یہ ان دنوں کی بات ہے
یہ ان دنوں کی بات ہے
صبایونس انبالوی
ابوجی! ابوجی! آپ کی طبعیت تو ٹھیک ہے ناں ؟
سارہ سکول سے آتے ہی ابو کے کمرے میں پہنچ گئی تھی ابھی اس نے ابو کے جوتے ہی دیکھے تھے کہ دل سے دعا نکلی: ’ ’یا اللہ ! ابو اس وقت گھر کیوں ہیں ؟‘‘
سارہ کے ابو ایک محنت کش کسان تھے یہ ان کا ریکارڈ تھا کہ وہ گھر بہت کم آتے تھے اور جونہی سورج غروب ہوتا تو وہ آن گھر موجود ہوتے اور صبح اذانوں کے وقت چل پڑتے۔
وہ جونہی کمرے میں داخل ہوئی تو ابو کو بستر پہ دیکھ کر پریشان ہوگئی۔
Read more ...
فرسودہ اقدار کا قلع قمع
فرسودہ اقدار کا قلع قمع
ام محمد
آج کے نام نہاد ترقی یافتہ معاشرے کی حق دار ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قائم کردہ معاشرے سے اکثر اوقات متصادم ہوتی ہیں۔ دنیا دار تو ایک طرف رہے خود کو دین دار کہلوانے والے اکثر لوگوں نے بھی اپنے اردگرد خود ساختہ ایک دائرہ قائم کیا ہوا ہے۔ جسے باہر جھانکنے کو قطعاً تیار نہیں۔ لیکن بعض اوقات ایسی انہونی ہوتی ہے کہ ان خود ساختہ مذہبی دائروں میں بند ہم جیسے لوگ انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں ہمارے پیر و مرشد مولانا محمد الیاس گھمن کی دوسری شادی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
میں سمجھتی ہوں کہ اگر گناہوں سے لتھڑی ہوئی اس دنیا کی فرسودہ روایات و اقدار اور بے ہودہ رسومات کے رسیا معاشرے میں آج جو نور و ہدایت اور صراط مستقیم کی لطیف سی رمق ابھی تک موجود ہے وہ انہی جیسے اللہ کے محبوب بندوں سے قائم ہے۔
Read more ...
ایمان کے ڈاکو
ایمان کے ڈاکو
مولانامحمودالحسن معاویہ
قدسیہ باجی جلدی سے تیارہوجائو اڑھائی بج رہے ہیں محفل شروع ہونے میں پندرہ منٹ باقی ہیں۔ نورین نے ایک ہی سانس میں ساری بات کہہ ڈالی۔ نورین تم فاخرہ باجی کوبھی کہہ دو! میں ابھی تیار ہوکے آتی ہوں۔ چھوڑویار! وہ تو ہے ہی دقیانوس۔ پچھلی محفل میں جانے کی دعوت دی تو کہنے لگی میرے میاں منع کرتے ہیں اوران کے میاں کاتو تمہیں پتہ ہی ہے تنگ نظر تبلیغی مولوی ہیں پتہ نہیں کیسی تبلیغ ہے ان کی بیگم کواوربیٹوں کومدرسے کے علاوہ کہیں جانے کی اجازت نہیں اور پھر میں نے کون سا سینما یاتھیٹر جانے کو کہا تھا
Read more ...
زہے قسمت …شرف ہمراہی
زہے قسمت …شرف ہمراہی
متکلم اسلام کا دورہ کراچی ودبئی
رفیق سفر مولانا عابد جمشید رانا
13 جنوری9 صفر المظفر: بروز جمعرات سرد اور دھند میں لپٹی صبح کو لاہور احناف میڈیا سروس کے زیر تعمیر سٹوڈیو میں ناشتہ کے بعد تمام ساتھی مشورہ کے لیے جمع تھے۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی امیر مشورہ تھے۔ کام کی ترتیب اور اس میں مزید بہتری لانے کے لیے تفصیلی مشورہ جات کے بعد مولانا نے مشن کی تکمیل کے سلسلہ میں قیمتی نصائح اور ہدایات ارشاد فرمائیں اور دعا کے ساتھ مجلس مشورہ برخاست ہوگئی۔ سورج دھیرے دھیرے بلند ہورہا تھا دس بجے کے قریب ہم لوگ ائرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ ائر پورٹ پر خوب رش، موسم انتہائی سرد اور خنک، گیارہ بجنے کو تھے
Read more ...
جب مسلم اُٹھ کھڑے ہوں تو
جب مسلم اُٹھ کھڑے ہوں تو …!
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
جب اہل اسلام طاغوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تو ان کو روکنا امریکا کے حواری تو کجا خود امریکا کے بھی بس کاروگ نہیں۔ اہل اسلام نے جب بھی اتحاد کی راہ ہموار کی اور باہم شیر و شکر ہوئے تو دشمن اس کے سامنے گھٹنے تے دیکھے تو اپنے ضمیر کی صدا پر’ ’لبیک’ ‘کہتے ہوئے غیرت کی وہ عملی مثال رقم کی جس کی نظیر پچھلے کئی عشروں میں ملنا دشوار ہے۔
امریکی آقا کی گود میں کھیلنے والے مصری صدر حسنی مبارک نے جب اہل اسلام کے تیور بدلتے دیکھے تو ٹھٹک کر رہ گیا…
Read more ...