مئی

بچوں کے نام کیسے رکھے جائیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بچوں کے نام کیسے رکھے جائیں؟
میر زاہد مکھیالوی ، انڈیا
اسلام دین فطرت ہے جو انسانی زندگی کے تمام افعال واعمال اوراقوال واحوال پرمحیط ہے اورانسانی عظمت کا نقیب ہے اور زندگی کے ہر شعبہ میں اس کی صالحانہ رہنمائی موجود ہے، نومولود بچوں کے اچھے معنٰی دار نام تجویزکرنے مہمل اور بے معنیٰ ناموں سے احتراز کرنے کے سلسلہ میں سرکار دوعالم صلى الله علیہ وسلم کی متعدد احادیث شاہدعدل ہیں، چند احادیث ملاحظہ فرمائیں:
عن ابی الدرداء رضى الله تعالىٰ عنه قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم انکم تدعون یوم القیٰمةِ باسمائکم واسماء آبائکم فأحسنوا اسمائکم․
(رواہ احمد، ابوداوٴد، مشکوٰة:408)
Read more ...

بی بی زہراء بتول ……جگر گوشہ رسول

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بی بی زہراء بتول ……جگر گوشہ رسول
مولانا نجیب احمد قاسمی
ریاض ،سعودی عرب
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ولادت:
حضرت حسن وحضرت حسین رضی اللہ عنہماکی والدہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے چھوٹی صاحبزادی حضرت فاطمہ زہراء رضی اللہ عنہا کی ولادت‘ بعثت نبوی سے تقریباً پانچ سال قبل حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ولادت کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر تقریباً35 سال تھی۔ اور یہ وہ وقت تھا جب کعبہ کی تعمیر نو ہورہی تھی۔ اسی تعمیر کے موقع پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بہترین تدبیر کے ساتھ حجر اسود کو اس کی جگہ رکھ کر باہمی جنگ کے بہت بڑے خطرے کو ٹالا تھا
Read more ...
Page 2 of 2