بنات اہلسنت

حضرت خدیجہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حضرت خدیجہ
بنت بشیر احمد
آپ کا نام : خدیجہ ؓ" کنیت : ام ہند " لقب : طاہرہ
سلسلہ نسب یوں ہے : خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبد العزیٰ بن قصی بن کلاب بن مرہ۔ قصی تک پہنچ کر حضرت خدیجہؓ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاندان مل جاتا ہے۔ آپ کی والدہ کا نام ”فاطمہ“ ہے۔
ولادت :
حضرت خدیجہ ؓ کی ولادت عام الفیل سے 15 سال قبل ہوئی۔
بچپن :
آپ کا بچپن بھی بے مثال تھاآپ کی عمر ابھی چھوٹی ہی تھی کہ لوگ آپ کو آپ کے پاکیزہ اخلاق کی وجہ سے ”طاہرہ “ کہا کر تے تھے۔
Read more ...

کلمہ طیبہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
کلمہ طیبہ
مولانا عاشق الہی
یہ کلمہ بندہ کی طرف سے ایک اقرار ہے یعنی بندہ اس کو پڑھ کر اپنے رب سے اقرار کرتاہے کہ اے اللہ !میں تیرا بندہ ہوں اور تیرا غلام ہوں تیرے حکموں پر چلوں گا اورجن چیزوں سے تونے منع کیا ہے ان سے بچوں گا۔ اس کلمہ کے متعلق تین باتوں کی طرف دھیان رکھنا بہت ضروری ہے۔ اول: اس کے الفاظ صحیح یاد ہوں اور ترجمہ معلوم ہو۔ دوم: اس کے مطلب کا علم ہو۔ سوم: اسکے مطالبے اور تقاضے کو ہروقت اور ہرحالت میں پورا کرے۔ بہت سے لوگ نام کے مسلمان ہیں ان کو کلمے کے الفاظ بھی صحیح یاد نہیں اور ترجمہ اور مطلب کا بھی علم نہیں اورکلمے کے تقاضے اور مطالبے کو بھی نہیں جانتے ایسے لوگوں کو ان چیزوں سے واقف کرانا چاہیے۔
کلمہ طیبہ کے الفاظ :
Read more ...

خواب جو روٹھ گئے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خواب جو روٹھ گئے
ام محمد رانا
شہزاد کی شادی کو دس سال کا طویل عرصہ ہونے کوآیا تھا مگر ابھی تک گھر کے آنگن میں کوئی پھول نہیں کھلا تھا۔ شہزاد کی ماں زینب اور بہنیں ہاجرہ اور صغریٰ جب آس پاس کے گھروں میں ننھے منے بچوں کی قلقاریاں سنتیں اور پھوپھیوں دادیوں کو واری صدقے جاتے دیکھتیں تو دل مسوس کر رہ جاتیں۔ انہیں یہ حقیقت اچھی طرح معلوم تھی کہ رابعہ، شہزاد کی بیوی، ان کی اس خواہش کو حقیقت کا روپ نہیں دے سکتی کیونکہ کئی طبیبوں اور حکیموں نے یہ کہہ انکی اس خواہش کا گلا گھونٹ دیا تھا کہ رابعہ ماں بننے کے قابل نہیں۔
شہزاد اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا اور دو بہنوں کا اکیلا بھائی تھا۔ اس کے باپ نیاز کا انتقال اس وقت ہوا جب اس نے ابھی بابا کہنا بھی نہیں سیکھا تھا،
Read more ...

خون کے اثرات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خون کے اثرات
ماریہ نثار؛گوجرانوالہ
ایک مسافر راستہ بھول گیا اور بھٹک کر جنگل میں چلا گیا چلتے چلتے اسے شدید پیاس لگی اس نے ادھر ادھر دیکھا تو ایک چھونپڑی نظر آئی وہ اس کے نزدیک گیا تو دیکھا کہ اس میں ایک عورت بیٹھی ہوئی ہے۔ اس نے کہا ”میں ایک مسافر ہوں اور رستہ بھول کر ادھر آنکلا ہوں مجھے سخت پیاس لگی ہوئی ہے مجھے پا نی پلا دیں۔“ عورت کہنے لگی ”مہمان تو اللہ کی رحمت ہوتا ہے۔“ پھر وہ پانی لے آئی اور مسافر کو دے دیا اتنی دیر میں عورت کا شوہر آگیا اور اسے ڈانٹنے لگا پھر مسافر سے کہا ”تو کون ہے؟“ عورت بولی ”یہ مسافر ہے“ وہ کہنے لگا
Read more ...

کمو کون اور نکمو کون

User Rating: 2 / 5

Star ActiveStar ActiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کمو کون اور نکمو کون ؟
تنزیلہ ارشد گکھٹر منڈی
پوتے اورپوتیاں سب برابر ہوتے ہیں مگر ہمیں لگتا تھا کہ صرف کمال بھائی دادی کے سگے پوتے ہیں اور ہم سوتیلے، دنیا کی تمام نعمتیں کمال بھائی کے لیے موجود ہوتیں اور زمانے بھر کی لغزشیں صرف ہمارے نصیب میں۔ کمال بھائی کو پیار سے ”کمو“ کہا جاتا اور ہمیں خیر سے” نکمو“ کے لقب سے یاد کیا جاتا۔
دادی جان کے اس رویے اور تعصب پر ہم نے بہت غور کیا غور کرتے کرتے ہمارا دماغ چکرا گیا مگر یہ بات ہماری سمجھ میں نہ آئی کہ ان کو کمال بھائی سے اس قدر محبت اور ہم سے اس قدر خفگی کیوںہے؟ ہمارے پیدا ہونے سے پہلے ہی دادا جان کا انتقال ہوگیا تھا لہذا یہ الزام تو ہمارے سر نہیں آسکتا
Read more ...