مولوی کا کیا گناہ ہے
مولوی کا کیا گناہ ہے ؟
رانا رضوان،فاروق آباد
جب کبھی کسی سے بات ہوتی ہے تو یہی کہا جاتا ہے کہ جی یہ مولوی؛ ملکی ترقی میں رکاوٹ ہیں ،انہیں کی وجہ سے معاشرے میں فساد ہے ،یہ لوگ بہت پرانی باتیں کرتے ہیں، دقیانوسیت اور قدامت پسندی کے پرخاش انہیں ہی حصے میں آتی ہے ، لوگوں کی آتشیں زبانیں ان بیچارے مولویوں پر چلتی ہیں بلکہ خوب چلتی ہیں اسی طرح ایک مرتبہ شیخ الحدیث مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے ساتھ بھی ہوا، فرماتے ہیں۔ "
Read more ...
نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں
نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں
حافظ حنظلہ صدیقی
یوں تو اس کائنات میں کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے جو اللہ تعالی نے کسی حکمت اور مصلحت کے بغیر پیدا کی ہو اس میں ہر چیز اللہ تعالی نے اپنی حکمت ومصلحت کے تحت پیدا فرمائی ہے ہر چیز کا کوئی نہ کوئی عمل اور فائدہ ضرور ہے حتی کہ وہ مخلوقات جو بظاہر موذی اور تکلیف دہ معلوم ہوتی ہیں مثلا سانپ اور بچھو ہیں۔ان کو ہم اس لئے برا سمجھتے ہیں بعض اوقات یہ ہمیں نقصان پہچاتے ہیں لیکن کائنات کے مجموعی انتظام کے لحاظ سے ان میں بھی کوئی نہ کوئی حکمت اور مصلحت ضرور ہے۔
Read more ...
ایسا فون مت سنیے گا
ایسا فون مت سنیے گا
راحیلہ ہمدانی
ٹرن ٹرن ٹرن۔۔ میرا موبائل فون بجے جا رہا ہے۔ اس کی وجہ میرا اتنا بیمار ہونا نہیں ہے کہ میں فون تک نہ اٹھا سکوں۔ اس کی وجہ----- لیکن ٹھہریں پہلے میں اس ساری بات کی تفصیلات بتاتی ہوں۔
ابھی دس دن پہلے صبح نو بجے کے قریب فون آیا کہ میں ٹیلی نار کے آفس سے بول رہا ہوں۔ اتنے میں مشعل نے آکر اپنے ایک سنگین مسئلے سے آگاہ کیا کہ وہ لان میں جانا چاہتی ہیں۔ میں نے اقرار میں سر ہلایا کہ وہ جا سکتی ہیں۔ لیکن گرل بند ہے ماما، ساتھ میں ایک چوں چوں۔
Read more ...
جہیز۔۔۔ فوائد ونقصانات
"> جہیز۔۔۔ فوائد ونقصانات
مولانا محمد بلال جھنگوی
بعض لوگ امیر ،بعض متوسط اور غریب بھی ہوتے ہیں کسی کی اولاد نازو نعم میں بڑی ہوتی ہے توکسی کی محنت مشقت کو جھیلتے ہوئے پروان چڑھتی ہے۔ امیر ہو یا غریب اپنی اولاد سے محبت کرتا ہے ہرشخص جانتا ہے کہ میری تو جیسے بھی گزر ہی ہے میری اولاد سکون اطمینان سے زندگی بسر کرے۔ اپنی جان سے بڑھ کر اولاد کو خوش رکھتا ہے بعض تو اس چیز کی پرواہ نہیں کرتے کہ جو مال اولاد کو راضی کرنے میں ہم کما رہے ہیں وہ ذریعہ حلال ہے یا حرام بس بچوں کے پیٹ کی آگ بجھنی چاہیے۔
Read more ...
ہائے میرے عیناء مرضیہ کے شوق
ہائے میرے عیناء مرضیہ کے شوق
ام عمارہ ،سرگودھا
عبدالوحید بن زید فرماتے ہیں کہ میں اپنی اسی مجلس میں بیٹھا تھا،جہاد پرجانے کی تیاریاں ہورہی تھیں میں نے اپنے سے کہہ رکھا تھا کہ پیر کی صبح کو چلنے کے لیے تیار رہیں ایک آدمی نے اس مجلس میں یہ آیت کریمہ پڑھی
ان اللہ اشتری من المومنین انفسہم وامو الہم بان لہم الجنۃ۔
بلاشبہ اللہ تعالی نے مسلمانوں سے ان کی جانوں کو اور مالوں کو اس بات کے عوض خرید لیاہے کہ ان کو جنت ملے گی۔
ایک پندرہ سال کی عمر کے لگ بھگ لڑکا اٹھ کے کھڑا ہوگیا جس کا والد فوت ہوچکا تھا اور بہت سامال ورثہ میں چھوڑ کر گیا تھا
Read more ...