میاں بیوی کے جھگڑے
میاں بیوی کے جھگڑے
حضرت مولاناپیر ذوالفقار نقشبندی
میاں بیوی کا تعلق گھر کی بنیاد ہے:۔
ہمارے گھروں سے، ماحول اور معاشرے سے یہ لڑائی جھگڑے کیسے ختم ہوں، اس پر کئی دنوں سے بات چل رہی ہے۔ ان لڑائی جھگڑوں میں ایک بڑا رول میاں بیوی کی لڑائی جھگڑوں کا ہوتاہے میاں بیوی دنوں مل کر ایک گھر بناتے ہیں، اگر ان کے آپس کے درمیان بھی لڑائی جھگڑے شروع ہوجائیں تو گویا یہ گھر کے بے آباد ہونے کی نشانی ہوتی ہے میاں بیوی کا تعلق کوئی کچا دھاگہ نہیں ہے ایک گہرا رشتہ ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
واخذن منکم میثاقا غلیظا
Read more ...
وہ کیسے تھے
وہ کیسے تھے؟
بنت بشیر احمد،لاہور
مجھے ان سے محبت ہے۔ ان کے نام سے محبت ہے۔ بچپن سے میں اس نام سے محبت کرتی ہوں ان کانام سن کر میں دنیا کے ہرشخص کانام بھول جاتی۔ہر غم کوبھول کرمیں انہیں اوران کے اخلاق کو یاد کرتی۔ میں اکثر اپنے بڑوں سے پوچھتی تھی کہ’ ’وہ کیسے تھے؟‘‘ میں نے ان کوچاند میں تلاش کیامگر وہ نظر نہ آئے۔ میں نے سناکہ ان کاچہرہ آفتاب سے زیادہ روشن تھا،ان کی زلفیں رات کی کالی گھٹا سے بھی زیادہ چمکدارتھیں، ان کی آواز میں انتہاء سے زیادہ کشش تھی۔ میں اپنے اللہ سے دعائیں مانگتی کہ میں اس نام کے متعلق جاننا چاہتی ہوں۔
Read more ...
انجام گستاخاں
انجام گستاخاں
عبدالصمد، بدین
گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا انجام:۔
سرزمینِ عرب کی تلخ فضائووں میں فاران کی چوٹی پر جب خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان نبوت فرمایاتو پہلا وہ شخص جورحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کے لیے کھڑاہوا وہ’ ’ابولہب‘‘ تھا رب لم یزل نے اس کی تذلیل کے لیے ایک مکمل سورت نازل فرمائی۔
تَبَّتْ یَدَا اَبِیْ لَہَبٍ وَّتَبَّo مَااَغْنٰی عَنْہٗ مَالُہٗ وَمَاکَسَبَo سَیَصْلٰی نَاراً ذَاتَ لَہَبٍ وَّامْرَأَ تُہٗ ط حَمَّالَۃَ الْحَطَبِo فِیْ جِیْدِ ھَاحَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍo
اور پھرارض وسماء نے اس بدبخت کاعبرتناک انجام دیکھا۔
Read more ...
حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا
حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا
ام محمد
نام و نسب:۔
حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دوسری صاحبزادی ہیں جو سن 33 قبل نبوت میں پیدا ہوئیں۔
نکاح:۔
ان کانکاح پہلے ابولہب کے بیٹے عتبہ سے ہوا، یہ نبوت سے پہلے کا واقعہ ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تیسری صاحبزادی ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح ابو لہب کے دوسرے بیٹے عتیبہ سے ہوا تھا۔ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو نبوت ملی اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسلام کی دعوت کا اعلانیہ اظہار فرمایا تو ابو لہب نے اپنے بیٹوں کو جمع کر کے کہا جب تک تم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بیٹیوں سے علیحدگی نہیں کرتے
Read more ...
آہ!ہمارے استاذجی
آہ!ہمارے استاذجی
محمد عمران طیب، امام جامع مسجد طوبیٰ،سرگودھا
خوشبو کے جزیروں سے تاروں کی حدوں تک
اس شہر میں سب کچھ ہے فقط اک تیری کمی ہے
استاد جی آپ تو اللہ کے ولی ہیں !ہمارے لیے بھی دعا فرمادیں کہ اللہ ہمیں بھی اپنا ولی بنالے…ہیں یہ کیا کہا آپ نے؟آئندہ اس بات کا خیال بھی اپنے دل میں نہ لائیں استاذ جی نے قدرے سخت انداز میں کہا۔
میری گفتگو استاذ جی سے اس وقت ہوئی تھی جب کہ مجھے یہاں آئے ابھی تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا۔ اس سے پہلے تبلیغی مرکز سرگودھا میں استاد جی کا بیان سننے کا اتفاق ہواتو بہت پسند آیا ایک اچھوتا اور منفرد انداز تھااستاذ جی اپنی بات کو بہت سادہ اور آسان طریقہ سے حقیقی مثال سے سمجھا دیا کرتے تھے بیان کے دوران پورا مجمع ساکت و خاموش اور ہمہ تن گوش ہوتا تھا،
Read more ...