احناف ڈیجیٹل لائبریری

حبرالامۃ سیدنا حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تذکرۃ الفقہاء
حبرالامۃ سیدنا حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما
مولانا محمد عاطف معاویہ حفظہ اللہ
نام ونسب:
عبداللہ بن عباس بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف القرشی الہاشمی۔آپ رضی اللہ عنہما حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں۔
(الاصابہ ج2ص1074رقم4783،اسد الغابہ ج3ص96رقم3038)
ولادت:
ہجرت سے تین سال قبل (جس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم شعب ابی طالب میں تھے)حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی ولادت باسعادت ہوئی۔
(الاستیعاب ص465،466رقم1610)
علمی ذوق:
آپ بچپن ہی سے علمی ذوق رکھنے والے تھے۔ آپ اکثر اوقات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں اپنی خالہ سیدہ میمونہ بنت ابی حارث رضی اللہ عنہا کے پاس رہتے
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
قسط نمبر:5
نماز اہل السنت والجماعت
مولانا محمد الیاس گھمن
شروع نماز میں رفع یدین کرنا
:1 عَنِ ابْنِ عُمَرَوَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ تُرْفَعُ الْاَیْدِیْ فِیْ سَبْعِ مَوَاطِنَ …فِیْ اِفْتِتَاحِ الصَّلٰوۃِ۔
(شرح معانی الٓاثار ج1 ص416 باب رفع الیدین عند رویت البیت )
ترجمہ:
حضرت ابن عمراور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا سات مقامات پر ہاتھوں کو اٹھایا جاتا ہے (ان میں سے ایک) شروع نماز میں۔ ( یعنی تکبیر تحریمہ کے وقت)
:2 عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ رَاَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِیْنَ افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ
(سنن ابی داؤد ج1 ص112 باب تفریع استفتاح الصلوۃ )
ترجمہ :
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب نماز شروع کی تورفع یدین کیا۔
رفع یدین کی کیفیت:
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَاکَبَّرَ لِلصَّلٰوۃِ نَشَرَاَصَابِعَہٗ۔
Read more ...

خوراک کا اثر

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active

خوراک کا اثر

مولانا محمد رضوان عزیز حفظہ اللہ
علامہ کمال الدین دمیری رحمۃ اللہ نے جانوروں کے بارے میں ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام " حیات الحیوان " ہے۔یہ کتاب جانوروں کی عادات و خواص پر معلومات کا انسائیکلو پیڈیا ہے۔ اس میں مختلف جانوروں کے گوشت ، ان کا دودھ یا انڈے استعمال کرنے کے مختلف فوائد لکھے ہیں۔ مثلاً بطخ کا گوشت کھانے سے آدمی موٹا ہو جاتا ہے۔ ( ج:1، ص: 284 اردو) شیر کا گوشت کھانا فالج کےلئے مفید ہے (ج:1،ص:65) بھینس کا گوشت کھانے سے جوئیں پیدا ہو جاتی ہے
( ج:1 ص:481)
یہ تو خیر بطور نمو نہ کے پیش کیے ہیں، اب ہم اصل مسئلہ کی طرف آتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نےحلت و حرمت کے احکامات بیان فرمائے ہیں، ان میں جانوروں کی نفاست کے ساتھ ساتھ ان کے گوشت کے طبی خواص کو بھی پیش ِنظر رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: Īحُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ Ĩ
(سورۃ المائدہ:3)
تم پرمردار جانور ار خون اور سوَر کا گوشت اور وہ جانور حرام کر دیا گیا ہے جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو۔
Read more ...

تجارت اور سود میں فرق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 5
تجارت اور سود میں فرق
مفتی رئیس احمد
شریعہ ایڈوائزر حلال ریسرچ کونسل
سود کے مال کی بے برکتی :
سود خور کا مال اگرچہ بڑھتا ہوا نظر آتا ہے مگر وہ بڑھنا ایسا ہے جیسے کسی انسان کا بدن ورم سے بڑھ جائے ورم کی زیادتی بھی تو بدن کی زیادتی ہے مگر کوئی سمجھدار انسان اس زیادتی کو پسند نہیں کر سکتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ زیادتی موت کا پیغام ہے اسی طرح سود خور کا مال کتنا ہی بڑھ جائے مگر مال کے فوائد وثمرات یعنی راحت وعزت سے ہمیشہ محروم رہتا ہے
سود خوروں کی ظاہر ی خوشحالی دھوکہ ہے
Read more ...

فقہ کی تدوین

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

div class="mainheading">فقہ کی تدوین

مولانا غوث الدین حقانی
فقہاء نے فقہ کی تدوین کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےفرمایا
"الفقہ زرعۃا بن مسعود و علقمہ حصادہ ثم ابراہیم داس نعمان طاحنہ یعقوب عاجنہ و محمد خابز والا کل الناس "
ترجمہ : حضرت ابن مسعو د ر ضی اللہ عنہ نے فقہ کا کھیت بو یا۔ حضرت علقمہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو سیراب کیا
Read more ...

وراثت کے متعلق چند مسائل

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
فقہ المسائل
وراثت کے متعلق چند مسائل
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
سوال: ایک شخص کا بیٹا نافرمان ہے۔ کئی بار والد سے جھگڑنے کی نوبت بھی آ چکی ہے۔نماز روزہ کا بھی پابند نہیں، ہر وقت بری صحبت میں رہتا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر باپ نے اپنے اس بیٹے کو اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے محروم کر دیا ہے اور اخبار میں بھی عاق نامہ کا اشتہار دے دیا ہے۔
آیا اس طرح والد کا اپنی اولاد کو محروم کرنا جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ بعید نہیں کہ والد کا ترکہ ملنے پر وہ مزید بے راہ روی اور ناجائز امور و افعال کا مرتکب ہو۔
جواب: وراثت ایک اضطراری حق ہے، والد کے ختم یا زائل کرنے سے ختم نہیں ہو گا۔
Read more ...

معرفت سے محبت پیدا ہوتی ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خزائن السنن
معرفت سے محبت پیدا ہوتی ہے
مفتی شبیر احمد حنفی
خزائن السنن کے عنوان سے عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کے ملفوظات کو پیش کیا جاتاہے۔معرفت سے محبت پیدا ہونے کے عنوان سے حضرت دامت برکاتہم کایہ دلنشین ملفوظ ہدیہ قارئین ہے۔
عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر دامت برکاتہم نے فرمایا:
محبت پیدا ہوتی ہے معرفت سے،جب تک جان پہچان نہ ہو محبت نہیں ہوتی۔ایک دفعہ دو شیخ الحدیث میرے پاس بیٹھے ہوئے تھے،ایک داہنی طرف ایک بائیں طرف اور دونوں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے خلفاء کے بیٹے تھے،دونوں شیخ الحدیث اور سہارن پور میں ساتھ پڑھے ہوئے تھے
Read more ...

نکاح بیوگان؛ احیاء ِسنت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
مجلس الشیخ
نکاح بیوگان؛ احیاء ِسنت
صراط مستقیم، راہ اعتدال کا نام
ترتیب :مفتی شبیر احمد حنفی حفظہ اللہ
17اپریل 2012ء بروز منگل مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودہا میں متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ کی دعوت صالحہ پر حضرت اقدس مولانا محمد طلحہ کاندھلوی مدظلہ تشریف لائے۔حضرت کی آمد پر قرب وجوار کے علماء وعوام بھی مرکز میں جمع ہوگئے اور ایک تقریب کاسماں بن گیا۔ حضرت کاندھلوی مدظلہ سے قبل متکلمِ اسلام حفظہ اللہ نے اس تقریب سےخطاب فرمایا اور" صراط مستقیم" کی تشریح فرمائی۔ بعدہ حضرت اقدس کاندھلوی مدظلہ نے دلنشین نصائح ارشاد فرمائیں، نکاح بیوگان پر بہت زور دیا کہ بیوہ عورتوں سے نکاح کرنا ایک سنت کو زندہ کرنا ہےاوراس پر متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے اس اقدام کو نمونہ قرار دیا
Read more ...

امامِ حرم فضیلۃُ الشیخ ڈاکٹرسعود بن ابراہیم الشریم کا ایمان افروز خطاب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
امامِ حرم فضیلۃُ الشیخ ڈاکٹرسعود بن ابراہیم الشریم کا ایمان افروز خطاب
بمقام: جامعِ رشید،دارالعلوم دیوبند بروز اتوار۱۰/ربیع الثانی۱۴۳۳ھ بمطابق۴/مارچ۲۰۱۲ء
ترجمانی:مولوی امتیاز عالم بلیاوی
متعلم تخصص فی الادب العربی دارالعلوم دیوبند
الحمد للہ رب العالمین، والصلوۃ والسلام علیٰ خاتَمِ الانبیاءِ والمرسلین نبیِّنا محمّدٍ وَّعلی آلہ واصحابِہ ومن سَارَ علی طَرِیْقَتِہِمْ واتّبَعَ ہُداہُم الی یومِ الدین امابعد:
حضرت مولانا سید محمد ارشد مدنی صاحب ،حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب اور حاضرینِ کرام!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ جان کر خوشی کی انتہاء نہ رہی کہ میری(ہندوستان)کے اس دورے میں اپنے بھائیوں سے بھی ملاقات ہونی ہے
Read more ...

متجددین کی غلط فہمی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
متجددین کی غلط فہمی
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اللہ تعالیٰ نے علم کی پہچان خدا کا خوف قرار دی ہے اور فرمایاہے کہ اللہ سے صحیح معنیٰ میں ڈرنے والے علماء کرام ہیں۔جب تک علم کے ساتھ خدا کا خوف نہ ہو اس وقت تک اسے معلومات کا ذخیرہ تو کہہ سکتے ہیں مگر علم نہیں کہہ سکتے ہمارے موجودہ دور کے بعض روشن خیال کو متجددین یہ غلط فہمی ہوگئی ہے کہ ہم جو زبان مروڑ مروڑ کر باتیں کر لیتے ہیں شاید ہم علم میں اسلاف سے بھی بڑھ گئے ہیں کیمرے کی چمک اور مجمع کی توجہ نے ان کو اس کی حقیقت سے بے خبر کردیا ہے اور اپنے چند لفظی معلومات پر تکبر کرنے لگ گئے ہیں۔
Read more ...