شرمندگی

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
شرمندگی
…………راجہ گل فراز معاویہ
کھانے کے بعد اپنے دوستوں سے محو گفتگو تھے کہ اُن کے 2 سال کے بچے نے اُدھر زمین پر پڑی ایک باریک ٹہنی اُٹھائی اور ایک مشک میں سوراخ کر دیا جس سے سارا پانی ضائع ہو گیا۔ میزبان کو غصہ تو بہت آیا لیکن 2 سال کے بچے کو وہ کیا کہہ سکتا تھا اس لیے بات رفع دفع ہو گئی۔ لیکن عالمِ دین کو جہاں بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا وہی وہ ایک سوچ میں پڑ گئے، اسی سوچ کے چلتے وہ گھر واپس پہنچے۔گھر آتےہی اپنی بیوی کو بلایا، جو بہت نیک اور تمیز دار تھی۔ عالم دین نے اُس سے پوچھا "دورانِ حمل تمہارے سے کوئی گناہ سرزد ہوا تھا؟وہ بولی "نہیں سرتاج !میں تو ہر وقت حالتِ وضو میں ہوتی تھی اور ذکر الٰہی میں مشغول رہتی تھی۔تم ذرا پھر سوچ لو ہو سکتا ہے کوئی ایسی بات ہو جسے تم گناہ نہ سمجھتے ہوئے نظر انداز کر رہی ہو" عالمِ دین نے دوبارہ کہا۔وہ عورت کافی سوچ بچار کے بعد بولی:"ہاں ایک بات یادہے، ایک دن جب میں حالت حمل میں اپنے صحن میں ٹہل رہی تھی تو یک دم میری نظر ہمسائیوں کے انار کے درخت کی ٹہنی پر پڑی جوہمارے صحن میں جھکی ہوئی تھی، اُس پر بڑا ہی خوبصورت سرخ انار لگا ہوا تھا جسے دیکھ کر مجھ سے رہا نہ گیا پہلے اُسے اتارنے کی کوشش کی لیکن جب میں حمل کی وجہ سے اپنے آپ کو زیادہ نہ اُٹھا سکی تو زمین پر پڑی ایک باریک ٹہنی سے انار میں سوراخ کیا اور رس کے قطرے اپنے منہ میں لینے لگ گئی" بس یہی ایک بات یاد ہے، عورت نے بات ختم کرتے ہوئے کہا۔اتنا سننا تھا کہ عالمِ دین کا چہرہ سرخ ہوگیا اور کہا"جو حرکت تُو نے اُس وقت کی تھی آج اُسی حرکت کی وجہ سے میں بھری محفل میں بدنام ہوگیا۔ تیرے بیٹے نے بھی مشک میں ویسےہی باریک ٹہنی ماری، جیسے تو نے انار میں ماری تھی۔"