بنات اہلسنت

مشورے ہی مشورے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مشورے ہی مشورے
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
٭ عقل مند لوگ مشورے سنتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے، بے وقوف ان پر عمل بھی کرتے ہیں
٭ مشورے دینے کے لیے عقل کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ فیصلہ کرنے کے لیے عقل کی ضرورت ہوتی ہے کہ اس پر عمل کرنا ہے یا نہیں۔ ٭اگر کوئی نہ ملے تو دیوار سے مشورہ کرلیں مگر یہ احتیاط ضرور کریں کہ دیوار اپنی ہی ہو۔٭اچھے مشیر عام طور پر برے ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ ٭وقت نکل جانے کے بعد مشورہ، مشورہ نہیں بلکہ طعنہ ہوتاہے۔٭جب دوست زخموں پر نمک چھڑکنا چاہیں تو کہتے ہیں
Read more ...

شرعی پردہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر1
شرعی پردہ
حکیم الاسلام قاری محمد طیب قاسمی رحمۃ اللہ
مسئلہ حجاب کی بنیادی علت:۔
پردہ خود مقصود نہیں اس کی بنیادی حقیقت مقصود ہے۔مسئلہ حجاب اور اس کی مالہ و ماعلیہ کو سامنے لانے سے پیشتر یہ اصولی حقیقت سمجھ لینی ضروری ہے کہ عموما ًتمام انواع احکام اور خصوصا معاشرتی احکام میں ہر شرعی حکم کے نیچے اس کی کوئی نہ کوئی بنیادی علت ضرورت ہوتی ہے۔ جو ا س حکم کا منشاء اور مدار ہوتی ہے اور اس علت کی بناپر وہ حکم شارع حقیقی کی طرف سے وضع کیاجاتاہے خواہ وہ علت نص وآیت وروایت کے الفاظ میں موجود ہو جسے ہر کس وناکس دیکھ سکے یا معنی میں لپٹی ہو جس تک مجتہد اور راسخین فی العلم ہی کی نگاہ پہنچ سکتی ہو اور وہی اسے اندر سے نکال کر باہر نمایاں کرسکتے ہوں،
Read more ...

جنت میں گھر

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
جنت میں گھر
قرۃ العین، کراچی
خلیفہ ہارون رشید کے زمانے کا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ ہارون رشید اپنی بیوی ملکہ زبیدہ کے ساتھ کسی ساحل پر ٹہل رہے تھے کہ اتنے میں ان کی نظر ایک فقیر پر پڑی جو ریت سے گھر بنا رہا تھا تو وہ دونوں ٹہلتے ہوئے اس فقیر کے پاس گئے اور ملکہ زبیدہ نے اس سے پوچھا کہ بابا کیا کر رہے ہو؟ فقیر نے کہا: ’’جنت میں گھر بنارہاہوں۔ ‘‘ملکہ زبیدہ نے(اس خیال سے کہ اس فقیر کی تھوڑی سی مدد کردوں )فقیر سے پوچھا کہ یہ ریت کا گھر بیچو گے؟ فقیر بولا ہاں ! اس سے پوچھا کیاقیمت لوگے؟ فقیر بولا پچیس درہم ملکہ نے اسے پیسے دے دیے اور پوچھا کیا اب یہ گھر میرا ہو گیا؟ فقیر بولا:
Read more ...

اللہ کے محبوب بنئے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اللہ کے محبوب بنئے
پیرحافظ محمد ذوالفقار نقشبندی
نوجوانوں کے جذبات واحساسات:۔
بچوں کی تربیت کے عنوان سے بات چیٹ ہوررہی تھی، جب بچے نوجوان ہوجاتے ہیں تو یہ زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوجاتے ہیں ان کی اپنی سوچیں ہوتی ہیں احساسات ہوتے ہیں اپنے جذبات ہوتے ہیں جس طرح ان کو کھانا پینا، سونا اس کی ضرورت محسوس ہو تی ہے اس طرح ان کو اپنی جنسی ضروریات کو پورا کرنے کی بھی ضرورت محسوس ہوتی ہے شریعت وسنت نے اس کابہترین حل یہ بتایاکہ جب بھی بچی کے جوڑ کا خاوند مل جائے فورا اس کی شادی کردی جائے ہمارے مشائخ اس بارے میں اتنی حتیاط کرتے تھے کہ جیسے ہی انہیں پتا چلتا کہ بچی گھر میں جوان ہوگئی
Read more ...

ظہیر الدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 14
ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم، لیہ
ظہیر الدین محمد بابر کی نانی اماں دولت بیگم ایک زیرک خاتون تھی وہ کئی مغل خاقانوں کی سیاست دیکھ چکی تھی۔ جن کی حکومتوں کی اتنی وسعت تھی کہ اگر کوئی آدمی تین تین چار چار مہینوں تک بھی چلتا رہتا مگر ان کی حدود ختم نہ ہوتیں۔ فرغانہ تو ان کے مقابلے میں بہت ہی چھوٹی سی حکومت تھی۔ وہ خوب جانتی تھی کہ بادشاہوں کے خلاف محلاتی سازشیں کس طرح پروان چڑھتی ہیں اور پھر دیکھتے دیکھتے ہی بادشاہوں کے تختے الٹ دیے جاتے ہیں۔ بابر ابھی بچہ تھا اسے کیا خبر تھی کہ محلاتی سازشیں کیا ہوتی ہیں ؟؟ وہ نادانی اور جلد بازی میں بعض ایسے فیصلے کر بیٹھتا تھا
Read more ...