پانچ مشکل سوال
پانچ مشکل سوال
عالیہ فردوس ، اسلام آباد
ایک جریدے میں شائع ہونے والے سروے کے مطابق خواتین، مردوں سے اپنے بارے میں جو مشکل ترین سوالات پوچھتی ہیں، وہ کم و بیش دنیا بھر میں یکساں نوعیت کے ہوتے ہیں۔ ان سوالات کی تعداد پانچ ہے اور وہ کچھ اس طرح ہیں:
1 تم اس وقت کیا سوچ رہے ہو؟
2 کیا تمہیں مجھ سے محبت ہے؟
3 کیا میں موٹی لگتی ہوں؟
4 کیا تمہارے خیال میں ”وہ“ مجھ سے زیادہ خوب صورت ہے ؟
Read more ...
ظہیر الدین محمد بابر
قسط نمبر21
ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم ، لیہ
خجند سے واپسی کو بعد پہاڑوں کے محفوظ ٹھکانوں میں رہتے ہوئے بابر اور اس کو باقی ماندہ چند سو ہمرائیوں کو کئی دن گزر گئے تھے اپنی پریشانیوں کا حل تلاش کرتے کرتے بابر کا ذہن ماؤف ہوتا چلا جا رہا تھا اس کے ذہن میں ہر سو اندھیرا ہی اندھیرا پھیلتا چلا جا رہا تھا امید کی کوئی بھی کرن کہیں سے بھی نمودار ہوتی دکھائی نہیں دے رہی تھی۔ایک روز جب وہ اپنے گھٹنوں پر سر رکھ کر سوچوں میں گم تھا تو ایک خیال جھماکے سے اس کے ذہن ِ ماؤف میں اتر آیا اس نے اپنے دوستِ دیرینہ قاسم بیگ کو اپنے پاس بلوالیا۔ قاسم بیگ کی استقامت اور وفاداری کا امتحان لینے کی غرض سے اسے کہا :
Read more ...
یہودی لابی اور عزت مسلم
یہودی لابی اور عزت مسلم
محمد بشارت تبسمؔ
وہ آزاد کشمیر کی سرسبزو شاداب وادیوں میں پلی تھی۔ سادہ ماحول و سادہ غذا نے عزت نفس اور حیاء کو اس کے رگ و ریشہ میں سمو دیا تھا۔ایک غریب گرانے میں پرورش پانے والی ڈش اور کیبل کو کیا جانے اس نے تو اپنے گھر میں کبھی ٹیلی ویژن بھی نہ دیکھا تھا۔ شاید یہی وجہ تھی کہ ہر نئے نرالے فیشن سے اسے چڑ تھی۔ وہ سادہ دیہاتی لباس پہنتی،سر پر دوپٹہ رکھتی ، والدین کی خدمت کرتی باوجود اس کے کہ وہ ایک عصری ادارے کی سٹوڈنٹ تھی لیکن شرم و حیاء کا گویا پیکر تھی۔کیا عصری ادارے کا سٹوڈنٹ ہونا کوئی بے حیائی و فحاشی کی علامت ہے۔۔
Read more ...
دورِ حاضر اور خواتین
دورِ حاضر اور خواتین
فاطمہ بتول زہرا
مغرب کے خدا ناشناس ذہنوں کی معراج فرائڈ اور کارل مارکس ہیں، انہوں نے انسانی زندگی اور اس کے مسائل کے بارے میں خالص مادی نقطہء نظر پیش کیا اور اس کے حق میں عقلی اور منطقی دلائل کے انبار لگا دیے، یہی نظریات فکری اور انقلابی تحریکوں میں ڈھلے اور مغربی دنیا کے سیاسی و سماجی ڈھانچے میں دور رس نتائج کی حامل تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ان تبدیلیوں نے ساری دنیا کو تصادم اور کشمکش ،تباہی ،بربادی اور محرومی ومایوسی میں مبتلا کردیا۔ فرائڈ کے نظریات جن میں مذہب کی تحقیر نے انسانی اقدار عالیہ کو پامال کرنے کی بدترین شکل پیش کی گئی تھی،انسان کو حیوانیت کی راہ پر گامزن کر دیا اور یہ بات مغربی معاشرے کے ذہن نشین کرا دی کہ تمام نفسیاتی الجھنوں اور اعصابی اضطرابات سے چھٹکارا پانے کا واحد طریقہ یہ ہے
Read more ...
دینی مدارس انسانیت ساز ادارے
دینی مدارس انسانیت ساز ادارے
تنویر احمد اعوان
مدارس دینیہ کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی پرانی اسلام اور مسلمانوں کی تاریخ ہے ، درسگاہ صفہ سے علوم و فنون کی نشر و اشاعت شروع ہوئی تھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو اس مکتب سے علوم قرآنیہ اور حکمت کی تعلیم دی جاتی تھی ، ایک وقت ایسا بھی آیا کہ خلافت اسلامیہ کئی کئی شہر شرح خواندگی کے اعتبار سے سو فیصد تھے ،مسلم مدارس اور مکاتب کی غرض و غایت صر ف اور صرف قرآن ، حدیث اور فقہ کی تعلیم تک محدود نہیں تھی بلکہ مسلمان کو ہر اس فن اور علم کی تعلیم دینا تھی جو ان کی اجتماعی بقاءو فلاح کے لیے ضروری ہو ، اس وقت کے دینی مدارس تمام جدید و قدیم علوم کے مراکز تھے ، ان ہی مدارس سے اسلامی حکومت اور معاشرے کی ضروریات کو پورا کیا جاتا تھا ، نصف دنیا پر قائم اسلامی خلافتیں جو اپنے وقت کی بہترین ، ترقی یافتہ اور پر امن نظام چلا رہی تھیں
Read more ...