مسلمان کےحقوق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
مسلمان کےحقوق
مولانا عبدالستار،ہمت
ایک حدیث میں آتا ہے کہ مسلمان کے مسلمان پر 6 حقوق ہیں۔
1۔ جب اس سےملاقات کرے تو اس کو سلام کرے۔
2۔جب کوئی دعوت دےتواس کی دعوت قبول کرے۔
3۔ جب اس کوچھینک آئے تو اس کی چھینک کاجواب)یرحمک اللہ ( دے۔
4۔ جب وہ بیمارہوتواس کی عیادت کرے۔
5۔ جب وہ فوت ہوجائے تواس کی نمازجنازہ اداکرے۔
6۔ اور اس کےلیے وہی کچھ پسندکرے جواپنے لیے پسندکرتاہے۔
)مشکوٰۃ شریف ج 2 ص 398 (
ایک حدیث میں ہے کہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ جب تک تم ایمان نہ لاؤگے تم جنت میں داخل نہ ہوگے اورتمہارا ایمان اس وقت تک مکمل نہ ہوگا جب تک ایک دوسرے سےمحبت نہ کرو کیامیں تمہیں ایسی چیز نہ بتلاؤں کہ جب تم اس کو اختیارکرلوگے توتمہاری باہمی دوستی قائم ہوجائےگی کہ اپنے مابین سلام کوعام کرو۔
ایک اور حدیث میں ہے کہ
صحابی رسول حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہےکہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: اللہ کےزیادہ نزدیک وہ شخص ہے جوسلام میں پہل کرنےوالا ہو۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سلام میں پہل کرنے اور عام کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔