تعلیم کی اہمیت دفاع سے کم نہیں
تعلیم کی اہمیت دفاع سے کم نہیںماریہ بتول
موجودہ دور اعلیٰ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس میں تکنیکی مہارت کے بغیر نہ تو اقتصادی ترقی ہو سکتی ہے اور نہ ہی دفاع کو مضبوط بنایا جا سکتاہے۔ ٹیکنالوجی کی بنیاد علم ہے جس کے فروغ کے لئے قومی سطح پر اولین ترجیح دینا ہوگی۔ترقی کی دوڑ میں صرف وہی قومیں آگے جاتی ہیں، جوتعلیم کے میدان میں بھی پیش پیش ہوں۔ تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں جنوبی کوریا، سنگاپور،تائیوان اور ملائشیا وغیرہ کی مثال لی جائے تو معلوم ہو گا کہ یہ سب ایسے ممالک ہیں جہاں شرح خواندگی اوسطاً90فیصد سےزائد ہے۔ تعلیم کی اہمیت کو آج ان ملکوں میں بھی تسلیم کیا جا رہا ہے،
Read more ...
پردہ کی اہمیت وضرورت
پردہ کی اہمیت وضرورت
اہلیہ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
منتظمہ مرکز اصلاح النساء سرگودھا
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد فاعوذباللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم، يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِنَ النِّسَاءِ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَعْرُوفًا وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلَى فِي بُيُوتِكُنَّ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ وَالْحِكْمَةِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ لَطِيفًا خَبِيرًا۔
ان آیات میں اللہ رب العزت نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات امہات المومنین کو خطاب فرمایا ہے اور ان ازواج مطہرات امہات المومنین کے واسطےسے قیامت تک آنے والے خواتین کے لیے اللہ کریم نے احکام ارشاد فرمائے۔اللہ رب العزت قرآن میں کہیں صرف مردوں کو خطاب فرماتے ہیں اور کہیں صرف خواتین کو خطاب فرماتے ہیں کہیں مردوں اور خواتین دونوں کو اللہ خطاب فرماکر احکام دیتے ہیں ان آیات کریمہ میں ان احکامات کا تذکرہ ہے جن کا خالصتاً خواتین سے تعلق ہے۔
Read more ...
انوکھا بندھن
انوکھا بندھن
محمد بشارت تبسمؔ
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے کیا ہی عجیب نعمت ہے ” ماں “لیکن انسان ہے کہ اس نعمت کی قدر اس وقت تک نہیں کرتا جب تک کہ یہ چھن نہ جائے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں ماں جیسی عظیم نعمت نصیب ہو اور وہ اس نعمت کے شکر کا حق ادا کر رہے ہوں انسان تو آخر انسان ہے حیوانوں اور چرند پرند میں بھی ماں اور اولاد کا عجیب ہی رشتہ ہوتا ہے ایک چڑیا جو کہ بنی نوع انسان سے دور بھاگتی ہے لیکن اپنے بچوں کی خاطر وہ بھی کیسے دیوانہ وار سروں پر منڈلا رہی ہے ماں کی عظمت کی تعلیم دیتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کاش میری ماں زندہ ہوتی میں نما ز کی نیت باندھ کر کھڑا ہوتا تو میری ماں مجھے آواز دیتی محمد! تومیں نماز کو چھوڑ کر جواب دیتا لبیک یا امی
لیکن آج آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے مغربی تہذیب ہمارے اندر یوں سرایت کر گئی ہے جیسے ریت میں پانی … مغربی دنیا نے ہم سے ماں کا وقار چھین لیا ہے
Read more ...
اشک ِ ندامت
اشک ِ ندامت
حافظ محسن شریف
ہسپتال میں داخل ہوا تو کئی مریضوں کے کراہنے کی آوازوں نے میرا استقبال کیا۔ یہ سب ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں تھے۔ جن کی تعداد تقریبا ً پچیس کے قریب تھی اچانک میری نظر بیڈ نمبر دس پر پڑی جہا ں ایک ادھیڑ عمر بوڑھا لیٹا ہوا کھانس رہا تھا اور ایک بوڑھی عورت ………جو اس کی بیوی معلوم ہوتی تھی……… اس بوڑھے کی ٹانگیں دبا رہی تھی۔ بوڑھی عورت کے چہرے پر پریشانی کے آثار واضح دکھائی دے رہے تھے۔ نہ چاہتے ہوئے بھی میں اس بیڈ کی طرف چلنے لگا۔ بیڈ کے پاس پہنچ کر بوڑھی اماں اور بوڑھے بابا جی کو سلام کیا اور ان سے اجازت لے کر ان کے پاس بیٹھ گیا۔
Read more ...
انہی پہ ناز کرتی ہے مسلمانی
انہی پہ ناز کرتی ہے مسلمانی
مولانا منیراحمد جھنگوی
اس سال حج نہیں ہوگا:
امام عبداللہ بن مبارک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثوں کے ماہر تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مزاج اور دین کی حقیقت کو خوب سمجھتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ صحیح دین داری کیا ہے ؟ایک بار آپ حج کو جارہے تھے سفر میں ایک مقام پر ایک لڑکی کو دیکھا کہ کوڑے پر سے کچھ اٹھا رہی ہے۔ ذرا اور قریب گئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ بے چاری ایک مری ہوئی چڑیا کو جلدی جلدی ایک چیتھڑے میں لپیٹ رہی ہے امام صاحب وہیں رک گئےاور حیرت و محبت کے ساتھ اس غریب بچی سے پوچھا”بیٹی تم اس مردار چڑیا کا کیا کرو گی ؟“ لڑکی اپنے پھٹے پرانے کپڑوں کو سنبھالتے ہوئی بہتے ہوئے آنسوؤں سے بولی”چچا ! ہمارے ابا کو ظالموں نے قتل کر دیا۔
Read more ...