نجات نامہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
نجات نامہ
ام حمزہ، سرگودھا
الشکور:
جو شخص معاشی تنگی دستی ، مفلسی یا کسی اور دکھ درد ،رنج و غم میں مبتلا ہو وہ اس اسم شریف الشکور کو اکتالیس مرتبہ روزانہ پڑھے تو ان شاء اللہ اس سے رہائی نصیب ہوگی۔
العلیّ:
جو شخص اس اسم شریف العلی کو ہمیشہ پڑھتا رہے اور لکھ کر اپنے پاس رکھے تو ان شاء اللہ اسے رتبہ کی بلندی ،خوشحالی اور مقصد میں کامرانی نصیب ہوگی۔
الکبیر:
جو اپنے عہدہ سے معزول ہو گیا ہو وہ سات روزے رکھے اور روزانہ ایک ہزار مرتبہ یا کبیر پڑھے۔ ان شاءاللہ اپنے عہدہ پر بحال بھی ہو جائے گا اوربرتری اور ترقی بھی نصیب ہوگی۔
الحفیظ:
جو شخص بکثرت یا حفیظ کا ورد رکھے گا اور لکھ کر اپنے پاس رکھے گا وہ انشاءاللہ ہر طرح کے خوف و خطر اور نقصان وضرر سے محفوظ رہے گا۔
المقیت :
جو شخص خالی آبخورے میں سات مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے گا اور اس میں خود پانی پئے یا کسی دوسرے کو پلائے یا سونگھے گا توانشاءاللہ مقصد پورا ہو گا۔
الحسیب:
جس کو کسی بھی شخص یا چیز کا ڈر ہو وہ جمعرات سے شروع کر کے آٹھ روز تک صبح شام ستر مرتبہ حسبی اللہ الحسیب پڑھے وہ انشاءاللہ ہر شرسے محفوظ رہے گا۔
الجلیل :
جو شخص مشک وزعفران سے اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا اور کثرت سے یا جلیل کا ورد رکھے گا اللہ تعالیٰ اس کو انشاءاللہ عزت وعظمت اور قدر ومنزلت عطا فرمائے گا۔
الکریم :
جو شخص روزانہ سوتے وقت یا کریم پڑھتے پڑھتے سوجایا کرے اللہ تعالیٰ اس کو علماء وصلحاء میں عزت نصیب فرمائیں گے۔
الرقیب :
جو شخص اپنے اہل وعیال اور مال ومنال پر سات مرتبہ اس اسم شریف الرقیب کو پڑھ کر روزانہ دم کیا کرے اور یا رقیب کا ورد رکھے ان شاءاللہ وہ سب آفتوں سے محفوظ رہے گا۔
المجیب :
جو شخص کثرت سے یا مجیب پڑھا کرے ان شاءاللہ اس کی دعائیں بارگاہِ خداوندی میں قبول ہونے لگیں گی۔
الواسع :
جو شخص کثرت سے یا واسع کا ورد رکھے گا ان شاءاللہ اس کو ظاہری ، باطنی غنا اللہ تعالیٰ عطا فرمائیں گے۔
الحکیم:
جو شخص کثرت سے یا حکیم پڑھا کرے اللہ تعالیٰ اس پر ان شاءاللہ علم وحکمت کے دروازے کھول دیں گے جس شخص کا کوئی کام پورا نہ ہوتا ہو تو وہ پابندی سے اس اسم کو پڑھا کرے ان شاءاللہ کام پورا ہو جائے گا۔