احناف ڈیجیٹل لائبریری

مرکز اہل السنت والجماعت کی اساسیات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مرکز اہل السنت والجماعت کی اساسیات
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
قرآن ، سنت اور فقہ کی اشاعت و تحفظ کے عالمی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا ہے۔ عرصہ 7 سال میں اب تک اس ادارے میں تقریباً 450 فارغ التحصیل علماء کرام ایک سالہ تخصص فی التحقیق والدعوۃ کا کورس مکمل کر چکے ہیں۔ یہ آٹھواں گروپ ہے ملک بھر کے مختلف بڑے بڑے جامعات اور دینی مدارس سے دورہ حدیث شریف کے فضلاء مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا کا رخ کر رہے ہیں۔ الحمد للہ امسال بھی تقریباً 100 کے قریب علماء کرام کے داخلہ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ جن میں سے کافی تعداد نے داخلہ لے بھی لیا ہے ،باقی حضرات بھی مستقل رابطے میں ہیں۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ؛ سرپرست ادارہ نے افتتاحی تقریب میں مرکز اہل السنت والجماعت کی اساسیات پر گفتگو فرمائی کہ ہم نے مرکز کے قیام میں کن باتوں کا ملحوظ رکھاہے
Read more ...

رمضان کے ضروری مسائل

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
رمضان کے ضروری مسائل
مولانامحمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
مسئلہ۱: رمضان شریف کے روزے ہر مسلمان پر جو مجنون اور نابالغ نہ ہو فرض ہیں جب تک کوئی عذر نہ ہو روزہ چھوڑنا درست نہیں اور اگر کوئی روزہ کی نذر مان لے تو روزہ فرض ہو جاتاہے اور قضا اور کفارے کے روزے بھی فرض ہیں اوراس کے سوا اور سب روزے نفل ہیں رکھے تو ثواب ہے اور نہ رکھے تو کوئی گناہ نہیں البتہ عیداور بقر عید سے بعد تین دن روزہ رکھناحرام ہے۔
مسئلہ۲: جب سے فجر کی نماز کا وقت آتاہے اس وقت سے لے کر سورج ڈوبنے تک روزے کی نیت سے کھانا اور پینا چھوڑ دے اور مرد سے ہمبستر بھی نہ ہو شریعت میں اس کو ’’روزہ‘‘ کہتے ہیں۔
مسئلہ نمبر۳: زبان سے نیت کرنا اور کچھ کہنا ضروری نہیں ہے بلکہ جب دل میں یہ دھیان ہے کہ آج میرا روزہ ہے اورسارا دن کچھ کھایانہ پیا نہ ہمبسترہوئی تو اس کا روزہ ہوگیا اور اگر کوئی زبان سے بھی کہہ دے کہ یا اللہ میں کل تیرا روزہ رکھوں گی یا عربی میں یہ کہدے کہ’’وبصوم غد نویت‘‘ تو بھی کچھ حرج نہیں یہ بھی بہتر ہے۔
مسئلہ نمبر۴: اگر کسی نے دن بھر نہ تو کچھ کھایا نہ پیا صبح سے شام تک بھوکی پیاسی رہی لیکن دل میں روزہ کا ارادہ نہ تھا بلکہ بھوک نہیں لگی یا کسی اور وجہ سے کچھ کھانے پینے کی نوبت نہیں آئی تو اس کا روزہ نہیں ہوا۔
Read more ...

سلام میں ہاتھ سے اشارہ کرنا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">آداب معاشرت:

"سلام میں ہاتھ سے اشارہ کرنا
مولانا محمد ابوبکر اوکاڑوی حفظہ اللہ
ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال لیس منا من تشبہ بغیرنا لاتشبہوا بالیہود ولابالنصاریٰ فان تسلیم الیہود الاشارۃ بالاصابع وتسلیم النصاریٰ الاشارۃ بالاکف
(ترمذی)
ترجمہ: بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے غیروں کے ساتھ مشابہت رکھے تم نہ مشابہت اختیار کرو یہود کے ساتھ اور نہ نصاریٰ کے ساتھ پس بے شک یہود کا سلام انگلیوں کے ساتھ اشارہ کرنا ہے
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نماز اہل السنت والجماعت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
امام کی قراء ت ہی مقتدی کی قراء ت ہے :
:1 عَنْ جَابِرٍ رضی اللہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ کَانَ لَہٗ اِمَامٌ فَقِرَائَ ۃُ الْاِمَامِ لَہٗ قِرَائَ ۃٌ۔
( اتحاف الخیرۃ المھرۃ ج 2ص216 باب ترک القراء ۃ خلف الامام، رقم الحدیث1832 )
ترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو تو امام کی قراء ت ہی اس کی قراءت ہے۔
:2 عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ کَانَ اِذَا سُئِلَ ھَلْ یَقْرَئُ اَحَدٌ خَلْفَ الْاِمَامِ؟ قَالَ اِذَا صَلّٰی اَحَدُکُمْ خَلْفَ الْاِمَامِ فَحَسْبُہٗ قِرَائَ ۃُ الْاِمَامِ وَاِذَاصَلّٰی وَحْدَہٗ فَلْیَقْرَئْ۔۔۔۔ وَکَانَ عَبْدُاللّٰہِ رضی اللہ عنہ لَایَقْرَئُ خَلْفَ الْاِمَامِ۔
(موطا امام مالک ص 68باب ترک القراء ۃ خلف الامام فیما جھر فیہ ،مصنف عبد الرزاق ج2 ص 91باب القراء ۃ خلف الامام رقم الحدیث 2818.2817 ،شرح معانی الآثار ج1 ص160 باب القراء ۃ خلف الامام )
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے جب یہ سوال کیا جاتا کہ اگر کوئی امام کے پیچھے ہو تو کیا وہ قراءت کرے؟ تو آپ یہ فرماتے تھے کہ جب کوئی امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو تو اسے امام کی قراءت کافی ہے
Read more ...

درس سورۃ الناس

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

مجلس الشیخ

درس سورۃ الناس
ضبط و ترتیب: مفتی شبیر احمد حفظہ اللہ
مرکز اہل السنۃ و الجماعۃ سرگودھا میں منعقد یک سالہ” تخصص فی التحقیق و الدعوۃ“ میں دیگر مسائل کی تحقیق کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کی تفسیر کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ فاضل طلبہ کو الحمد سے والناس تک پورے قرآن کی تعلیم دینے کا مقصد عملی میدان میں درس و تفسیر کے لیے تازہ دم کرنا اور فرق باطلہ کے ان نظریات کا رد کرنا ہےجو وہ ”تفسیر القرآن “ کے نام پر پیش کرتے ہیں۔ امسال ختمِ تفسیر القرآن کے مبارک موقع پر حضرت الاستاذ متکلمِ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے آخری سورت”سورت الناس“ کا درس ارشاد فرمایا۔افادۂ عام کے لیے ہدیۂ قارئین ہے۔
اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحيم Īقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ (1) مَلِكِ النَّاسِ (2) إِلَهِ النَّاسِ (3) مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ (4) الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ (5) مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (6)Ĩ
ہما رے تخصص فی التحقیق والدعوۃ کی خصوصیات میں سے ایک خصو صیت یہ بھی ہے کہ ہم متخصصین کو قر آن کریم کا تر جمہ ، تفسیر اور بعض چیزوں کا خلاصہ پیش کرتے ہیں۔تفسیر میں ہم تر جیح اس کو دیتے ہیں
Read more ...

فتاویٰ عالمگیری

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

تعارف کتب فقہ (حصہ اول)

فتاویٰ عالمگیری
مولانا محمد یوسف حفظہ اللہ
جہانگیر احمد نگر کے سپہ سالار ملک عنبر کو شکست دے کر آگرہ کی طرف اطمینان سے واپس آرہا تھا کہ "مالوہ"اور "گجرات"کی انتہائی سرحد پر واقع "دوحد"نامی علاقہ میں اتوار کی شب 15ذیقعدہ1027ھ بمطابق 24اکتوبر1618ء کو اس کے بیٹے کے گھر میں ایک بچے نے جنم لیا اس نومولود نے ایسے تاریک ماحول میں آنکھ کھولی جہاں شرعی احکام رسم ورواج کے ملبے تلے دب چکے تھے اور اسلام کا فقط ناتواں وجود باقی رہ گیا تھا جس میں روح اور جان نہ تھی مگر کسے خبر تھی کہ یہ بچہ بڑا ہوکر برصغیر میں دین محمدی کی ڈوبتی ناؤ کو سہارا دے گا اور پھر سے شریعت اسلامیہ کے وجود میں نئی روح پھونکے گا۔جی ہاں!ہماری مراد ہندوستان کے بڑے تاجدار عادل حکمران سلطان اورنگ زیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت ہے
Read more ...

سید حسین احمد مدنی رحمہ اللہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ الاکابر(آخری حصہ)
شیخ العرب والعجم حضرت مولانا
سید حسین احمد مدنی رحمہ اللہ
مولانا محمد عبداللہ معتصم حفظہ اللہ
ہندوستان میں سیاسی سرگرمیاں:
1919ء میں تحریک خلافت کی بنیاد پڑ چکی تھی شیخ الہند اور مولانا مدنی ہندوستان تشریف لانے کے بعد اس تحریک اور اس کی افادیت سے متعارف ہوئے انتہائی جذبے سے اس میں شامل ہوگئے شیخ الہند کی عمر نے وفا نہ کی وہ آغاز تحریک کے 6ماہ بعد انتقال فرماگئے۔حضرت شیخ الہند کی وفات مولانا مدنی کے لیے ایک عظیم سانحہ تھا اس سے آپ کے کندھوں پر حضرت شیخ الہند کی جانشینی اور مسلمانان ہند کی سربراہی کا بوجھ آپڑا،10جولائی 1921ء کو آل انڈیا خلافت کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر مولانا مدنی نے ایک تجویز پیش کی جس کا خلاصہ یہ تھا "کہ حالات حاضرہ میں مسلمانوں کے لیے سرکاری فوج میں ملازم رہنا یا بھرتی ہوناحرام ہے"اس کے رد عمل کے طور پر 1921میں آپ کی گرفتاری عمل میں آئی
Read more ...

حبرالامۃ سیدنا حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active

تذکرۃ الفقہاء(آخری قسط)

حبرالامۃ سیدنا حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما
مولانا محمد عاطف معاویہ حفظہ اللہ
4:اہل السنۃ والجماعۃ احناف کا موقف ہے کہ نمازی نماز میں تکبیر تحریمہ کے علاوہ رفع الیدین نہ کرے،احناف کے اس موقف کی تائید قرآن کی آیت سے ہوتی ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
قد افلح المومنون الذین ہم فی صلوتہم خاشعون
(المومنون:1،2)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما خاشعون کی تفسیر میں فرماتے ہیں
مخبتون متواضعون لایلتفتون یمینا ولا شمالا ولا یرفعون ایدیہم فی الصلوۃ،
(تفسیر ابن عباس ص212)
ترجمہ: خاشعون سے مراد وہ لوگ ہیں جو عاجزی کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں نہ دائیں بائیں متوجہ ہوتے ہیں اور نہ ہی نماز میں رفع الیدین کرتے ہیں۔
قارئین کرام!یہ صرف چند مثالیں تھیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی تفسیر کی جن سے معلوم ہوتا ہے
Read more ...

جلیل القدر صحابی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
جلیل القدر صحابی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما
مولانا محمد اکمل راجنپوری حفظہ اللہ
عبداللہ بن عمر بن خطاب ابو عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہما کی ذات گرامی اوصاف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی زندہ تصویر اور ایسا جامع مرقع تھی جو سینکڑوں درس اور ہزاروں تلقینات سے زیادہ کارآمد تھی۔(ولی کی نظر یا ولی پہ نظر پڑنے سے زندگی بدل جاتی ہے)جیسا کہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرمایا کرتی تھیں کہ عہد نبوی کی حالت اور کیفیت کا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے زیادہ کوئی پابند نہیں رہا۔حضرت نافع رحمہ اللہ جو آپ رضی اللہ عنہما کے شاگرد اور خادم خاص تھے جنہوں نے 30برس آپ کی خدمت کی وہ اپنے شاگردوں سے کہتے کہ اگر اس زمانے میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہوتے
Read more ...

درس مثنوی

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
خزائن السنن
درس مثنوی
مفتی شبیر احمد حنفی
خزائن السنن کے عنوان سے عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کے ملفوظات کو پیش کیا جاتاہے۔بعض علماء نے حضرت والا سے مثنوی کے درس کی درخواست کی تھی۔ان کی خواہش پر حضرت والا نے مثنوی کے چند اشعار کا درس دیا۔افادۂ عام کے لیے ہدیہ قارئین ہے۔
عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا:
ہر ولی را نوح کشتی باں شناس
صحبت ایں خلق را طوفاں شناس
ارشاد فرمایا کہ:دنیا کی گمراہی مثلاً ٹی وی،وی سی آر،سینما اور فحاشی وعریانی کے طوفانوں میں ہر ولی اللہ نوح علیہ السلام کی طرح اپنی کشتی چلا رہاہے
Read more ...