احناف ڈیجیٹل لائبریری

مقام فقہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

مقام فقہ

علامہ خالد محمود مد ظلہ العالی
پی-ایچ-ڈی لندن
4: یکسوئی سے عبادت میں لگے رہنا افضل ہے یا دین میں فقہ کی راہیں معلوم کرنا؟اسے حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اللہ(96ھ) سے سنیے:
قال النخعی رحمہ اللہ وغیرہ تفقہ ثم اعتزل ومن اعتزل قبل التعلم فہو فی الاکثر مضیع اوقاتہ بنوم او فکر فی ہوس۔
(احیاء علوم الدین ج2ص232)
ترجمہ: پہلے علم فقہ حاصل کرو ،پھر بے شک عبادت میں یکسو ہوکر بیٹھو۔ جس نے علم حاصل کیے بغیر یکسوئی اختیار کی وہ زیادہ تر اپنے اوقات سونے میں کھوئے گا یا خواہشات کی فکر میں لگا رہے گا۔
5: حضرت ضحاک تابعی کبیررحمہ اللہ (106ھ) جلیل القدر مفسر قرآن ہیں آپ آیت
Read more ...

شوال کے 6 روزوں کی فضیلت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

شوال کے 6 روزوں کی فضیلت

مولانا عابد جمشید رانا
شوال کے ان چھ روزوں کا ثواب ایک روزےکےبرابرہے۔ یہ موقع بھی رمضان کی طرح سال میں ایک بار آتا ہے لہذا اس کو ضائع نہ کیا جائے کیوں کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں۔ اللہ ہمیں عمل کی توفیق دے۔ عن ابی ایوب الانصاری رضی الله عنه ، ان رسول صلی اللہ علیہ وسلم قال: من صام رمضان ، ثم اتبعه ستا من شوال كان كصیام الدهر
(رواه مسلم ، كتاب الصیام ، رقم الحدیث1164 (
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جس نے رمضان کے روزے رکھے اس کے بعد شوال کے چھ (نفلی) روزے رکھے
Read more ...

بیس تراویح اور احناف کا مسلک

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
بیس تراویح اور احناف کا مسلک
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
آج کل بعض غیر مقلدین کی طرف سے یہ سننے میں آرہا ہے کہ حنفی علماء بھی آٹھ رکعات تراویح کے قائل تھے اوران قائلین میں بڑے بڑے حضرات علماء ہیں مثلا:
امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ ، امام ابن ہمام رحمہ اللہ، علامہ ابن نجیم حنفی رحمہ اللہ، امام طحطاوی رحمہ اللہ ، ملا علی قاری رحمہ اللہ،علامہ عبد الحئی لکھنوی رحمہ اللہ ، علامہ سیوطی رحمہ اللہ ،علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ وغیرہ یہ تمام حضرات آٹھ رکعات تراویح کے قائل تھے اور بطور دلائل کے یہ حوالہ جات پیش کرتے ہیں۔
مثلا امام ابو حنیفہ کے متعلق یہ حوالہ دیتے ہیں :
1 : عن ابی حنیفۃ رحمہ اللہ عن ابی جعفر ان صلوۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم باللیل کانت ثلٰث عشرۃ رکعۃً منھن ثلاث رکعات الوتر ورکعتا الفجر۔
Read more ...

عظمت والی رات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عظمت والی رات
مولانا محمد عاطف معاویہ حفظہ اللہ
اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کو گذشتہ امتوں کے مقابلے میں عمر بہت تھوڑی دی ہے جس کو بیان کرتے ہوئے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
اعمار امتی مابین ستین الیٰ سبعین واقلہم من یجوز ذلک،
)ترمذی رقم3550(
میری امت کے اکثر افراد کی عمر ساٹھ سے ستر سال کے درمیان ہوگی بہت کم ایسے ہوں گے جن کی عمر اس سے زیادہ ہوگی۔ جب عمر کم ہوگی تو، عبادت بھی بنسبت پہلی امتوں کے کم ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے اس امت پر احسان فرمایا کہ کم عمر میں اس امت کو کچھ ایسے اوقات ،کچھ ایسی عبادات عطا فرمائیں جن کا اجر وثواب گذشتہ امتوں کی ساری عمر کی عبادت سے بھی زیادہ ہے۔ ان اوقات میں سےرمضان المبارک کی ایک رات لیلۃ القدر بھی ہے جس میں عبادت کا ثواب کئی سالوں کی عبادت سے بھی زیادہ ہے اس رات کی فضیلت قرآن کریم میں بھی ہے اور حدیث مبارکہ میں بھی۔
Read more ...

امام اعظم ابوحنیفہ امت اور سراج امت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
امام اعظم ابوحنیفہ امت اور سراج امت
مولانا محمد الیاس گھمن مدظلہ
گرد چھٹ گئی چند شوریدہ سروں کی آبلہ پا ئی نے صحراء کو سمیٹ کر رکھ دیا بدعت والحاد کے خارستان میں تلووں کو سہارنے والے کس قدر خوش تھے جب انہیں بام منزل سے پکارا گیا کہ آو تمہاری منزل تو یہ ہے روشن خیالی کی خیالی روشنی کسی چکاچوند سے امت کو اسلاف سے بدگمان کرنے کی کوشش کی تو بندہ نے عزم کیا کہ ان شاء اللہ امت کے ان چراغوں کی روشنی کو اور تیز کریں گے اور اس روشنی سے مستفید ہونے کے راستے میں حائل شکوک وشبہات کی رکاوٹوں کو ختم کریں گے۔
پس پاکستان کے دار الخلافہ میں امت کے محسن امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے فضائل ومناقب بیان کرنے اور امت کو سراج امت سے روشناس کروانے کے لیے امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا تیسرا پروگرام 10جون بروز اتوار 2012 ء کو اسلام آباد ہوٹل میں وقوع پذیر ہوا۔پروگرام ہماری توقع سے بڑھ کر کامیاب رہا اور عوام الناس،ڈاکٹروں سکالروں اور ایلیٹ کلاس طبقہ کے انتہائی ذوق وشوق
Read more ...

بات شروع کرنے سے پہلے سلام کرنا

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
آدا ب مجلس:
بات شروع کرنے سے پہلے سلام کرنا
مولانا محمد ابوبکر اوکاڑوی حفظہ اللہ
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى الله عَلَيه وسَلَّم : السَّلاَمُ قَبْلَ الْكَلاَمِ
(جامع الترمذی:حدیث نمبر2623)
ترجمہ: حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتےہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سلام گفتگو کرنے سے پہلے ہے۔
تشریح: احادیث مبارکہ میں سلام کے چند اصول وآداب بیان ہوئے ہیں مثلاً پہلے سلام کون کرے ،کون سلام کا زیادہ حقدار ہے، سلام کا غائب لوگوں تک پہچانا وغیرہ۔ اب اس حدیث مبارک میں سلام کرنے کا وقت اورموقع بتایا گیا ہےکہ سلام بات چیت شروع کرنے سے پہلے کیا جائے گا،
Read more ...

فتاویٰ عالمگیری

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تعارف کتب فقہ
حصہ دوم
فتاویٰ عالمگیری
مولانا محمد یوسف حفظہ اللہ
ہندو راجاؤں کا شہنشاہ جلال الدین اکبر م1014ھ سے یہ یارانہ اور اکبر کی ان کے بارے میں حد سے بڑھی ہوئی رواداری ہندوستان میں مسلمانوں کی سیاسی ترقی میں زبردست رکاوٹ ثابت ہوئی اور رفتہ رفتہ اکبر جیسے کم اندیش بادشاہ نے ان نئے اثرات کو قبول کرلیاجو اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی تھے۔ انہی زہریلے اثرات کا نتیجہ تھا کہ اکبر نے ایسے ایسے قانون وضع کیے جو مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث بنے۔پھر مسلم ہندو اتحاد کی پالیسی اپنا کردینِ الہٰی کے نام پر ایک نئے مذہب کی داغ بیل ڈالی۔اس کے علاوہ متعدد ایسے احکامات واصلاحات نافذ کیے جن سے اسلام کی تعلیمات بھی مجروح ہوئیں اور مسلمانوں کی وحدت بھی پارہ پارہ ہوئی۔اکبر کی ان غلط پالیسیوں کا یہ نتیجہ نکلا کہ مسلمانوں میں مشرکانہ رسم ورواج سرایت کرتے گئے،بدعات و کفر کو تقویت ملی۔مسلمان عورتیں علانیہ ہندو اپنے قبضےمیں رکھتے اور مسلمان بے بس نظر آتے تھے۔
Read more ...

امام العصر علامہ محمدانور شاہ کشمیری رحمہ اللہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
امام العصر علامہ محمدانور شاہ کشمیری رحمہ اللہ
مولانا محمد عبداللہ معتصم حفظہ اللہ
مولد ونسب:
اللہ تعالیٰ نے دار العلوم دیوبند کو ایسا چشمۂفیض بنایا ہے کہ اقصاءِ عالم سے تشنگانِ علومِ اسلامیہ کشاں کشاں اس مرکزِ علمی کا رخ کرتے ہیں۔ اس مرکزعلمی سے متعلق جن نفوس قدسیہ کو اللہ تعالیٰ نے علوم وفنون میں اعلیٰ صلاحیتوں اور مہارت تامہ سے نوازا ہے ان میں امام العصر حضرت علامہ مولانا سید محمد انور شاہ کشمیری قدس سرہ کی ذات گرامی سرفہرست ہے۔
آپ رحمہ اللہ 27شوال المکرم 1292ھ دو دھوال علاقہ کشمیر میں پیدا ہوئے۔آپ متبرک ومحترم خاندان سادات کے چشم وچراغ تھے۔سلسلہ نسب شیخ مسعود نروری تک جا پہنچتا ہے۔
تعلیم وتربیت:
علامہ کشمیری رحمہ اللہ نے 4سال کی عمر میں اپنے والد ماجد سے قرآن پاک شروع کیا
Read more ...

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تذکرۃ المحدثین
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما
مولانا محمد اکمل راجنپوری حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فضل وکمال کے اعتبار سے اپنے زمانے کے صف اول کے علماء میں سے تھے جن کی ذات گرامی ایسا صحیفہ تھی جس میں تمام علوم ومعارف جمع تھے۔ قرآن ،تفسیر،حدیث،فقہ،ادب،شعر وشاعری، فرائض اور مغازی وغیرہ۔ کوئی ایسا علم نہ تھا جس میں سے اللہ تعالیٰ نے ان کو حظِ وافر عطاء نہ فرمایا ہو،بالخصوص کلام اللہ کی تفسیر وتاویل میں جو مہارت اور آیاتِ قرآنی کے شانِ نزول اور ناسخ ومنسوخ کے علم میں جو وسعت اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطافرمائی تھی شاید کسی کے حصہ میں آئی ہو۔
فہم قرآن اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما:
چنانچہ ایک دن حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے حلقۂ مجلس میں بڑے بڑے صحابہ رضی اللہ عنہ موجود تھے
Read more ...