سعودی عرب …کچھ گلے شکوے
سعودی عرب …کچھ گلے شکوے
عبدالقدوس محمدی
ہمارے گزشتہ کالم ’’عالمِ اسلام اور پاکستان کے خلاف خطرناک سازش ‘‘پر حیرت انگیز تعداد میں قارئین کی طرف سے’’ فیڈ بیک‘‘ آیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ فون کرنے اور فیڈ بیک دینے والے اکثر نوجوان قارئین بالخصوص علمائے کرام اور مختلف دینی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے کارکنان اور معروف مدارس کے منتہی درجات کے طلبائے کرام تھے۔اس لحاظ سے تو یہ فیڈ بیک نہایت خوش آئند محسوس ہوا کہ اکثر قارئین نہ صرف یہ کہ دشمن کی چالوں کا بڑی گہرائی اور باریکی سے جائزہ لیتے اور ان سے درست نتائج اخذکرتے ہیں بلکہ ان کے دل عالم اسلام کے ساتھ دھڑکتے ہیں بالخصوص حرمین شریفین کی محبت سے ہر کوئی سرشار محسوس ہوا
Read more ...
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
حرمین شریفین تمام اہل اسلام کی عقیدتوں کا مرکز ہے، تجلیات انوار باری کا منبع ہے،بابرکت جگہ ہونے کے ساتھ ساتھ رشد و ہدایت کا محور بھی ہے۔ اتحاد امت کے اظہار کا سب سے بڑا مقام حرمین شریفین ہی تو ہے، جہاں رنگ ونسل کو بُھلا کر، ذات پات کے جھگڑے چھوڑ کر، علاقائیت وقومیت پرستی کو خیر باد کہہ کر پروانہ وار پوری دنیا کے مسلمان اپنے رب کی بارگاہ میں حاضری دیتے ہیں اور سب بیک زبانلبیک اللھم لبیککی صدائیں لگا کر اپنے قلوب واذہان کو معطر کرتے ہیں۔ ادھر میزاب رحمت کا اشارہ رحمۃ اللعالمین کی درگاہ کا پتا دے رہا ہے روضہ اقدس میں قبر نبوی اور پھر اس میں مٹی کے وہ ذرات جوآقا علیہ السلام کے بدن مبارک کو صدیوں سے چوم رہے ہیں۔
Read more ...
ہمارا کچن
ہمارا کچن
اہلیہ اعجاز،قصور
بادام کا شربت
اجزائ:
بادام کی گری عمدہ قسم کی……………آدھاکلو
چینی………………………ڈیڑھ کلو
الائچی چھوٹی………………… بارہ عدد
Read more ...
چند اہم اسلامی آداب
چند اہم اسلامی آداب
الشیخ عبدالفتاح ابوغدۃ رحمۃ اللہ علیہ
ادب28:۔
جب آپ اپنے بھائی، رشتہ دار،یاجاننے والے کے پاس اس کی مصیبت میں تعزیت لیے جائیں تو مستحب یہ ہے کہ اپنے میت بھائی کے لیے دعا بھی کریں ، جیساکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوسلمۃ کے لیے دعا فرمائی تھی، اور ان کے گھر والوں سے تعزیت فرمائی۔ آپ نے فرمایا۔
اللھم اغفرلابی سلمۃ وارفع درجتہ فی المہدیین واخلفہ فی عقبہ فی الغابرین ای کن لہ خلیفۃ فی ذریتہ الباقین من اسرتہ، واغفرلنا ولہ یارب العالمین، وافسخ لہ فی قبرہ، ونورلہ فیہ
[مسلم]
Read more ...
کریم خاں کو دس روپے دے دو
بنام فلاں بنک
کریم خاں کو دس روپے دے دو
راقم عبد اللہ
کریم خاں کی بجائے عبد اللہ اگر کسی اور کا نام لکھ دے تو جس کا نام لکھے گا اسی کو روپیہ ملیں گے اب سوال یہ ہے کہ کریم خاں دس روپیوں کی بجائے یہ دس روپے کا چیک کیوں قبول کر لیتا ہے؟ اس لیے کہ اسے عبداللہ پر اعتبار ہے وہ جا نتا ہے کہ بینک میں ضرور عبد اللہ کے نام پر روپیہ جمع ہو گا۔ جب یہ چیک لے جا ئے گا ومجھے ضرور روپیہ مل جا ئے گا۔
اب فرض کرو کہ کریم خاں وہ چیک لے کے عبد اللہ کے بینک گیااور کہا مجھے اس چیک کا روپیہ ادا کر دو۔ بینک والوں نے عبد اللہ کا حساب دیکھا
Read more ...