احناف ڈیجیٹل لائبریری

محدث اعظم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
محدث اعظم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ
مولانا محمد اکمل راجن پوری حفظہ اللہ
نام ونسب:
آپ کے اصلی نام کے بارے میں یقینی طور پر کچھ کہنا مشکل ہے، کیونکہ آپ کی کنیت ایسی مشہور ہے کہ نام چھپ کر رہ گیا۔اصحاب سیر نے آپ کے نام کے بارے میں مختلف اقوال ذکر کیے ہیں۔
خود حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اپنے نام کے بارے میں فرماتے ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں میرا نام عبدشمس بن صخر تھا۔ اسلام لانے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام عبدالرحمن اور کنیت ابوہریرہ رکھی۔
ایک اور روایت میں ہے
Read more ...

سیدنا حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سیدنا حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ
مولانا محمد عاطف معاویہ حفظہ اللہ
نام ونسب: آپ کا نام عثمان، کنیت ابوعبداللہ اور لقب ذوالنورین ہے۔ نسب نامہ یہ ہے:
ابوعبداللہ عثمان بن عفان بن ابی العاص بن امیہ بن عبدشمس بن عبد مناف القرشی الاموی پانچویں پشت میں آپ کا سلسلہ نسب حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتاہے۔
(اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابہ ج3ص317 رقم الترجمۃ 3590،الاصابۃ ج 2 ص 1238رقم الترجمۃ5150)
ولادت: حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں
Read more ...

فروعی مسائل میں وقوع اختلاف کاتاریخی پس منظر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
فروعی مسائل میں وقوع اختلاف کاتاریخی پس منظر
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
ہم جس زمانے میں سانس لے رہے ہیں اس میں عداوت اسلام اور دین بیزاری کی اس قدر سرانڈ ہے کہ دم گھٹنے لگتا ہے۔ اسلام کے نام پر پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں پھیلی زہر ہلاہل ہے جسے چندناعاقبت اندیش قند کہنے پر بضد ہیں۔ مذہبی اسکالرز کے بہروپ میں کچھ نام نہاد دانشور ہیں جو اسلام کے شجر سایہ دار کو بالکل جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کی قسم کھائے بیٹھے ہیں۔ ہمارے لیے یہ سمجھنا مشکل سے مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے کہ کس کس کا جواب دیا جائے۔ شہید اسلام مولانا محمد یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ رقم طراز ہیں
Read more ...

تجارت اور سودمیں فرق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تجارت اور سودمیں فرق
مفتی رئیس احمد
شریعہ ایڈوائزر حلال ریسرچ کونسل
سورۃ آل عمران :
تیسری آیت سورۃ آل عمران کی ہے جس کے بارے میں یہ خیال کیا جاتاہے کہ ہجرت کے دوسرے سال نازل کی گئی ہوگی کیو نکہ ماقبل اور مابعد والی آیات غزوہ احد سے متعلق ہیں جو 2 ؁ ہجری میں پیش آیا۔ یہ آیت مسلمانوں کے لیے حرمت ربوٰ کے سلسلے میں بالکل واضح حکم رکھتی ہے لہذا یہ بات کی جاسکتی ہے کہ یہی وہ پہلی قرآنی آیت ہے جس کے ذریعے سے مسلمانوں کو حرمت ربوٰ کا واضح حکم ملا ۔
اسی وجہ سے صحیح البخاری کے معروف شارح علامہ حافظ ابن حجر عسقلانی فرماتے ہیں کہ ممانعت ربوٰ کا اعلان غزوہ احد کے آس پاس زمانے میں کیا گیا
Read more ...

رضاعت کی چند صورتوں کا حکم

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
فقہ المسائل:
رضاعت کی چند صورتوں کا حکم
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
سوال : میری خالہ نے ایک بچے کو دوائی میں اپنا دودھ ڈال کر پلایا تھا۔ اب اس بچے کا رشۃ میری خالہ کی اولاد کے ساتھ ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ محمد مظہر۔سرگودھا
جواب : صورت مسئولہ میں دودھ اور دوائی کی مقدار کو دیکھا جائے گا ۔ اس حساب سے تین صورتیں بنتی ہیں ۔
1: اگر دودھ دوائی پر غالب ہے تو اس صورت میں نکاح نہیں ہو سکتا۔ عالمگیری میں ہے:
Read more ...

سید الفقہا ء امام اعظم ابو حنیفہ سیمینار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سید الفقہا ء امام اعظم ابو حنیفہ سیمینار
رپورٹ ؛مولانا محمد بلال جھنگوی
اتحاد اہل السنت والجماعت گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ سیمینار22جنوری2012کو ایک مقامی ہوٹل میں انعقاد پذیر ہوا جس میں ملک بھر کی عظیم مذہبی اور روحانی شخصیات نے شرکت فرمائی ۔
یہ سیمینار شیخین کریمین(امام اہل السنت حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر اور شیخ التفسیر صوفی عبد الحمید خان سواتی رحمہما اللہ ) کی یاد میں تھا
Read more ...

مقام فقہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
مقام فقہ
علامہ خالد محمود مدظلہ العالی
پی-ایچ-ڈی لندن
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک فقہ کا مقام:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل روایت کرنے والے تو بہت تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت تھی کہ میری ایک بات بھی جسے پہنچی ہو اسے لازم ہے کہ اسے آگے روایت کردے تاکہ دین کی کوئی بات چھپی نہ رہے۔ہوسکتا ہے جن کے پاس وہ یہ حدیث پہنچائے
Read more ...

صبر کا پھل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
صبر کا پھل
رانا ارسلان شیخوپورہ
امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو لوگوں نے بہت تنگ کیا‘ ایک مرتبہ ان کے مکان پر ایک شخص آیا اور آپ سے کہا کہ میں آپ کی والدہ سے نکاح کرنا چاہتا ہوں‘ امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: دیکھو بھائی! میری والدہ عاقلہ بالغہ ہیں‘ ان پر کسی کو ولایت اجبار حاصل نہیں‘
Read more ...

صحبت اہل اللہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خزائن السنن
صحبت اہل اللہ
ملاقات دوستاں یعنی ملاقات اہل اللہ کی اہمیت:
عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم نے ارشادفرمایا :
دوستوں کی ملاقات کی قدر بعض صوفیوں کو نہیں ہے۔بس غلبہ حال ہے۔ کیونکہ ذکر میں مزہ آرہا ہے، لیکن فہم کی کمی ہے۔دوستوں کی ملاقات اتنی اہم ہے کہ جنت میں بھی اللہ تعالی فرمارہے ہیں :"
Read more ...

حضرت تھانوی رحمہ اللہ اور ادب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

حضرت تھانوی رحمہ اللہ اور ادب مولانا محمداشفاق ندیم ہمارے اکابرعلم کےساتھ ساتھ ادب کا بھی اہتمام فرمایا کرتے تھے۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ہمیشہ چار باتوں کی پابندی کی۔ 1

Read more ...