احناف ڈیجیٹل لائبریری

رحمتِ عالم ﷺ کا عالمی پیغام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
رحمتِ عالم ﷺ کا عالمی پیغام
اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو دین اسلام عطا فرمایا ہے وہ جینے سے پہلے اور مرنے کے بعد کے حالات کی جہاں خبر دیتاہے وہاں دنیا میں ہر عمر کے حساب سے زند گی گزارنے کے انسانی ،فطری ،اخلاقی ،قومی وملی قوانین بھی دیتاہے۔ اسلام؛ اتحادو اتفاق کاسب سے بڑا نا صرف علمبردار بلکہ گزشتہ ادوار میں عملاً نافذالعمل مذہب بھی رہا ہے۔
اسلام ؛ پو ری روئے زمین پر علمی ،عملی،قومی اور ملی فسادات کوختم کر کے امن و آتشی ،انصاف وعدل، راحت و چین کےساتھ مکمل آزادی کا حق دیتاہے۔ یہ محض تجاویز اور تھیوری پیش کرنے پر اکتفاء نہیں کرتا بلکہ عملی زندگی میں اپنا کردار اداکرتاہے۔ سابقہ اقوام کے عروج وزوال کی محض داستانیں ہی نہیں سناتابلکہ ان سے سبق اور عبرت حاصل کرنے کے لیے دعوت ِ فکر دیتاہے۔
Read more ...

قتل اور اس کی سنگینی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

قتل اور اس کی سنگینی

اللہ تعالیٰ نے انسانی بالخصوص اسلامی معاشرے میں قتل وقتال کو حرام، مُوجبِ جہنم، مُوجبِ غضبِ ، مُوجبِ لعنت اور مُوجبِ عذابِ عظیم قرار دیا ہے۔ مزید یہ کہ اس سے متعلقہ احکام قصاص و دِیت وغیرہ کا قرآن کریم میں ذکر فرمایا ہے تاکہ لوگ قتل جیسے بڑے اور بُرے جرم سے باز رہیں اور فتنہ و فساد نہ پھیلنے پائے۔
قتل کی چار سزائیں:
وَمَنۡ یَّقۡتُلۡ مُؤۡمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُہٗ جَہَنَّمُ خٰلِدًا فِیۡہَا وَ غَضِبَ اللّٰہُ عَلَیۡہِ وَ لَعَنَہٗ وَ اَعَدَّ لَہٗ عَذَابًا عَظِیۡمًا ﴿۹۳﴾
سورۃ النساء، رقم الآیۃ: 93
ترجمہ: اور جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کر ڈالے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس پر الله تعالیٰ غضب ناک ہوں گے اس کو اپنی رحمت سے دور کردیں گے اور اسے سخت ترین سزا دیں گے۔
آیت مبارکہ میں جان بوجھ کر قتل کرنے والے کی سزا کے طور پرچار باتیں ذکر فرمائی گئی ہیں:
Read more ...

کامیاب مومن کی سات صفات

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
کامیاب مومن کی سات صفات
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی سورۃ المؤمنون کی ابتدائی چند آیات میں کامیاب مومن کی سات صفات ذکر فرمائی ہیں ۔
قَدۡ اَفۡلَحَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ۙ﴿۱﴾ الَّذِیۡنَ ہُمۡ فِیۡ صَلَاتِہِمۡ خٰشِعُوۡنَ ۙ﴿۲﴾ وَالَّذِیۡنَ ہُمۡ عَنِ اللَّغۡوِ مُعۡرِضُوۡنَ ﴿ۙ۳﴾ وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ لِلزَّکٰوۃِ فٰعِلُوۡنَ ۙ﴿۴﴾ وَالَّذِیۡنَ ہُمۡ لِفُرُوۡجِہِمۡ حٰفِظُوۡنَ ۙ﴿۵﴾ اِلَّا عَلٰۤی اَزۡوَاجِہِمۡ اَوۡ مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُہُمۡ فَاِنَّہُمۡ غَیۡرُ مَلُوۡمِیۡنَ ۚ﴿۶﴾ فَمَنِ ابۡتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡعٰدُوۡنَ ۚ﴿۷﴾ وَالَّذِیۡنَ ہُمۡ لِاَمٰنٰتِہِمۡ وَ عَہۡدِہِمۡ رٰعُوۡنَ ۙ﴿۸﴾ وَالَّذِیۡنَ ہُمۡ عَلٰی صَلَوٰتِہِمۡ یُحَافِظُوۡنَ ۘ﴿۹﴾ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡوٰرِثُوۡنَ ﴿ۙ۱۰﴾ الَّذِیۡنَ یَرِثُوۡنَ الۡفِرۡدَوۡسَ ؕ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۱۱﴾
سورۃ المومنون ، رقم الآیات:1 تا 11
Read more ...

سورۃ الملک فضائل واحکام ، ترجمہ اور خلاصہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
سورۃ الملک فضائل واحکام ، ترجمہ اور خلاصہ
اللہ تعالیٰ نےانسانیت کی ہدایت کے لیےقرآن کریم نازل فرمایا۔ اس میں بعض آیات اور سورتیں ایسی ہیں جن کے احادیث مبارکہ میں بہت فضائل ذکر کیے گئے ہیں ۔ انہی میں ایک سورۃ الملک بھی ہے جو 29ویں پارہ کی ابتداء میں موجود ہے ۔ یہ مکی سورۃ ہے اس کے دو رکوع اور تیس آیات ہیں۔ جو شخص روزانہ رات کو سونے سے پہلے اس کی تلاوت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عذابِ قبر سے نجات عطا فرماتے ہیں ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ و اہلبیت کرام رضی اللہ عنہم کا معمول تھا کہ وہ رات کو سونے سے پہلے اس کی تلاوت فرمایا کرتے تھے بلکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دلی آرزو تھی کہ میرے ہر امتی کے سینے میں یہ سورۃ موجود ہونی چاہیے یعنی اسے زبانی یاد ہونی چاہیے ۔
الحمد للہ !ملک پاکستان اور بیرون ممالک مجھ سے وابستہ تمام خانقاہوں میں نماز عشاء کے بعد اس کے پڑھنے کا معمول ہے ۔ میری خواہش ہے جن لوگوں تک میری یہ بات جس طریقے سے بھی پہنچ سکتی ہے وہ اس سورۃ کو زبانی یاد کریں ، روزانہ نماز عشاء کے بعد اس کی تلاوت کا معمول بنائیں۔ اپنے گھر والوں اور بچوں کو سکھلائیں، اس کا ترجمہ اور خلاصہ سمجھائیں ،انہیں زبانی یاد کرائیں اور روزانہ رات کے وقت اپنی نگرانی میں ان سے یہ سورۃ مبارکہ پڑھوائیں۔
Read more ...

مقامِ صحابیت حصہ دوم

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
مقامِ صحابیت )حصہ دوم(
اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے یاروں حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو جو مقام و مرتبہ دیا ہے اس بارے ہمیں کیا نظریات رکھنے چاہییں؟ چند ایک کا گزشتہ قسط میں تذکرہ ہو چکا اب مزید چند نظریات کو اختصار کے ساتھ ذکر کیا جاتا ہے۔
6: صحابہ کرام امت کا افضل ترین طبقہ:
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کا طبقہ امت کا سب سے بہترین اور افضل ترین طبقہ ہے۔ ان جیسے باکمال اور بے مثال لوگ نہ ان سے پہلے کبھی پیدا ہوئے نہ ہی ان کے بعد قیامت تک پیدا ہوں گے۔ ان کے فضل و کمال کا تقاضا یہ ہے کہ ان کے نقشِ قدم پر چلا جائے۔
Read more ...

مقامِ صحابیت حصہ اول

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
مقامِ صحابیت )حصہ اول(
اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو جو مقام و مرتبہ عطا فرمایا ہے اس مقام تک امت کے باقی افراد عبادتیں، ریاضتیں اور محنتیں کر کے بھی کبھی نہیں پہنچ سکتے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مقام و مرتبے کوقرآن و سنت اور اجماع امت میں بہت خوبصورت انداز میں ذکر کیا گیا ہے، اسی پر ہمارا ایمان ہے۔ اگر کسی تاریخی روایت سے ان کے مقام و مرتبے میں ذرہ برابر بھی کمی آئے تو ہم قرآن و سنت اور اجماع امت کے مقابلے میں ایسی تاریخی روایت کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے کیونکہ یہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے۔
صحابی کی تعریف:
امام احمد بن علی بن حجر العسقلانی رحمہ اللہ )م: 852ھ(فرماتے ہیں:وَهُوَ مَنْ لَقِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُؤْمِنًا بِهٖ وَمَاتَ عَلَى الْإِسْلَامِ.
نزہۃ النظر شرح نخبۃ الفکر ،ص:133
Read more ...

سُسرِ رسول سیدنا ابو سفیان

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
سُسرِ رسول سیدنا ابو سفیان
اللہ تعالیٰ نے جنہیں دولت اسلام سے نوازا وہ لوگ سب سے خوش نصیب افراد ہیں اور پھر ان خوش نصیبوں کے کیا کہنے کہ جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی ۔ ایسے خوش نصیب مسلمانوں کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کہا جاتا ہے اور پھر ان صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے بعض وہ خوش قسمت ترین افراد بھی ہیں جن کے گھرانے کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رشتہ داری قائم فرمائی۔ انہی خوش نصیب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک نام سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ بھی ہیں جن کی صاحبزادی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ محترمہ اور تمام مومنوں کی ماں ہیں ۔
نام ونسب اور کنیت:
حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ کا نسب مبارک چوتھی پشت میں جا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتا ہے ۔ آپ کا نام صخر بن حرب بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف ہے اور مشہور کنیت ”ابوسفیان “ہے ۔
Read more ...

عقیدۂِ ختمِ نبوت اور یومِ تحفظِ ختمِ نبوت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
عقیدۂِ ختمِ نبوت اور یومِ تحفظِ ختمِ نبوت
اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت کے لیے انبیاء و رسل علیہم السلام کا جو سلسلہ شروع فرمایا تھا اس کا اختتام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت پر فرمایا ۔ حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے جو انبیاء و رسل کی تعداد متعین تھی وہ تعداد حضور خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دنیا میں تشریف لانے سے پوری ہوچکی ہے اب کسی ایسے نبی کی نبوت کا قائل ہونا جس سےتعداد میں اضافہ ہو یہ ختم نبوت کے عقیدہ کے منافی ہے اور کفر ہے ۔
عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اگر اس پر ایمان نہ ہوا یا اس میں تردد ہوا تو ایسا شخص کسی طور مسلمان نہیں کہلا سکتا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت پر بے حد شفیق ومہربان تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد آنے والے اہم فتنوں سے امت کو آگاہ فرمایا، ان سے بچنے کی صورتیں ارشاد فرمائیں،
Read more ...

عاشوراء …فضائل واحکام اور غلط نظریات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عاشوراء …فضائل واحکام اور غلط نظریات
اللہ تعالیٰ نے ماہِ محرم کو فضیلت بخشی ہے یہ عبادات کا مہینہ ہے حدیث مبارک میں اس مہینے کی حرمت کے پیش نظر اسے شھر اللہ یعنی اللہ کا مہینہ قرار دیا گیا ہے ۔ جس طرح کعبۃ اللہ کے تقدس کے پیش نظر اسے بیت اللہ یعنی اللہ کا گھر قرار دیا گیا ہے ۔ اس مہینے میں ایک دن عاشوراء )دسویں محرم ( کا ہے شریعتِ اسلامیہ میں اس دن کی بہت اہمیت ہے۔ سب سے بنیادی چیز اعتدال ہوتی ہے، اسی راہ اعتدال پر چلنے سے وہ تمام فضائل حاصل ہوتے ہیں جو شریعت نے متعین فرمائے ہیں۔
محرم کے روزے:
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ شَهْرُ اللهِ الْمُحَرَّمُ۔
صحیح مسلم ، رقم الحدیث : 1982
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان المبارک کے مہینے کے علاوہ باقی مہینوں میں سے سب سے زیادہ فضیلت والے روزے اللہ کے مہینے محرم کے ہیں ۔
Read more ...

حضرت عمر کی حضرت حسین سے محبت

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
حضرت عمر کی حضرت حسین سے محبت
اللہ تعالیٰ کی کروڑوں رحمتیں نازل ہوں حضور خاتم النبّیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک جماعت صحابہ کرام اور آپ کی آل و اولاد پر جنہوں نے امتِ محمدیہ کو اپنے عمل سے اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ سمجھایا ۔ آئیے ان کے باہمی طرز زندگی کو حقائق کی روشنی میں دیکھتے ہیں اور پھر ان پر عمل کرنے کا عزم ِمصمم کرتے ہیں ۔ یوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل و اولاد کا عمل ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے لیکن ماہ ذوالحج کے اختتام اور ماہ محرم الحرام کے آغاز کی مناسبت سے شہیدِ مصلیٰ رسول صلی اللہ علیہ وسلم خلیفۂِ دوم سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اورنواسۂِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم شہید ِکربلا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے آپسی حُسنِ تعلقات، باہمی اعتماد، قلبی محبت ، دلی اُلفت ، اتحاد و یگانگت،اتفاق و ہم آہنگی اور بہترین سلوک کے حوالے سے چند واقعات ذکر کیے جاتے ہیں ۔
یہ واقعات برائے واقعات نہیں کہ جنہیں محض واقعہ سمجھ کر ہی ذکر کیا جائے بلکہ ان واقعات میں ہمارے لیے زندگی گزارنے کے روشن اصول موجود ہیں جن کی روشنی سے تاریکیاں ختم ہوں گی ۔
Read more ...