نجات نامہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
نجات نامہ
ام حمزہ
ماہنامہ بنات اہلسنت کے قارئین اور قاریات میں سے اکثر ہم سے کافی عرصے سے وظائف و عملیات سے متعلق پوچھتے ہیں اور اپنے معاشی اور گھریلو مسائل کے حل کے لیے ہم سے رابطہ کرتے تھے۔اس کے لیے ہم نے باقاعدہ ایک سلسلہ ”نجات نامہ “ کے نام سے شروع کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سلسلے سے آپ کو مسائل سے نجات عطا فرمائیں گے۔ ادارہ
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس جامع مذہب میں انسانی کی ہرمشکل کا حل موجود ہے انسان خوشی کی حالت میں ہو یاغم کی کیفیت میں، انسان کی زندگی انفرادی ہو یا اجتماعی اسلام ہر شعبہ میں بہترین مددگار ہے۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احادیث میں انسان کی بھلائی کے لئے ایسے وظائف بتائے ہیں جن کے استعمال سے انسان اپنے دشمن کے حملوں سے بچ سکتاہے۔ کوئی مانے یا نہ مانے مگر اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ چودہ سو سال سے مخلوق خدانے ان وظائف سے بھر پور فائدہ اٹھایاہے اب بھی اٹھارہے ہیں اور آئندہ بھی ان شاء اللہ اٹھاتے رہیں گے۔ لیکن اس پاکیزہ طریقے میں کچھ ایسے لوگ شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے اپنے مذموم مقاصد اور فاسداغراض کے حصول کے لئے اس پاکیزہ طریقہ میں ایک باپاک آلودہ طریقہ رائج کردیاہے۔
دستور زمانہ ہے جب کسی چیز کی مانگ ہوتو اس وقت بہت سارے کاروباری بھی مارکیٹ میں آجاتے ہیں اور اس گرم بازار میں یہ دھوکہ بازار اورمفاد پرست اصل مال کے ساتھ نقلی مان تیار کرکے شامل کردیتے ہیں اور کرائے کے ایجنٹوں کے ذریعے اس کی اتنی تشہیر کرتے ہیں کہ اصل اورنقل میں فرق کرنا مشکل ہوجاتاہے۔ ایسی صورت حال سے صرف دنیاوی معاملات ہی نہیں بگڑتے بلکہ دینی اور روحانی معاملات بھی خراب ہوجاتے ہیں۔ چنانچہ آج کل تعویذات وعملیات کا دھندا عروج پرہے جھاڑ پھونک اور ٹونوں ٹوٹکوں کے ذریعہ سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کیا جارہاہے۔ اس طرح پیسے کے پجاریوں نے شریعت کے پاکیزہ طریقے کو مسخ کردیا ہے جس سے عوام الناس میں ایسی نفرت پھیل گئی کہ انہوں نے صحیح طریقہ کوبھی شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع کردیاہے اور قرآن وحدیث کے مستند وظائف کاانکار کرنے لگے ہیں ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئےسادہ لوح مسلمانوں کو غلط قسم کے عاملوں سے بچانے کے لئے اور قرآن وسنت کے مستند اورادوظائف کو عام کرنے کے لئے ماہنامہ بنات ہل السنۃ والجماعۃ اپنے قارئین وقاریات کے لئے وظائف کا سلسلہ شروع کر رہاہے۔