چوتھا سالانہ دورہ تحقیق المسائل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
چوتھا سالانہ دورہ تحقیق المسائل
معلمات و فاضلات کے تاثرات
مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا میں 31 مئی تا 12 جون چوتھا سالانہ دورہ تحقیق المسائل کا انعقاد ہوا۔ جس میں علماء و طلباء کی تعداد لگ بھگ 580تھی اور تقریباً 50 معلمات و فاضلات نے بھی اس کورس میں شرکت کی۔ کورس کے اختتام پر چند معلمات نے اپنے تاثرات ادارے کو بھیجے ہیں آپ کی خدمت میں پیش کرنے لگے ہیں
محترمہ کوثر رمضان صاحبہ ……معلمہ جامعۃ الکرامت حویلی لکھا:
ہمیں مدرسہ کا نظم و ضبط اور اصول بہت پسند آئے ہیں تمام اساتذہ سے ہم خوش ہیں انہوں نے ہمیں ہمارے اکابرین کے مشن پر چلنے کا طریقہ سکھلایا اور ہمیں بے شمار علوم سے فیض یاب کیا اور ہم مدرسہ والوں سے بہت خوش ہیں، ہماری ہر ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے مہمان نوازی کی مدرسہ کا ہر اصول ہمیں پسند ہے۔ باجی بہت اچھے اخلاق والی ہیں انہوں نے ہر بات کاجواب خندہ پیشانی سے دیا اور ہم اپنے مرشد ادستاد محترم مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے شکر گزار ہیں جو کہ حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ کے مشن پر چل رہے ہیں اور ہمیں چلنے کا سلیقہ سکھلا رہے ہیں اللہ تعالی ہر دشمن سے ان کی حفاظت فرمائے آمین۔
محترمہ کلثوم اختر… معلمہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ للبنات قائد آباد :
اللہ تعالیٰ اس ادارے کو چار چاند لگائے اور اللہ تعالی حضرت مولانا صاحب کے علم عمل اور عمر اور مال میں برکت عطاء فرمائے اور اولاد میں بھی۔ ادارے کا ہر اصول اچھا لگا ہے اور کوئی شکایت نہیں ہے جو تحریر کروں ماشاء اللہ مدرسہ بہت خوبصورت ہے اور نظام ہی بہت زبر دست ہے اور سب سے بڑھ کر ماشاء اللہ طالبات بہت اچھی ہیں اعلی اخلاق اور اوصاف کی مالک ہیں خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی اور مولانا صاحب کی تربیت یافتہ ہیں اللہ ان طالبات کو کامیاب کرے آپ نے اور مولانا صاحب نے ہمارا ہر طرح سے خیال رکھا کھانے کا پینے کا بھی آرام کا بھی اسباق کا بھی آپ کا شکر بھی ادا نہیں کرسکتے کہ کن الفاظ سے شکر ادا کریں۔
اپنے سینے سے علم نکال کر ہمارے سینے میں منتقل کیا ہے اور آپ سے مل کر مجھے بے حد خوشی ہوئی آپ اخلاق اتنا اعلی کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ مولانا صاحب کی بیوی کے ساتھ بیٹھنے کا موقعہ ملے گا یا نہیں آپ کی کتنی تعریفیں کریں اورادارے کی؛ الفاظ ہیں نہیں ہیں۔
محترمہ سماویہ اشرف…….سرگودھا:
اس مدرسے کے بارے میں کہ جس طرح آپ نے بتایا کہ صرف تین سال گزرے ہیں مدرسے کے قیام کو مگر جس طرح سے اس مدرسے کا انتظام بہت اچھے طریقے سے چل رہا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ مدرسے کی نگران باجی نے ماشاء اللہ بہت اچھے طریقے سے اپنی ڈیوٹی کو سنبھالا ہوا ہے۔میں پہلی بار کسی بھی مدرسے میں آئی ہوں مگر یہاں باجیوں اور مدرسے کی لڑکیوں کے اخلاق سے اور محبت سے مجھے بالکل بھی محسوس نہیں ہوا کہ میں پہلی مرتبہ کسی انجان جگہ پر آئی ہوں۔
یہ باجی کے اخلاق اور محنت اور مدرسے کی لڑکیوں کی محبت ہے کہ میں نے دو سال کا کورس کرنے کا ارادہ پختہ کرلیا ہے۔ کسی بھی مدرسے کا انتظام اسی طرح ہونا چاہیے کہ جو بچیاں بھی مدرسوں میں آنے سے جھجکتی ہیں وہ ایک بار آئیں تو پھر وہیں بس پڑھنا چاہیں۔