ننھی خطرناک مخلوق
ننھی خطرناک مخلوق
عنیقہ ناز
اسکول جانے والوں بچوں کے والدین کے جہاں دیگر مسائل ہوتے ہیں وہاں سب سے خوفناک ، دل دھڑکا دینے والی وجہ جس سے انہیں اور ان کے بچوں دونوں کو سخت شرمندگی ہوتی ہے وہ سر کی جوئیں ہیں۔
ویسے تو جوئیں ساری دنیا میں لوگوں کے ہوتی ہیں لیکن گرم ممالک کی آب و ہوا انہیں خوب راس آتی ہے۔ نتیجہ یہ کہ گھریلو سطح پہ جتنی چاہے احتیاط کی جائے ایسا ہو ہی جاتا ہے کہ ہم کسی دن دیکھتے ہیں کہ ہمارا بچہ بری طرح سے اپنا سر کھجا رہا ہے۔ یہ ایک اہم علامت ہے کہ سر میں جوئوں نے جگہ بنا لی ہے۔
Read more ...
اسلامی تمدن کی فتح
اسلامی تمدن کی فتح
مولانا ابو الحسن علی ندوی ؒ
اسلام کو بالکل ابتداء ہی میں ایک ایسے انوکھے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا جس سے ادیان ومذاہب کی تاریخ میں کسی مذہب کو واسطہ نہیں پڑا۔
جزیرۃ العرب میں اسلام کے بعد جو دینی ، اخلاقی، معاشرتی اور عقائد کی تعلیمات لے کر آیا تھا، یہ چیلنج اس طرح سامنے آیا کہ اسلام کو دو ایسے ترقی یافتہ تمدنوں سے واسطہ پڑا، جس سے بڑھ کر کسی دوسرے تمدن کا تجربہ انسانی اور تہذیبی تاریخ میں نہیں کیا گیا تھا یہ دو تمدن رومی اور ایرانی تمدن تھے یہ تمدن تہذیب، آرٹ، آزادی ، نکتہ رسی، تخیل کی بلندی، انسانی زندگی کو سنوارنے اور اس کو منظم کرنے، راحت وآسائش کے سامان کی فراہمی اور فراوانی میں کئی منزلیں طے کر چکے تھے
Read more ...
مقامِ فقہ کی اساسی ضرورت
مقامِ فقہ کی اساسی ضرورت
رپورٹ:مولانامحمد کلیم اللہ
مندرجہ بالا عنوان کی جامعیت اور حساسیت خود الفاظ سے مفہوم ہورہی ہے۔ اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام مورخہ 8جنوری 2012بروز اتوار فورسیزن میرج ہال میں اسی عنوان کے تحت عظیم الشان سیمینار منعقد کیا گیا اس سیمینار کا ایجنڈا "اسلامی نظام حیات میں مقام فقہ کی اساسی ضرورت" پر مشتمل تھا. جدید تعلیم یافتہ طبقے میں فقہی شعور اور فکری بیداری کے لیے ملک بھر سے چیدہ چیدہ علماء اور دانشوروں نے سیمینار میں شرکت کی۔
بطور خاص چند قابل ذکر نام یہ ہیں۔
Read more ...
کیا یہ وہی دور جاہلیت نہیں
کیا یہ وہی دور جاہلیت نہیں ؟
سراج احمد انڈیا
گذشتہ روز انسانیت کو شرمسار کردینے والی خبرنے ماضی کے واقعات کو پھر تازہ کردیا ہے۔وسطی ہندوستان میں واقع چھتیس گڑھ کے بیجا پورمیں کمسن بچی کے بلی چڑھائے جانے کے واقعے نے مالدیپ جزائر میں لڑکیوں کے بلی چڑھائے جانے کے سانحے کو دوہراتے ہوئے اچھی کھیتی کیلئے 7سال لڑکی کوقربان کرکے اس کا جگر نکال لیا گیا۔اچھی کھیتی کویقینی بنانے کے لالچ میں ایک سات سالہ لڑکی کومبینہ طورپر قتل کرنے اور اس کی بلی چڑھانے کیلئے اس کا جگر کاٹنے کے الزام میں دوافراد کوگرفتار کیا گیا۔ سینئر پولیس افسر کے مطابق للیتا تاتی اکتوبر سے لا پتہ تھی
Read more ...
امیدوں کا چمن
امیدوں کا چمن
مولاناعابد جمشید رانا
وہ دن مجھے آج بھی اچھی طرح یاد ہے جب میں ان سے ملنے سرگودھا پہنچا تھا گیارہ سال قبل رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوںمیں چک نمبر87جنوبی کا پہلا سفراور وہ مناظر آج بھی آنکھوں کے سامنے ہیں۔
جن قارئین وقاریات نے مرکز اہل السنت کو دیکھا ہے اس کی تصاویر یا ویڈیوز دیکھی ہیں وہ تصور بھی نہیں کرسکتے کہ گیارہ برس قبل یہاں کیا صورت حال تھی؟
ایک مختصر سی مسجد جس کی چھت بارشوں میں ٹپکتی تھی اور اس کی بلندی اتنی تھی کہ ایڑیاں اٹھائے بغیر بھی چھت کی کڑیوں کو چھوا جاسکتا تھا
Read more ...