صبراور ہمت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
صبراور ہمت!!
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
لیجیے !ایک بار پھر اللہ تعالیٰ نے رمضان کی برکتوں، رحمتوں اور بخششوں والی گھڑیاں ہمیں نصیب فرمائیں۔ بہت سے ہمارے اعزہ و اقارب پچھلے سال سحور و افطار ، تراویح و عبادات ، تلاوت و اعتکاف اور عید کی خوشیوں میں شامل تھے جو اب نہیں رہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے۔
رمضان المبارک کو اللہ تعالیٰ نے باقی مہینوں پر فضیلت بخشی ہے ، اس میں برکتیں ، رحمتیں اوربخششیں موسلا دھار برستی ہیں ، خدا کریم کی کا خاص کرم ہے کہ وہ ان بابرکت ایام میں شیاطین کو قید کرا دیتا ہے تاکہ میری مخلوق یکسوئی اور خوش دلی سے عبادات کر سکے۔ ایک ایک نیکی کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے ، بہت خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اپنی زندگی کے ایک ایک دن کو اور بالخصوص ماہ مبارک کے بابرکت ایام کو قیمتی بناتے ہوئے اللہ کے رضا اس کا قرب اور معرفت کے حصول میں گزارتے ہیں۔
ہمارے وطن عزیز پاکستان میں خوب گرمیاں ہیں پھر بجلی کی لوڈ شیڈنگ مہنگائی اور ہماری عدم برداشت سب مل کر کہیں ہم سے روزے کے حقیقی مقصد کو نہ فوت ہوجائے۔ کیونکہ روزہ محض سارا دن بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں ہے بلکہ روزہ جسم کے ایک ایک اعضااللہ تعالیٰ کے حکم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا پابند ہونا چاہیے۔ اس لیے نہایت تحمل اور بردباری سے ان ایام کو اللہ کی عبادت میں گزارنا چاہیے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ محتاجِ دعا