نجات نامہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
نجات نامہ
ام حمزہ،سرگودھا
ہم اپنے اس سلسلہ کا آغاز اللہ تعالیٰ کے مقدس اسماء سے کرتے ہیں جن کو اسماء حسنیٰ بھی کہتے ہیں قرآن پاک میں ہے :وللہ الا سماء الحسنیٰ فادعو بھا( اللہ کے سب نام اچھے ہیں ان ناموں سے اس کو پکارو) حدیث پاک میں آیا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالی ٰ کے اسماء حسنیٰ جن کے ساتھ دعا مانگنے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے ننانوے ہیں جو شخص ان کو یاد کر لے وہ جنت میں داخل ہوگا۔
اللہ
جو روزانہ ایک مرتبہ یا اللہ پڑھے گا ان شاء اللہ اس کے دل سے تمام شکوک وشبہات دور ہوجائیں گے اور عزم ویقین کی قوت نصیب ہوگی جو لاعلاج مریض بکثرت یا اللہ کا ورد رکھے اور اس کے بعدشفاء کی دعا مانگے اس کو شفا کامل نصیب ہوگی۔
الرحمٰن:
جو شخص روزانہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ پندرہ ”یارحمٰن“ پڑھے گا اس کے دل سے ہر قسم کی سختی اور غفلت دور ہو جائے گی۔
الرحیم:
جو شخص روازنہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ ”یا رحیم“ پڑھے گا تمام دنیوی آفتوں سے ان شاء اللہ محفوظ رہے گا اور تمام مخلوق اس پر مہربان ہوجائے گی۔
الملک:
جو شخص روزانہ صبح کی نماز کے بعد ”یا ملک “ کثرت سے پڑھے گا اللہ تعالیٰ سے غنی فرما دیں گے۔
القدوس:
جو شخص روزانہ زوال کے بعد اس اسم کو کثرت سے پڑھے گا ان شاء اللہ اس کا دل روحانی امراض سے پاک ہو جائے گا۔
السلام:
)السلام( جو شخص خود پڑھے تمام بیماریوں سے محفوظ رہے گا اور اگر 115 مرتبہ پڑھ کر کسی قسم کے بیمار پر دم کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو بھی شفاء عطا فرمائیں گے۔
المؤمن:
جو شخص کسی خوف کے وقت 630 مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا ان شاء اللہ ہر طرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔ جو شخص اس اسم کو پڑھے یا لکھ کر پاس رکھے اس کا ظاہر وباطن اللہ تعالیٰ کی امان میں رہے گا۔
المہیمن:
)المہیمن(جو شخص غسل کر کے دو رکعت نمازپڑھے اور صدق دل سے سو مرتبہ یہ اسم پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے ظاہر وباطن کو پاک فرما دیں گے۔
العزیز:
جو شخص نماز فجر کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھے گا وہ ان شاء اللہ کسی کا محتاج نہ ہوگا اور ذلت کے بعد عزت پائے گا۔
الجبار:
جو شخص روزانہ صبح وشام 226 مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا ان شاء اللہ ظالموں کے ظلم وقہر سے محفوظ رہے گا اور جو شخص چاندی کی انگھوٹھی پر یہ اسم نقش کرا پہنے گا اس ہیبت اور شوکت لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوگی۔
)جاری ہے (