احناف ڈیجیٹل لائبریری

مقدمہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مقدمہ
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
حج ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے اسی طرح عمرہ بھی ایک اہم عبادت ہے۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ عازمین حرمین کو مسائل سے ناواقفیت کی بنا پر سخت پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے۔ اس لیے حج اور عمرہ کے طریقہ کار اور مسائل سےواقفیت ضروری ہے۔
Read more ...

خلاصۂِ کتاب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خلاصۂِ کتاب
سوال: 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد اسلام کے تحفظ کے لیےکون سا راستہ اختیار کیا گیا؟
جواب: دینی مدارس و جامعات بنائے گئے۔
سوال: زیادہ مشہور مدارس کون سے ہیں صرف دو کے نام بتائیں؟
جواب: دارالعلوم دیوبند اور مظاہر العلوم سہارنپور
Read more ...

آخری گزارش

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آخری گزارش
سبز ہلالی پرچم لہرائیے:!
دنیابھر کی اقوام اپنے وطن سے محبت کرتی ہیں اور کرنی بھی چاہیے۔ اسی طرح پاکستانی قوم بھی اپنے وطن سے محبت کرتی ہے، محبت کا اصل مقتضاء تو یہ ہے کہ اس کی تعمیر و ترقی میں اپنی صلاحیتیں کھپا دی جائیں۔ اس کا نام روشن کرنے اور دیگر ممالک کے مقابلے میں پرامن، خوشحال، ترقی یافتہ بنانے میں ہر پاکستانی شہری اپنا کردار ادا کرے۔ دوسری بات یہ ہے کہ دنیا کی ہرقوم اپنے ملکی پرچم کو قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دیکھنا بھی چاہیے۔ ہمیں بھی سبز ہلالی پرچم کی عظمت کو سمجھنا ہوگا۔ یہ پرچم دیگر ممالک کی طرح محض پرچم ہی نہیں بلکہ اس سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا تشخص ابھر رہا ہے۔
Read more ...

امیدواروں سے وابستہ امیدیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
امیدواروں سے وابستہ امیدیں
اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو متبع اسلام اور محب وطن حکمران عطاء فرمائے یہ ملک اسلام کی نظریاتی بنیادوں پر قائم ہوا ہے اس لیے تمام اہلیان پاکستان کی مشترکہ دو ضرورتیں ہیں، اسلام اور پاکستان ۔ عام انتخابات میں ووٹ دیتے وقت ان کو ملحوظ رکھنا ازحد ضروری ہے ۔
کوشش کریں کہ صحیح العقیدہ محب وطن عالم دین کو ووٹ دیں اور اگر آپ کے حلقے میں ایسا امیدوار موجود نہ ہو تو پھر محب وطن شخص کا انتخاب کریں ،
Read more ...

امیدوار کیسا ہو اور کیا کرے؟

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
امیدوار کیسا ہو اور کیا کرے؟
پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک ہے۔ عوام ایک مخصوص مدت کے بعد الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندے چنتے ہیں۔ بحیثیت ایک پاکستانی شہری میری طرح ہر شخص کی خواہش ہے کہ انتخابات کا مرحلہ خیر و عافیت سے مکمل ہوا کرے اور وطن عزیز کو صادق و امین،نیک، صالح، منصف مزاج، رعایا پرور، اسلام اور وطن دوست حکمران میسر آئیں۔
اپنی زندگی میں آنے والے تمام انتخابات میں ہم نے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت مہیا کرنا ہے۔ ہم نے اپنی جان سے پیارے ملک میں ایسے افراد کا انتخاب کرنا ہے جو ہماری ہمہ قسمی ضروریات ومشکلات سے بخوبی واقف ہوں اور ان کو حل کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہوں۔
Read more ...

منتخب نمائندگان کی معاشرتی ذمہ داریاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
منتخب نمائندگان کی معاشرتی ذمہ داریاں
وطن عزیز اسلامی جمہوری ملک ہے۔ مجموعی طور پر اہلیان پاکستان اپنے بنیادی جمہوری حق )ووٹ (کااستعمال کرکے اپنے نمائندے چنتے ہیں۔ انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کے لیے جیتنے کے بعد ابھی ایک اور مرحلہ باقی ہوتا ہے اور وہ ہے وطن کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور خدمت خلق کا۔
آئیے اس بارے میں سیرت طیبہ سے رہنمائی لیتے ہیں۔ اسلام میں وطن کی تعمیر وترقی، استحکام اور سالمیت خوشحالی اورخدمت خلق کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
Read more ...

آزاد کشمیر اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آزاد کشمیر اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ
اللہ تعالیٰ نے خطہ کشمیر کو حسن و جمال، رعنایت اور خوبصورتی سے مالا مال فرمایا ہے، بلندقامت پہاڑ، بہتی آبشاریں، بل کھاتی شفاف نہریں، صافی چشمے، دل موہ لینے والی جھیلیں، اچھلے کودتے دریا، پھلوں کے باغات اور ان میں بسنے والے بااخلاق، ملنسار، محنتی اور جفاکش لوگوں کو دیکھ کر اس حقیقت کو صدق دل سے تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ فطری خوابوں کی قدرتی تعبیر یہی وادی کشمیر ہے۔
کشمیر کے ضلع باغ سے منتخب ہونے والے میجر محمد ایوب رکن آزاد کشمیر اسمبلی جب حج کے لیے تشریف لے گئے،
Read more ...

7ستمبر 1974ء کا یادگار دن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
7ستمبر 1974ء کا یادگار دن
قومی اسمبلی پاکستان نے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیا:
بعض تحریکیں بعض تاریخوں کو ”تاریخ “بنا دیتی ہیں۔ جیسے 1953ء کی تحریک ختم نبوت نے 7 ستمبر 1974ء کو تاریخ بنایا۔ اسلامیانِ پاکستان نے حصولِ آزادی وطن کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی۔ ان کے رگ و ریشے میں کلمہ طیبہ اپنی حقیقت و معنویت کے ساتھ موجود ہے بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی اس کلمہ کے الفاظ و معانی اور حقیقت میں رد وبدل کر سکے؟ یہاں کے مسلمان غربت، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور اقتصادی بحرانوں کو سہہ سکتے ہیں۔
Read more ...