نٹ کھٹ زاویے
نٹ کھٹ زاویے
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ
1.
انسان کو چاہیے کہ اپنےآپ سے ملاقات کیلیے بھی کبھی کبھار وقت نکال لیا کرے۔
2.
اچھی تقریر کے لیے ضروری ہے کہ اس کا آغاز اچھا ہو ،انجام اچھاہو اور درمیان میں کچھ نہ ہو۔
3.
تجربہ وہ چیز ہے جو آپ ہمیشہ ضرورت کےفوراً بعدحاصل کرلیتے ہیں۔
Read more ...
ناداں کہیں
">ناداں کہیں کے....‼
مولانا محمد کلیم اللہ
1936 کی بات ہے جب پال جوزف گوئبلز نے ایک اصول وضع کیا “ جھوٹ اس قدر عام کردو کہ لوگ اسے سچ سمجھنے لگیں یا کم از کم سچی بات میں شک کرنے لگیں۔ ”یہ دوسری جنگ عظیم کا زمانہ تھا ہٹلر نے پال جوزف گوئبلز کو اپنا وزیر اطلاعات ونشریات متعین کردیا۔ اس کےبعد گوئبلز کے وضع کردہ اصول پرعوام وحکمران چل پڑے اور نسلا بعد نسل آج بھی اس کے متبعین موجود ہیں۔ آپ پوچھے گے کہ وہ کہاں ہیں ؟تو آئیے ان کو تلاش کرنے چلتےہیں۔
وہ غلطی بھی میری تھی
وہ غلطی بھی میری تھی
معظمہ کنول
”شادی کو بیس سال گزر چکے ہیں لیکن میں نے اپنی بیوی سے کوئی ایسی حرکت سرزد ہوتے نہیں دیکھی جس پر غصہ کیا جا سکتا ہو۔“قاضی شریح نے امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ سے کہا۔
امام شعبی نےاس کی وجہ پوچھی کہ کیسے؟ قاضی شریح نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی اور پہلی رات میں بیوی کے پاس گیا تو میں نے اسے نہایت حسین و جمیل پایا۔ میں نے دل میں کہا کہ مجھے وضو کر کے دو نفل شکرانے کے پڑھنے چاہییں۔
Read more ...
تھوڑی سی دیر
تھوڑی سی دیر !……
مولانا عابد جمشید
”دوبارہ فون کرو دس منٹ ہوگئے ہیں ابھی تک وہ ڈاکٹر کا بچہ نہیں پہنچا۔“برہان صاحب نے پورا ہسپتال سر پر اٹھایا ہوا تھا۔ ”سر! ڈاکٹر صاحب سے بات ہوئی ہے وہ ٹریفک میں پھنس گئے تھے بس تھوڑی دیر میں پہنچ جاتے ہیں۔ “خوش اخلاق ریسپشنٹ نے حتی الامکان لہجے کو نرم بناتے ہوئے جواب دیا۔ ”یہ ڈاکٹر اگر بخشے گئے تو سمجھو سب لوگ جنتی ہیں۔ جھوٹ اور فراڈ کے علاوہ ان کو کچھ سوجھتا ہی نہیں۔“برہان صاحب کا پارہ مزید چڑھ گیا۔
برہان عظیم شہر کی جانی پہچانی شخصیت تھے کئی مارکیٹوں کے مالک، انتہائی اکھڑ مزاج اور ہر ایک سے لیے دیے رہنے والے۔
Read more ...
اپریل فول اور امت مسلمہ
اپریل فول اور امت مسلمہ
رانا رضوان، فاروق آباد
اپریل فول منانے کی روایت کو بدقسمتی سے اغیار کی اندھی تقلید میں مسلمانوں نے بھی اپنا لیا ہےاور ہر سال نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ مناتے ہیں اور پھر اپنی کامیابیوں پر فخرکرتے ہوئے اور اپنے شکار کی بے بسی کو یاد کرکے اپنی محفلوں کو گرماتے رہتے ہیں۔آج اپریل فول کا یہ فتنہ امت مسلمہ کی نوجوان نسل کے اخلاق کی پامالی کا سبب بن رہا ہے جسے وہ یہود و نصاریٰ کی پیروی کرتے ہوئے جھوٹ بول کر اپنے احباب واقرباء کو بے وقوف بنانے کے لیے مناتے ہیں۔
Read more ...