بنات اہلسنت

اقبال اور آزادی نسواں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اقبال اور آزادی نسواں
کوثر گل، سکھر
مفکر اسلام حضر ت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علامہ اقبال مرحوم نے اپنی تعلیمی زندگی کا خاصہ حصہ یورپ میں گزارا ان کی باقی زندگی اک ایسے شہر اور ماحول میں گزری جو آزادی نسواں اور مغرب کی تقلید کا شاید ہندستان میں سب سے بڑا مرکز تھا اس سب کے باوجود مسلمان عورت کے بارے میں ان کا عقیدہ اور ان کے خیالات میں کوئی تذبذب واقع نہیں ہوا۔ بلکہ مغربی ممالک کی زند گی کا انتشار اور انسانیت کی تباہی کے آثار دیکھ کر ان کا یہ عقیدہ اور زیادہ مضبوط ہو گیا کہ مسلمان عورت کے لئے زندگی کا بالکل الگ معیار ہے۔
اور اس کو مغربی عورت کی تقلید سے پوری احتیاط کرنی چاہیے دنیا میں اس وقت استحکام اور نظم و انتظام نہیں پیدا ہو سکتا جب تک کے عورت میں صحیح نسوانیت، عصمت وطہارت اور شفقت مادری نہ ہو ، جو قوم اس نکتے سے واقف نہیں اس کا نظام زندگی ہمیشہ درہم برہم اور متزلل رہے گا۔
Read more ...

انوکھے چور

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
انوکھے چور
حافظ محسن شریف، شیخوپورہ
” کھٹ۔ کھٹ۔ کھٹ“ لکڑی کے بنے خوبصورت دروازے پر اچانک دستک ہوئی۔ہم سب گھر کے صحن میں بیٹھے واپڈا والوں کو کوس رہے تھے کیونکہ صبح چھ بجے کی لائٹ گئی تھی اور دوپہر کے تین بجنے والے تھے لیکن ابھی تک لائٹ آنے کا امکان نہیں تھا۔میں اپنے ہاتھ میں پکڑے، ہینڈ فین سے سب کو ہوا دینے کی ناکام کوشش کر رہا تھا۔ پورے ایک گھنٹے سے صرف میں ہی ہوا دیے جا رہا تھا۔ہوا دے دے کر میری مت ماری گئی تھی۔ کسی اور کو کہہ بھی نہیں سکتا تھاکہ برائے مہربانی اب آپ ذرا زحمت کر لیں،کیونکہ سب سے چھوٹا میں تھااور پھر بڑے بھا ئی کی موجودگی میں میرا کسی اور کو کہنا بھائی کے نزدیک بے ادبی تھا۔ بس اسی ڈر کی وجہ سے میں ہاتھ والا پنکھا ہاتھ میں پکڑ کر بے ڈھنگے انداز میں گھماتا جارہا تھا۔
Read more ...

پتلی بیوی موٹا میاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
پتلی بیوی موٹا میاں
محمد شفیق ، کوٹ ادو
ظہیر صاحب بیچارے اپنی بیٹی کے رشتے کے سلسلے میں کافی عرصہ سے پریشان تھے مگر کوئی ڈھنگ کا رشتہ نہ مل پارہا تھا۔اگر کوئی رشتہ پسند بھی آتا تو کوئی نہ کوئی نقص نکال کر بیگم صاحبہ اس رشتے کو ویٹو کر دیتی تھیں۔ پھر ایک روز ایک جاننے والے کے توسط سے ایک جگہ رشتے کی بات شروع ہو ئی او ر لڑکے والے لڑکے سمیت لڑکی کے گھر آن وارد ہوئے۔ ظہیر صاحب نے نوکر کو کہا کہ جلدی سے بیگم صاحبہ سے کہو کہ لیپا پوتی چھوڑ کر یہاں آجا ئیں مہمان آگئے ہیں۔میاں کے جلدی کے آرڈر سن کر پہلے تو بیگم صاحبہ نے حسبِ معمول کچھ خفگی کا سا اظہار کیا اور واپس میسج بھجوایا کہ میک اپ تو پورا کر لینے دیں۔
Read more ...

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات
حفیظ الرحمٰن، کندیاں
نماز فجر کے بعد :
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ نماز فجر پڑھ کر ہی وہیں پر آلتی پالتی مار کر )چار زانو( بیٹھ جاتے ،صحابہ رضی اللہ عنہم پروانہ وار پاس آکر جمع ہو جاتے۔یہی دربار نبوت تھا یہی حلقہ توجہ تھا یہی درسگاہ تھی یہی محفل احباب بنتی تھی ،یہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نزول شدہ وحی سے صحابہ کو مطلع فرماتے تھے۔
یہیں آپ فیوض باطنی اور برکات روحانی کی بارش ان پر فرماتے،یہیں آپ دین کے مسائل ،معاشرت کے طریقے ، معاملات کے ضابطے ،اخلاق کی باریکیاں ان کو تعلیم فرماتے لوگوں کے آپس کے معاملات و مقدمات کا فیصلہ فرماتے۔
نماز ظہر کے بعد:
Read more ...

پشپاجمیلہ کا قبول اسلام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
پشپا )جمیلہ (کا قبول اسلام
جمیلہ انڈیا
میرے والد کا نام شیو رام بھگت تھا، والدہ کا نام سومی بائی تھا۔ میرا تعلق پنجاب کے راج پورہ ضلع پٹیالہ کے بھگت خاندان سے تھا۔ ہم لوگ تین بہنیں تھیں۔ میرے اللہ کو مجھ سے پیار تھا اور میرے رب نے کرم کیا کہ ایمان کی دولت سے نوازا اور کفر کو مجھ سے دور کیا اور بظاہر ''مسلم عورت کی ستر پوشی'' میرے اسلام لانے کا سبب بنی۔ ہمارا گھرانہ غریب تھا۔ میری والدہ کی بہن کی شادی ایک بڑے گھرانے میں ہوئی۔ جب میری شادی ہوئی، اس وقت میری عمر 20 سال تھی۔ میری خالہ نے سوچا کہ میری بھانجی بھی بڑے گھر میں آ جائے، اس لیے انہوں نے اپنے دیور کے بیٹے سے جو کہ سی بی آئی آفیسر تھے، میری شادی کرا دی۔ میری والدہ امیر غریب کے خوف کی وجہ سے شادی پر آمادہ نہ تھیں۔ ایک طرح زبردستی یہ شادی کرائی گئی۔ شادی کے بعد معلوم ہوا کہ جن سے میرا بندھن بندھا ہے، وہ بے حد لاپروا ہ اور شرابی ہیں۔
Read more ...