہ لفظ بولا جاتا ہے ]
2: التحفۃ : ملاقات کے لیے آنے والے کو کھانا کھلانا۔[ جب کوئی مختصر ملاقات کرنے کے لیے آئے تو اس وقت یہ لفظ بولا جاتا ہے ]
3: الخرس : بچہ کے پیداہونے پر کھانا کھلانا۔
4: المادبۃ : دعوت کا کھانا۔
5: الولیمۃ : شادی پر لڑکے کی طرف سے دعوت۔
6: القیقۃ : بچہ کے پیداہونے کے ساتویں دن کھانا کھلانا۔
7: العذیرۃ : ختنہ کے دن کھانا کھلانا۔
8: العظیمۃ : فوتگی والے گھر کھانا بجھوانا۔[یاد رہے کہ جب کسی گھر میں فوتگی ہوجائے تو اس گھر سے کھانا کھانا غیرت کے بھی خلاف ہے اور شریعت کا حکم یہ ہے کہ کچھ دن تک ان کے گھر کھانا پہنچائو۔
9: النقیعۃ : سفر سے آنے کی خوشی میں کھانا کھلانا۔
10: الوکیرہ : عمارت مکمل کرنے کی خوشی میں کھانا کھلانا

۔