ان سے شادی نہ کریں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ان سے شادی نہ کریں !!
معظمہ کنول
ایک عرب دانا نے اپنے بیٹوں کو نصیحت کی کہ 7 قسم کی عورتوں سے کبھی شادی نہ کرنا، خواہ وہ حسن و جمال اور مال و دولت میں بے مثال ہی کیوں نہ ہوں۔ کیونکہ ان میں سے کسی کے ساتھ شادی کرنے کے بعد ساری زندگی پچھتاوا ہی رہے گا۔ وہ سات عورتیں یہ ہیں :
انانہ ، منانہ، كنانہ، حنانہ، حداقہ، براقہ اور شداقہ
1) انانہ - وہ عورت جو ہر وقت سر پر پٹی باندھے رکھے، کیوں کہ شکوہ و شکایت ہی ہمیشہ اس کا معمول ہو گا۔
2) منانہ - وہ عورت جو ہر وقت مرد پر احسان ہی جتاتی رہے کہ میں نے تیرے ساتھ یہ یہ احسان کیا اور تجھ سے تو مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا۔
3) کنانہ - وہ عورت جو ہمیشہ ماضی کو یاد کرے فلاں وقت میں میرے پاس یہ تھا وہ تھا۔
4) حنانہ - وہ عورت جو ہر وقت اپنے سابقہ خاوند کو ہی یاد کرتی رہے اور کہے کہ وہ تو بڑا اچھا تھا مگر تم ویسے نہیں ہو۔
5) حداقہ - وہ عورت جو خاوند سے ہر وقت فرمائش ہی کرتی رہے، جو چیز بھی دیکھے اس کی طلبگار ہو جائے۔
6) براقہ - وہ عورت جو ہر وقت اپنی چمک دمک میں ہی لگی رہے۔
7) شداقہ - وہ عورت جو تیز زبان ہو اور ہر وقت باتیں بنانا ہی اس کا کام ہو۔
نوٹ : یاد رہے کہ یہ خواتین کے نام نہیں بلکہ اوصاف ہیں۔