احناف ڈیجیٹل لائبریری

مسئلہ طلاق ثلاثہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
بسم اللہ الر حمن الرحیم
مسئلہ طلاق ثلاثہ
از افادات: متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفطہ اللہ
مذہب اہل السنت و الجماعت:
ایک مجلس میں دی گئی تین طلاقیں یا ایک کلمہ سے دی گئی تین طلاقیں تین شمار ہوتی ہیں، بیو ی خاوند پر حرام ہو جاتی ہے اور بغیر حلالہ شرعی کے شوہر اول کے لیے حلال نہیں ہوتی۔
(الہدایہ ج 2ص 355 باب طلاق السنۃ، فتاویٰ عالمگیریہ ج1 ص 349کتاب الطلاق الباب الاول)
مذہب غیر مقلدین:
ایک مجلس میں دی گئی تین طلاق یا ایک کلمہ سے دی گئی تین طلاق ایک شمار ہوتی ہے۔
1: غیر مقلد عا لم نواب صدیق حسن خان تین طلاقوں کے متعلق چا ر اقوال نقل کر تے ہوئے آخری قول یوں لکھتے ہیں:
الرا بع انہ یقع واحدۃ رجعیۃ من غیر فرق بین المدخو ل بھا وغیرھا…وھذا اصح الاقوال.
Read more ...

نماز میں صف بندی کے مسائل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نماز میں صف بندی کے مسائل
از افادات متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے باجماعت نماز میں صفوں کو سیدھا رکھنے پر خصوصی توجہ دلائی ہے اور اسے ”حسنِ صلوٰة“ اور ”اتمام صلوٰة“ قرار دیا ہے۔ چند روایات پیش خدمت ہیں:
1: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا:
وَأَقِيمُوا الصَّفَّ فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّ إِقَامَةَ الصَّفِّ مِنْ حُسْنِ الصَّلَاةِ.
(صحیح البخاری: ج1 ص100 باب اقامۃالصف من تمام الصلاة)
ترجمہ: نماز میں صف کو درست کرو اس لئے کہ صف کو درست کرنا نمازکے محاسن میں سے ہے۔
2: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا:
Read more ...

نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا
از افادات: متکلمِ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
مذہب اہل السنت والجماعت احناف:
نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا سنت ہے۔
(الھدایہ ج1 ص 100 ،101)
مذہب غیر مقلدین:
نماز میں سینہ پر ہاتھ باندھنا سنت ہے۔
(نماز نبوی للالبانی ص77، بارہ مسائل از عبد الرحمٰن خلیق ص52)
اور ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے سے نماز نہیں ہو تی۔
Read more ...

مسئلہ توسل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مسئلہ توسل
از افادات متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
تمہید:
مسئلہ کی تفصیل سے قبل چند باتیں عرض کی جاتی ہیں:
توسل کا لغوی وشرعی معنیٰ:
لغوی معنیٰ:
1: الوَسِيلَة هي في الأصْل ما يُتَوَصَّلُ به إلى الشَّيْء ويُتَقَرَّبُ به
(النہايۃ فى غريب الاثرلابن الاثيرالجزرى: ج5ص402)
کہ ”وسیلہ “دراصل اس چیز کو کہتے ہیں جس کے ذریعے کسی (مطلوبہ) چیز کی طرف پہنچا جائے اور اس کا قرب حاصل کیا جائے
2: مصباح اللغات میں ہے:
Read more ...

مسئلہ استعانت بغیر اللہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مسئلہ استعانت بغیر اللہ
از افادات: متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
استعانت بغیر اللہ کی چند صورتیں ہیں:
[۱]: کسی بھی غیر خدا کو بالذات قادر ماننا یعنی یہ عقیدہ رکھنا کہ اس میں ذاتی طور پر قدرت و طاقت ہے کہ وہ جو چاہے کر سکتا ہے،فریقین کے ہاں یہ بالاتفاق شرک ہے۔
[۲]: کسی بھی غیر خدا سے ظاہری استعانت کرنا، یعنی جو عادتا ًانسان کے بس میں ہوتا ہے مثلاً روپیہ، پیسہ ،کپڑا، وغیرہ یا دعا دینا۔یہ چیزیں اگر کسی سے مانگی جائیں تو یہ فریقین کے ہاں بالاتفاق درست ہے۔
اس میں یہ بات بھی آجاتی ہے کہ انسان جیسے عادتاً سنتا ہے، ویسے اس کو پکار کر اس سے یہ استعانت کرنا درست ہے۔ اب انسان عادتاً تو قریب سے سنتا ہے مگر دور سے نہیں سنتا۔ لہذاکوئی آدمی کسی کو دور سے سننے والا سمجھ لے
Read more ...

فقہ حنفی پر اعتراضات کے جوابات

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
بسم اللہ الرحمن الرحیم
فقہ حنفی پر اعتراضات کے جوابات
از افادات متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
اعتراض نمبر1:
فقہ حنفی میں خون اور پیشاب کے ساتھ سورۃ فاتحہ لکھنا جائز ہے۔
رد المحتار میں ہے:
لَوْ رَعَفَ فَكَتَبَ الْفَاتِحَةَ بِالدَّمِ عَلَى جَبْهَتِهِ وَأَنْفِهِ جَازَ لِلِاسْتِشْفَاءِ ، وَبِالْبَوْلِ أَيْضًا
(رد المحتار لابن عابدین: ج1 ص406 مطلب فی التداوی بالمحرم)
ترجمہ: اگر کسی کی نکسیر جاری ہوئی اور اس نے اس خون سے اپنی پیشانی اور ناک پر فاتحہ لکھ لی تو شفاء کے حصول کے لیے یہ جائز ہے، اسی طرح پیشاب کے ساتھ بھی ایسا کرنا جائز ہے۔
جواب:
Read more ...

بیس رکعات تراویح

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
بیس رکعات تراویح
از افادت: متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
مذہب اہل السنت و الجماعت :
تراویح بیس رکعت سنت مؤکدہ ہے۔
(رد المحتار: ج2ص496، 597، بدایہ المجتہد ج1ص214، قیام اللیل ص159، جامع الترمذی : ج1 ص166 باب ما جاء في قيام شہر رمضان)
مذہب غیر مقلدین:
تراویح کی تعداد آٹھ رکعت ہے۔
(تعداد رکعات قیا م رمضا ن از زبیر علی زئی، آٹھ رکعت نما ز تراویح از غلام مصطفیٰ ظہیر وغیرہ)
دلائل اہل السنت و الجماعت
احادیث مرفوعہ
Read more ...

سر ڈھانپ کر نماز پڑھنا

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سر ڈھانپ کر نماز پڑھنا
از افادات متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
اہل السنت و الجماعت کا موقف:
اہل السنت و الجماعت کے ہاں نماز پڑھتے وقت سر کو ڈھانپنا چاہیے، چاہے پگڑی کے ذریعے ہو یا ٹوپی کے ذریعے۔ ہاں اگر مجبوری ہو مثلاً کپڑا نہ مل رہا ہو تو الگ بات ہے۔ یہ بات بھی ملحوظ رہے کہ اہل السنت و الجماعت بغیر سر ڈھانپے نماز کو بالکل باطل قرار نہیں دیتے (جیسا کہ بعض غیر مقلدین یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اہل السنت و الجماعت کے ہاں ننگے سر نماز پڑھنے سے نماز باطل ہوتی ہے) بلکہ اسے خلافِ ادب، خلاف سنت، مکروہ اور نا پسندیدہ قرار دیتے ہیں۔
غیر مقلدین کا موقف:
غیر مقلدین کے اکابر کا موقف یہی ہے کہ سر ڈھانپ کر نماز پڑھی جائے ، ننگے سر نماز پڑھنا جیسا کہ آج کل یہ رسم عام پھیل رہی ہے ، اسے غیر مقلد اکابرین نے بھی بد رسم ، ہر لحاظ سے ناپسندیدہ اور مکروہ لکھا ہے۔( ان کےاقوال آگے آرہے ہیں ) لیکن موجود غیر مقلدین کا ایک بہت بڑا طبقہ ننگے سر نماز پڑھتا نظر آرہا ہے
Read more ...

دو ہاتھ سے مصافحہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
دو ہاتھ سے مصافحہ
از افادات متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
اہل السنت و الجماعت کا موقف:
السنۃ فی المصافحۃ بکلتا یدیہ.
(الدر المختار: ج9 ص629 باب الاستبراء و غیرہ)
ترجمہ: دو ہاتھ سے مصافحہ کرنا سنت ہے۔
غیر مقلدین کا موقف:
ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا سنت ہے اور دو ہاتھ سے مصافحہ کرنے والے ناواقف لوگ ہیں۔
(ایک ہاتھ سے مصافحہ از عبد الرحمن مبارکپوری: ص6ملخصاً،
التحفۃ الحسنیٰ ااز حکیم محمد اسرائیل سلفی)
دلائل اہل السنت و الجماعت:
Read more ...

مسئلہ تقلید

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
مسئلہ تقلید
از افادات: متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
ابتدائیہ:
1: شریعت کے دو اجزاء ہیں؛ (1) عقائد (2) مسائل
عقائد میں بنیادی عقیدہ ”توحید“ ہے جبکہ مسائل میں بنیادی مسئلہ ”تقلید“ ہے۔
2: سورۃ الفاتحہ ام الکتاب یعنی قرآن مجید کا خلاصہ ہے۔ اس میں بنیادی دو مسئلے ہیں، آدھی میں توحید اور آدھی میں تقلید۔
مسئلہ تقلید کو سمجھنے کیلئے چارچیزوں کاسمجھنا ضروری ہے:
نمبر1: تعریف تقلید
نمبر2:دلائل تقلید
نمبر3:تقلیدپر ہونے والے شبہات کے جوابات
نمبر4:ترک تقلید کے نقصانات
Read more ...