2015

متکلم اسلام کے دورہ ہانگ کانگ کی سرگزشت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
متکلم اسلام کے دورہ ہانگ کانگ کی سرگزشت
……شاہد اقبال، ہانگ کانگ
ہانگ کانگ مختصر تعارف:
ہانگ کانگ عوامی جمہوریہ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے، اس کی موجودہ آبادی تقریباً 72 لاکھ پر مشتمل ہے ،جبکہ 1848 میں اسکی آبادی صرف 24000 نفوس تھی، اور رقبہ 1108 مربع کلو میٹر ہے،یہاں کی سرکاری زبان انگریزی اور کینٹو نیز چینی ہے، اس کے دارالحکومت کا نام وکٹوریہ ہے، جو کہ ملکہ وکٹوریہ سے منسوب ہے،چینی زبان میں ہانگ کے معنی خوشبودار اور کانگ کے معنی بندرگاہ ہے، یعنی خوشبودار بندرگاہ، اس کے نام رکھنے وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ موجودہ ایبرڈین (Aberdeen)جو کہ ایک جگہ کا نام ہے، وہاں خوشبودار لکڑ اور اگر بتی کا بیوپار ہوتا تھا جس سے اس کا نام ہانگ کانگ پڑ گیا۔ ہانگ کانگ 1841 سے لیکر 1997 تک برطانیہ کا حصہ اور اس کی نو آبادی رہا ہے، (1941 سے 1945 تک کی جاپانی حکمرانی کو چھوڑ کر)42-1839 کی افیون جنگ میں چینیوں کی شکست کے باعث برطانیہ نے ہانگ کانگ آئی لینڈ (جزیرہ) کو قبضے میں لے لیا تھا،
Read more ...

تعلیمِ نسواں!!!

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تعلیمِ نسواں!!! مغرب اور اسلام کا نظام تعلیم…… ایک تجزیہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
رُت ہی بدل گئی ہے ، معیار بدل گئے ہیں ، انداز بدل گئے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ افکار بدل گئے ہیں۔ نبئِ برحق حضرت خاتم الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے قیامت کی صبح تک مسلمان کو دنیابہتر بنانے اور آخرت سنوارنے کے جو اصول اور قوانین عطا فرمائےتھے ہم ان اصولوں اور قوانین کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ آپ کی تعلیمات میں صرف آخرت کی ہی نہیں دنیا کی کامیابیاں بھی مضمر ہیں۔
اسلام محض چند ارکان کی ادائیگی ہی کا نام نہیں جسے کچھ وقت کے لیے اپنا کر اس کے دائرے سے نکلا جائے بلکہ یہ اس مجموعے کا نام ہے جس میں اعتقادات ، عبادات ، معاشرت ، معاملات ،کامیاب زندگی اور روشن مستقبل )اخروی فلاح (پنہاں ہے۔ جب تک اسلام کی روح کو نہیں سمجھا جائےگا اس وقت تک ہم بحیثیت قوم ترقی نہیں کر سکتے۔
Read more ...

پردے کے فائدے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
پردے کے فائدے
حافظ محمد ذوالقرنین،سلانوالی

1.

پردہ عورت کی عزت و آبرو کا محافظ ہے۔

2.

پردہ دار خاتون کا نسب محفوظ ہے۔

3.

پردہ سے شرمگاہ اور نظر کی حفاظت رہتی ہے۔

4.

پردہ دلوں کی پاکیزگی اور طہارت کا ذریعہ ہے۔
Read more ...

اتفاق میں برکت ہے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اتفاق میں برکت ہے
ابن انشاء
ايک بڑے مياں جنہوں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ کمايا بنايا تھا۔ آخر بيمار ہوئے، مرض الموت میں گرفتار ہوئے۔ ان کو اور تو کچھ نہیں، کوئی فکر تھی تو يہ کہ ان کے پانچوں بيٹوں کی آپس میں نہیں بنتی تھی۔ لڑتے رہتے تھے کبھی کسی بات پر اتفاق نہ ہوتا تھا حالانکہ اتفاق میں بڑی برکت ہے۔آخر انہوں نے بيٹوں پر اتحاد و اتفاق کی کے لئے ايک ترکيب سوچی۔ اپنے پا س بلايا اور کہا۔ ديکھو اب میں کوئی دم کا مہمان ہوں سب جا کر ايک ايک لکڑی لاؤ۔ايک نے کہا۔ لکڑی؟ آپ لکڑيوں کا کيا کريں گے؟ دوسرے نے آہستہ سے کہا۔ بڑے مياں کا دماغ خراب ہو رہا ہے۔ لکڑی نہیں شايد ککڑی کہہ رہے ہیں، ککڑی کھانے کو جی چاہتا ہوگا۔ تيسرے نے کہا نہیں کچھ سردی ہے شايد آگ جلانے کو لکڑياں منگاتے ہوں گے۔ چوتھے نے کہا بابو جی کوئلے لائيں؟ پانچويں نے کہا نہیں اپلے لاتا ہوں وہ زيادہ اچھے رہيں گے۔باپ نے کراہتے ہوئے کہا ارے نالائقو! میں جو کہتا ہوں وہ کرو۔ کہیں سے لکڑياں لاؤ جنگل سے۔ ايک بيٹے نے کہا۔
Read more ...

اورنگزیب کی چوّنّی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اورنگزیب کی چوّنّی
معظمہ کنول
مُلا احمد جیون ہندوستان کے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کے استاد تھے۔ اورنگزیب اپنے استاد کابے حد ادب اور بہت احترام کرتے تھے اور استاد بھی اپنے شاگرد پر فخر کرتے تھے۔
جب اورنگزیب ہندوستان کے بادشاہ بنے تو انہوں نے اپنے غلام کے ذریعے استاد کو پیغام بھیجا کہ وہ کسی دن دہلی تشریف لائیں اور خدمت کا موقع دیں۔ اتفاق سے وہ رمضان کا مہینہ تھا اور مدرسہ کے طالب علموں کو بھی چھٹیاں تھی، چنانچہ ملا احمد جیون نے دہلی کا رُخ کیا۔
استاد اور شاگرد کی ملاقات عصر کی نماز کے بعد دہلی کی جامع مسجد میں ہوئی۔ استاد کو اپنے ساتھ لے کر اورنگزیب شاہی قلعے کی طرف چل پڑے۔ رمضان کا سارا مہینہ اورنگزیب اور استاد نے اکھٹے گزارا۔
Read more ...