احناف ڈیجیٹل لائبریری

اخبار المرکز

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اخبار المرکز
مولانا بشیر احمد قاسمی

22فروری 2012ء کو متکلم اسلام مولانامحمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی زیر صدارت سالانہ اجتماع کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مقامی علماء نے شرکت کی اور مختلف اُمور کا جائزہ لیا گیا۔

یکم مارچ بروز جمعرات 2012ء کو مرکز اہلسنّت والجماعت میں اتحاد اہلسنّت والجماعت کا سالانہ اجتماع ہوا۔ جس میں جماعت کی شوریٰ اور مرکز کے سابقہ متخصصین اور علماء کرام اورعوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خصوصی خطاب مولانا متکلم اسلام مولانامحمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کا ہوا۔

جماعت کا آئندہ لائحہ عمل مولانا عبداللہ عابد حفظہ اللہ نے پیش کیا۔۔ آخری خطاب اور دعائیہ کلمات شیخ التفسیر مولانا منیر احمد منور حفظہ اللہ نے فرمائے۔۔
Read more ...

آداب معاشرت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آداب معاشرت
مولانا محمد ابوبکر اوکاڑوی
صبح وشام کی دعا
عن ابان بن عثمان قال سمعت عثمان بن عفان یقول :قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ في صَبَاحِ كُلِّ يَوْمٍ وَمَسَاءِ كُلِّ لَيْلَةٍ : بِسْمِ اللهِ الَّذِي لا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ في الأرْضِ وَلاَ في السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ العَلِيمُ ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، إِلاَّ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ
(رواه أَبُو داود والترمذي ،ریاض الصالحین)
ترجمہ:
ابان بن عثمان فرماتے ہیں کہ میں نےعثمان بن عفان سے سنا ،وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Read more ...

دنیا میں آنے کا مقصد

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مجلس الشیخ
دنیا میں آنے کا مقصد
ضبط و ترتیب:مفتی شبیر احمد حنفی
الحمد للہ وحدہ و الصلوۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ اما بعد! فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ
(البلد:4)
اللہ رب العزت نے دنیا میں ہمیں کھانے لیے نہیں بھیجابلکہ کمانے کے لیے بھیجا ہے۔دنیا کمانےکی جگہ ہے اور جنت کھانے کی جگہ ہے۔دنیا مشقت کی جگہ ہے اور آخرت آرام کی جگہ ہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی وہ شخصیت ہیں جن کے صدقے اللہ تعالیٰ نے پوری کائنات کو وجود دیا ہے۔غزوہ خندق کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ خندق کھود رہے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زبان سے یہ جملے ارشاد فرمارہے تھے
Read more ...

تعارف کتب فقہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تعارف کتب فقہ
کتاب الاصل المعروف بالمبسوط
مولانا محمد یوسف
متعدد نسخے:
امام محمد رحمہ اللہ کتاب المبسوط کے متعدد نسخے مروی ہیں۔جن میں سے تین نہایت مشہور ومعروف ہیں:

1.

نسخۃ ابوسلیمان الجوزجانی م بعد 200ھ

2.

نسخۃ ابو حفص الکبیر البخاری م218ھ
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر4:
نماز اہل السنت والجماعت
مولانا محمد الیاس گھمن
فرض نمازوں کی تعداد رکعات:
فجر ……………………………………………………………………….دو رکعات
ظہر……………………………………………………………………….چار رکعات
عصر……………………………………………………………………….چار رکعات
مغرب………………………………………………………………….تین رکعات
عشاء……………………………………………………………………….چار رکعات
فرائض کی مندرجہ بالا تعدادِ رکعات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے اب تک امت کے تواتر عملی سے ثابت ہے۔ علاوہ ازیں کتب حدیث میں یہ تعداد مفصلاًمذکور ہے۔ اس بارے میں ایک حدیث نقل کی جاتی ہے:
عَنْ اَبِیْ مَسْعُوْدِنِ الْاَنْصَارِیِّ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ جَائَ جِبْرَائِیْلُ اِلَی النَّبیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ قُمْ فَصَلِّ وَذٰلِکَ دُلُوْکُ الشَّمْسِ حِیْنَ مَالَتْ فَقَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَصَلَّی الظُّھْرَ اَرْبَعاً ثُمَّ اَتَاہُ حِیْنَ
Read more ...

حکیم الامت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active

تذکرہ اکابر

حکیم الامت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
مولانا محمد عبد اللہ معتصم
ولادت وسیادت:
ہندوستان میں مسلمانوں کی حکمرانی سے قبل راجہ بھیم سنگھ نے ضلع مظفر نگر میں ایک قصبہ اپنے نام سے بسایا جو "تھا نہ بھیم"کہلایا۔پھر مسلمانوں کی آمد وسکونت پر اس کا نام "محمدپور"رکھا گیا، مگر یہ نام مقبول ومشہور نہ ہوا اور وہی پرانا نام معروف رہا۔ البتہ "تھانہ بھیم"سے تھانہ بھون ہوگیا۔ آگرہ شہر کے نواح میں واقع یہ چھوٹا سا قصبہ اپنی مردم خیزی میں مشہور چلا آرہا ہے اور یہاں کے مسلمان شرفاء اہل شوکت وقوت اور صاحب فضل وکمال رہے ہیں
Read more ...

محدث اعظم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
بستان المحد ثین
محدث اعظم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ
مولانا محمد اکمل راجن پوری
کثرت روایت کا سبب:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ احادیث کثرت سے بیان کرتے تھے تو بعض لوگوں نے کہا:کہ ابوہریرہ تو کثرت سے حدیثیں بیان کرتا ہے [جبکہ مہاجر اور انصار ان حدیثوں کو بیان نہیں کرتے] تو آپ نے ان لوگوں کو یہ جواب دیا:
میں مسکین آدمی تھا اور پیٹ بھرنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ رہتا تھا۔لیکن مہاجرین بازاروں میں اپنے کاروبار میں مشغول رہتے تھے
Read more ...

تذکرۃ الفقہاء

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ الفقہاء
سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ
مولانا محمد عاطف معاویہ حفظہ اللہ
نام ونسب: آپ کا نام ”علی“، کنیت ”ابو الحسن“،اورلقب ”اسداللہ“ اور ”حیدر“ ہے۔
نسب نامہ: علی بن ابی طالب بن عبد المطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب۔
(الاصابۃ ج: ۲،ص:۱۲۹۴،سیرت سیدنا علی المرتضی ،ص:۲۰ )
ولادت :
حافظ ابن حجررحمہ اللہ فرماتے ہیں: صحیح قول کے مطابق آپ کی ولادت بعثت نبوی سے دس برس قبل ہوئی۔
(الاصابۃ ج:۲،ص:۱۲۹۴)
قبول اسلام :
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اعلان نبوت فرمایا تو بچوں میں سب سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کلمہ پڑھا۔
Read more ...

تجارت اور سود میں فرق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر4:
تجارت اور سود میں فرق
مفتی رئیس احمد
شریعہ ایڈوائزر حلال ریسرچ کونسل
قرآن پاک کی متعدد آیات کی رو سے کسی بھی قرض کے معاہدے میں اصل سرمایہ کے اوپر لی جانے والی رقم ربوٰ میں داخل ہے حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے درج ذیل صورتوں کو بھی ربوٰ قراردیاہے۔
نمبر1: ایک کرنسی کا دوسری کرنسی کے ساتھ تبادلہ جب دونوں طرف کی کرنسیاں برابر نہ ہوں خواہ معاملہ نقد ہویا ادھار۔
نمبر2:
Read more ...