احناف ڈیجیٹل لائبریری

حضرت عیسیٰ کے معجزات

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
حضرت عیسیٰ کے معجزات
اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم مسلمان ہیں ہمیں ہمارا دینِ اسلام تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی عزت و توقیر کا درس دیتا ہے۔ گزشتہ قسط میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے اہل اسلام کےعقائد و نظریات کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ مزید عقائد و نظریات آئندہ ہفتے پیش کروں گا ۔ ایفائے عہد کے پیش نظر پیش خدمت ہیں۔
حضرت عیسیٰ کے 10 معجزات:
قرآن کریم نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے جن معجزات کو بیان فرمایا گیاہے مجموعی طور پر ان کی تعداد دس بنتی ہے ۔ جن کو نمبر وار ذکر کیا جا رہا ہے ۔
پہلا معجزہ …بغیر باپ کے پیدا ہونا:
قرآن کریم میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو حضرت آدم علیہ السلام جیسا قرار دیا گیا ہے جس طرح حضرت آدم علیہ السلام بغیر باپ اور ماں کے پیدا ہوئے اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی بغیر باپ کے حضرت مریم علیہاالسلام سے پیدا ہوئے۔
اِنَّ مَثَلَ عِیۡسٰی عِنۡدَ اللّٰہِ کَمَثَلِ اٰدَمَ ؕ
سورۃ اٰل عمران، رقم الآیۃ: 59
Read more ...

حضرت عیسیٰ اور اہل اسلام

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
حضرت عیسیٰ اور اہل اسلام
اللہ تعالیٰ نے جن انبیاء کرام علیہم السلام کو مبعوث فرمایا ان میں ایک مبارک نام حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا بھی ہے۔ اہل اسلام کے ہاں آپ علیہ السلام قابل احترام نبی و رسول ہیں۔ دنیا بھر میں ہر سال 25 دسمبر کو عیسائی لوگ آپ کی پیدائش سے منسوب کرتے ہیں اور Merry Christmas کے نام سے عید مناتے ہیں۔ اس موقع پر اہل اسلام بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں قرآن وسنت کی روشنی میں بنیادی حقائق و نظریات جاننا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے مختصر مگر جامع مضمون پیش کیا جا رہا ہے ۔
حضرت عیسیٰ کے نانا :
آپ علیہ السلام کے نانا کا نام عمران ہے اسی سے سورۃ اٰلِ عمران ہے ۔
حضرت عیسیٰ کی نانی :
سابقہ انبیاء علیہم السلام کی شریعت میں لوگ اپنی اولاد میں سےکسی ایک بیٹے کو دین کےلیے وقف کردیا کرتے تھے۔ان کی شریعت میں یہ جائز تھا باقی بیٹے دنیا کے کام کاج کرتے جبکہ ایک بیٹے کوخالص دین کےلیے وقف کر دیتے۔ حضرت عمران کی بیوی نےبھی اللہ تعالیٰ سے ایسی ہی سے منت مانی ۔
Read more ...

کسبِ حلال

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
کسبِ حلال
اللہ تعالیٰ ہمارے”رازق“ ہیں یعنی تمام مخلوقات کوساری ضروریاتِ زندگی عطا فرمانے والے ہیں۔ اپنے محض فضل و احسان کی وجہ سےاس رزّاق ذات نے تمام مخلوقات کی روزی کا ذمہ خود لے لیا ہے اور ہمیں رزقِ حلال کمانے کا حکم دیا ہے ۔
اُس مسبب الاسباب ذات نے رزقِ حلال کو اِس دنیا )دارالاسباب( میں تحت الاسباب رکھا ہے لیکن ان اسباب کو اختیار کرنے میں محض عقل کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا بلکہ شریعت کی تعلیمات کا مکلف بنا دیا ہے کیونکہ محض عقل حلال و حرام میں فرق اور تمیز نہیں کر سکتی جب تک کہ شریعت کی تعلیمات کو اس کے ساتھ دل و جان سے تسلیم نہ کر لیا جائے۔
حصولِ رزق کا معتدل اسلامی نظریہ:
اسلام وہ اعتدال والا دین ہے جس میں نہ افراط کی گنجائش ہے اور نہ ہی تفریط کی بلکہ اس کے تمام ارکان میں اعتدال ہی اعتدال ہے۔ نہ تو اسلام رہبانیت کا درس دیتا کہ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہو اور نہ ہی نکمے پن اور بھکاری پن کو کسی صورت تسلیم کرتا ہے بلکہ کسبِ حلال کی نہ صرف ترغیب بلکہ حکم دیتا ہے۔ اسلام میں واضح طور پر اس کے تمام جائز ذرائع کی حوصلہ افزائی اور اس سے متعلق تفصیلی احکامات موجود ہیں۔
Read more ...

شرک کی قباحت / دم و تعویذ کی شرعی حیثیت

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
شرک کی قباحت / دم و تعویذ کی شرعی حیثیت
اللہ تعالیٰ ہی ہمارے معبود ، خالق، مالک ، مختارِ کل ، مشکل کشا اور حاجت روا ہیں اللہ تعالیٰ کی ذات کےعلاوہ نہ کوئی ہمارا خالق ہے ، نہ مالک ہے ، نہ معبود و مسجود ہے نہ رازق و مختار ہے نہ ہی مشکل کشا اور حاجت روا ہے۔
شرک کسے کہتے ہیں؟:
اللہ تعالیٰ کی ذات میں یا اللہ تعالیٰ کی ایسی صفت میں کسی اور کو شریک ٹھہرانا جو صفت صرف اللہ تعالیٰ ہی کے لیے خاص اور مقرر ہے ۔
مشرک اللہ پر بہتان باندھتا ہے:
وَ مَنۡ یُّشۡرِکۡ بِاللہِ فَقَدِ افۡتَرٰۤی اِثۡمًا عَظِیۡمًا ﴿۴۸﴾
سورۃ النساء ، رقم الآیۃ: 48
ترجمہ: اور جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہرائے تو یقیناً اس نے بہت بڑے گناہ کا بہتان باندھا۔
Read more ...

نبی کریم ﷺ سے دوری

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
نبی کریم ﷺ سے دوری
اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا میں اپنے محبوب کی محبت، عقیدت اور اطاعت نصیب فرمائے اور روزِمحشر ان کی قربت اور شفاعت عطا فرمائے۔
روز محشر نبی کریم ﷺ سے دوری:
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث مبارک میں قیامت کے دن دو طرح کے لوگوں کےاوصاف ذکر فرمائے ہیں ایک وہ جو اس دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب قریب رہیں گے اور آپ کے محبوب بنیں گے۔ دوسرے وہ جو اس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دور دور رہیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ناراض ہوں گے۔ اس بارے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین باتیں ارشاد فرمائیں۔
اَلثَّرْثَارُوْنَ)بدزبان(:
Read more ...

نبی کریم ﷺ کی قُربت

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
نبی کریم ﷺ کی قُربت
اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا میں آزمائشوں اور فتنوں سے محفوظ رکھے اور آخرت میں اپنی ناراضگی اور عذاب سے نجات عطا فرمائے۔ قیامت کا دن بہت سخت ہوگا اس دن ہر شخص اس فکر میں ہوگاکہ اس کے گناہ معاف ہو جائیں، اس کی نیکیاں قبول ہو جائیں،پل صراط سے عافیت سے گزر جائے، اَعمال نامہ دائیں ہاتھ میں مل جائے، مغفرت کا فیصلہ ہو جائے اور وہ جنت میں داخل ہو جائے۔ ان کا مدار اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت پر ایمان لانے اور اس پرعمل کرنے سے ہے اس کے ساتھ ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کو انسان کی نجات میں بہت بڑا دخل ہے جس شخص کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت صحیح معنوں میں نصیب ہو گئی اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت نازل ہو گی اور وہ شخص جنت داخل ہوجائے گا اور جس شخص کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب نہ ہوئی اسے کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔
Read more ...

قرض کے احکام و آداب

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
قرض کے احکام و آداب
اللہ تعالیٰ نے جو دین نازل فرمایا ہے اس میں عقائد، عبادات ، معاملات ، معاشرت اور اخلاقیات سب کے سب اہم ہیں۔ کسی میں بھی کوتاہی نہیں برتنی چاہیے اسلامی تعلیمات میں عقائد کی درستگی اور عبادات کے بعد جس چیز پر زور دیا گیا ہے وہ باہمی معاملات ہیں۔ معاملات کو سدھارنے کی تاکید اس لیے کی گئی ہے کہ اس کو اُخروی نجات میں بہت دخل ہے کیونکہ جس طرح مسلمان کے نامہ اعمال میں نیکیوں کا ہونا بہت ضروری ہے اس طرح یہ بھی ضروری ہے کہ اس کا نامہ اعمال حق تلفی اور بدمعاملگی سے پاک وصاف ہو۔ اگر کسی شخص کے نامہ اعمال میں عبادات کی نیکیاں تو موجود ہوں لیکن دوسروں کے حقوق کی پامالی کی برائیاں بھی ہوں تو جنت اور رضائے الہٰی کا حصول مشکل ہو جائے گا ۔ یہاں تک کہ اگرکوئی شخص اپنی عزیز ترین جان بھی اللہ کے راستے میں قربان کر ے بلکہ بار بار قربان کرے یعنی درجہ شہادت پر فائز ہو جائے اتنی بڑی سعادت کے باوجود اگر اس نے کسی کا حق ادا نہ کیا جو اس کے ذمہ واجب الادا تھا تو ایسا شخص جنت کی نعمتوں سے محروم رہے گاتاوقتیکہ اس کے ورثا اس کی طرف سے اس کے حق کو ادا کر دیں۔ ذیل میں قرض سے متعلق چند احکام و آداب ذکر کیے جارہے ہیں جن پر عمل کر کے ہم دنیاوی منافع کے حصول کے ساتھ ساتھ اخروی عذاب سے بھی نجات پا سکتے ہیں۔
Read more ...

جسمانی صحت کے لیے کھیل کود کی اہمیت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
جسمانی صحت کے لیے کھیل کود کی اہمیت
اللہ تعالیٰ کی قدرت کا شاہکار ”اِنسان“ جسم اور روح سے مرکب ہے۔ ان دونوں میں سے ہر ایک چیز اللہ تعالیٰ کی طرف سے امانت ہے جسم بھی اور روح بھی۔بحیثیت مسلمان ہم میں سے ہرشخص کیلیے اپنے جسمانی اَعضاء اور اَعصاب کومضبوط، صحت مند، چاق وچوبند، طاقت وَر اور متوازن رکھنے کے ساتھ ساتھ خود کو روحانی بیماریوں اور باطنی خرابیوں سے بچانا از حد ضروری ہے۔
خانقاہیں اور کھیلوں کے میدان:
جیسے روحانی تربیت کےلیےخانقاہوں کا ہونا ضروری ہے تاکہ روح میں پیدا ہونے والی باطنی بیماریوں اور اَخلاقی اَمراض سےحفاظت ہو سکے ایسے ہی جسمانی تربیت کےلیے صحت مند اور مفید کھیلوں کے کھلے میدان بھی ضروری ہیں تاکہ جسمانی بیماریوں سے حفاظت ہوسکے۔
Read more ...

نبی کریم ﷺ کے بنیادی حقوق حصہ دوم

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
نبی کریم ﷺ کے بنیادی حقوق)حصہ دوم(
اللہ تعالیٰ ہرآن ، ہر لحظہ، ہر گھڑی اور ہر لمحہ اپنے محبوب خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے درجات میں مسلسل اضافہ اور بلندیاں عطا فرمائےاور آپ کو ”مقامِ محمود“ تک پہنچائے۔
13: نبی کریم ﷺ پر درود وسلام بھیجنا:
امت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاتیرہواں حق یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ بابرکات پر کثرت کے ساتھ درود و سلام پیش کرے۔
اِنَّ اللہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا ﴿۵۶﴾
سورۃ الاحزاب، رقم الآیۃ: 56
ترجمہ: )خود (اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی کریم )حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ( پر درودبھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو!تم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم )کی ذاتِ بابرکات ( پر درود اور خوب خوب سلام بھیجو۔
حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ مذکورہ بالا آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کا رحمت)درود( بھیجنا تو رحمت فرمانا ہے اور مراد اس سے رحمتِ خاصہ ہے جو آپ کی شانِ عالی کے مناسب ہے۔ اور فرشتوں کا رحمت بھیجنا اور اسی طرح جس رحمت کے بھیجنے کا ہم کو حکم ہے اس سے مراد اُس رحمتِ خاصہ کی دعا کرنا ہے اور اسی کو ہمارے محاورے میں ”درود“ کہتے ہیں ۔
Read more ...

نبی کریم ﷺ کے بنیادی حقوق حصہ اول

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
نبی کریم ﷺ کے بنیادی حقوق)حصہ اول(
اللہ تعالیٰ کی اربوں کھربوں رحمتیں نازل ہوں اُس ذات پر جن کے سبب سے اِنسانیت کو وجودملا، جن کے صدقے انبیاء کرام علیہم السلام کو نبوت ملی، جن کے طفیل ہدایت ملی، جن کی بدولت نجات ملے گی اور جن کی وجہ سے رب کی سرمدی رضا نصیب ہوگی۔انسانیت کو اب تک جو کچھ خیر ملی ہے اور جو کچھ آئندہ ملے گی وہ سب آپ کے دم قدم سے ہے۔ اس لیےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت سارے حقوق ہیں۔ جن میں چند ایک درج ذیل ہیں۔
1: نبی کریم ﷺ پر ایمان لانا:
امت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پہلا حق یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے۔
قُلۡ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیۡ رَسُوۡلُ اللہِ اِلَیۡکُمۡ جَمِیۡعَۨاا الَّذِیۡ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ فَاٰمِنُوۡا بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ الَّذِیۡ یُؤۡمِنُ بِاللہِ وَ کَلِمٰتِہٖ وَ اتَّبِعُوۡہُ لَعَلَّکُمۡ تَہۡتَدُوۡنَ ﴿۱۵۸﴾
سورۃ الاَعراف، رقم الآیۃ: 158
Read more ...