جناب !حاجی صاحب
جناب !حاجی صاحب
رانا رضوان، فاروق آباد
سیٹھ عبدالرزاق آج بُہت خُوش تھا اور خُوش کیوں نہ ہُوتا کہ آج اُس کی برسوں پرانی مُراد بَر آنے والی تھی۔ وہ ایک ایسے قافلے میں شریک ہُونے جارہا تھا کہ جِس قافلے کی منزل حَرمِ پاک تھی۔ وہ کئی دِنوں سے اپنے رشتہ داروں سے مُلاقات کر رہا تھا اور ہر ایک آنے والے کو بتا رہا تھا کہ آخر اس کا بُلاوا بھی دیارِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آگیا ہے، وہ اپنے شہر کا جانا مانا رَئیس تھا ایک مُدت سے دِیارِ حَرم کی زمین کو بوسہ دینے کی خُواہش اُس کے دِل میں مچل رہی تھی اور بِلآخر آج وہ دِن آپُہنچا تھا کہ اُسے اِس مُبارک سفر کی سعادت حاصل ہُونے جارہی تھی۔
Read more ...
سالانہ تبلیغی اجتماع پر حاضری
سالانہ تبلیغی اجتماع پر حاضری
مولانامحمد کلیم اللہ
حجۃ الوداع کے موقعہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کئی نصائح فرمائیں۔ گویا ساری زندگی کی تعلیم کا خلاصہ سمجھایا،حقوق اللہ اور حقوق العباد کی پاسداری، معاشرت، معاملات، آداب، عبادات وغیرہ پر ایک جامع پر اثر خطبہ دیا،آخر میں صحابہ کرام کو مخاطب بناکر فرمایا فلیبلغ الشاھد الغائب حاضرین یعنی جتنے تم یہاں موجود ہو غائبین تک یعنی ان لوگوں کو جو یہاں نہیں آسکے ان تک یہ اسلامی احکامات کو پہنچا دینا۔
چنانچہ پھر چشم فلک نے وہ نظارے بھی دیکھے جب صحابہ اللہ کے دین کا پرچم لیے ساری دنیامیں پھیل گئے۔
Read more ...
"> خلیفہ ثانی، سیرت و کردار کے آئینہ میں
خلیفہ ثانی، سیرت و کردار کے آئینہ میں
ماریہ خان، مانسہرہ
نام و نسب:
عمر نام، ابوحفص کنیت، فاروق لقب والد ماجد کا نام خطاب اور والدہ ماجدہ کا نام ختہ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا سلسلہ آٹھویں پشت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہے۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے:عمر بن الخطاب بن نفیل بن عبدالعزیٰ بن رباح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کعب بن لوئی۔
تمام اہل السنت و الجماعت اس بات پر متفق ہیں کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بعدعمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سب سے افضل صحابی ہیں اور وہی ان کے بعد مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ تھے۔
Read more ...
جو چلے تو جاں سے گزرگئے
جو چلے تو جاں سے گزرگئے
اہلیہ مولاناعابد جمشید
کون ہے جو آج میرے ساتھ موت پر بیعت کرتا ہے یہ جوان رعنا کون ہے اس کی آنکھیں جوش جذبات میں انگارہ کیوں ہو رہی ہیں اس بھری جوانی میں تو ایسے نوجوان خوبصورت شریک حیات کی تلاش میں بنے سنورے رہتے ہیں لیکن اسے کیا ہوا!اس نے ہاتھ میں ننگی تلوار کیوں سونت رکھی ہے؟ چہرے مہرے سے بھی کسی اعلی خاندان کا لگتاہے سرداری کی نشانیاں اس کی کشادہ پیشانی پر واضح ہیں۔۔پھر یہ نعرہ کیساہے؟اسے موت سے عشق کیونکر ہوگیا؟شور اتنا تھاکہ کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔
Read more ...
شہید راہ وفا
شہید راہ وفا
ابوالکلام آزاد
دشمن جب محلہ چھوڑدےیاشہرسےنکل جائےتوسکون مل جائےلیکن مسلمانوں نے جب شہر چھوڑا اورتمام جائیدادیں کفارکےحوالےکرکےمکہ سے300 میل دورمدینہ میں جا آباد ہوئے تو کفار پہلے سےبھی زیادہ بےقرارہوگئے۔
اصل واقعہ یہ ہےکہ ہجرت مدینہ سےانہیں یقین ہوگیاتھاکہ مسلمان الگ رہ کرتیاری کریں گے۔اہل عرب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دعوت کوقبول کر لیں گا اورجب یہ قطرہ دریابن گیاتوہماری سرداری کاجاہ وجلال،اسلام کے سیلاب
Read more ...