نجات نامہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
نجات نامہ
ام حمزہ، سرگودھا
المعز
پیر یاجمعہ کےدن نماز مغرب کےبعد چالیس مرتبہ یامعز پڑھےگا اللہ تعالی اس کو لوگوں میں عزت اور وقار عطافرمائیں گے۔
المذل
75 مرتبہ یامذل پڑھ کرسربسجود ہو کر دعاکرےگا اللہ تعالی اس کو ان شاء اللہ حاسدوں، ظالموں اور دشمنوں کےشرسے محفوظ رکھیں گے، اگرکوئی دشمن ہوتوسجدہ میں اس کانام لےکر کہے اے اللہ فلاں ظالم یادشمن کے شرسے محفوظ رکھ یہ دعاکرےان شاء اللہ قبول ہو۔
السمیع
جمعرات کو چا شت کی نماز کے بعد پچاس،سویاپانچ سو مرتبہ یاسمیع پڑھےگا اس کی دعائیں قبول ہوں گی درمیان میں کسی سے بات ہرگز نہ کرے ، فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان سو مرتبہ پڑھنےسے اللہ تعالی اس کو نظر خاص سےنوازیں گے۔
البصیر
نماز جمعہ کےبعد سومرتبہ یابصیر پڑھاکرے اللہ تعالی اس کی نگاہ میں روشنی اوردل میں نورپیدا فرمادیں گے۔
الحکم
اخیرشب میں 99 مرتبہ باوضو ہوکر یہ اسم پڑھےگا اللہ تعالیٰ اس کے دل کومحل اسرار وانوار بنادیں گے اورجوشخص جمعہ کی رات میں یہ اسم کثرت سےپڑھے تواللہ تعالیٰ اس کے قلب کوکشف والہام سےنوازیں گے۔
العدل
جمعہ کےدن یاجمعہ کی رات میں روٹی کے بیس ٹکڑوں پر العدل لکھ کر کھائےگا اللہ تعالی مخلوق کو اس کے لیے مسخرفرمادیں گے انشاء اللہ۔
اللطیف
133 مرتبہ یالطیف پڑھےگا اس کے رزق میں برکت ہوگی اس کے سب کام بخوبی پورے ہوں گے جوشخص فقروفاقہ، دکھ، بیماری، تنہائی، کسمپرسی یاکسی اور مصیبت میں گرفتار ہووہ اچھی طرح وضو کرکے دوگانہ پڑھے{دونفل پڑھے}اوراپنے مقصد ومطلب کودل میں رکھ کر100 مرتبہ یہ اسم پڑھے انشاء اللہ مقصد پوراہوگا۔
الخبیر
سات روز تک کثرت سے یہ اسم پڑھےگا ان شاء اللہ تعالی اس پر پوشیدہ راز ظاہر ہونے لگیں گے۔ جوشخص خواہشات نفسانی میں گرفتار ہو وہ اس اسم کاورد بکثرت کرے ان شاء اللہ اس مرض سے جلد چھٹکارا ہوگا۔
الحلیم
اس اسم کوکاغذ پرلکھ کرپانی سےدھو کوجس چیز پر اس پانی کوچھڑکے یامَلےگا ان شاء اللہ اس چیز میں خیروبرکت ہوگی اور آفتوں سےوہ محفوظ رہےگی۔
العظیم
اس اسم کوکثرت سےپڑھےگا انشاء اللہ اس کو عزت وعظمت نصیب ہوگی۔
الغفور
اس اسم کوبکثرت پڑھےگا اس کی تمام تکلیفیں، رنج وغم دور اورمال واولاد میں برکت ہوگی۔ حدیث شریف میں آیاہے کہ جوسجدہ میں یارب اغفرلی تین مرتبہ پڑھےگا اللہ تعالی اس کے اگلے پچھلے گناہ{صغیرہ} معاف فرمائیں گے۔