یہ تھی حکومت
یہ تھی حکومت
امۃالودود، چکوال
ایک دن گرمی کی سخت دوپہر میں لو چل رہی تھی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ جنگل کی طرف جارہے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کسی نے دور سے پہچان لیا کہ امیر المومنین ہیں۔قریب جاکر آواز دی:” امیر المومنین! اس وقت سخت گرمی اور لو میں کہاں جارہے ہیں؟“ فرمایا:” بیت المال کا اونٹ گم ہو گیا ہے، اس کی تلاش میں جارہا ہوں۔“ انہوں نے عرض کیا :” کسی خادم کو بھیج دیتے!“فرمایا:” قیامت میں تو سوال مجھ سے ہو گا ،خادم سے نہ ہوگا۔“عرض کیا:” پھر تھوڑی دیر توقف کر کے تشریف لے جائیے ، ذرا گرمی کم ہو جائے۔“ فرمایا :” جھنم اشد حرا “جہنم کی آگ اس بھی زیادہ گرم ہے۔ یہ کہہ کر اسی دھوپ اور لُو میں جنگل تشریف لے گئے۔ یہ تھی سلطنت!ایک بار منبر پرکھڑے ہوئے خطبہ دے رہے تھے،خطبہ میں فرمایا: ”اسمعواواطیعوا“ [سنو اور اطاعت کرو]ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا:
Read more ...
ہندوستانی ثقافت کی یلغار
ہندوستانی ثقافت کی یلغار
فوزیہ گڑنگی، مانسہرہ
1947ء کی جنگ آزادی کے بعد ہندوستان کے چار صوبوں پر مشتمل ریاست کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام دیا گیا۔ دنیا ئے اسلام نے بخوشی اسے اپنا قلعہ مان لیا۔ پاکستان کے تسلیم ہونے پر جہاں ایک طرف مسلمان خوشی منا رہے تھے تو دوسری طرف ہندو بھیڑیے اپنی ماتا کے ٹکڑے ہونے پر غضب ناک تھے۔ہندو اور سکھ کسی صورت بھی پاکستان کی علیحدگی پر تیار نہ تھے۔ ہندو رہنماؤں کی رائے تھی کہ مسلمانوں کے لیے ہماری نہیں تو انگریزوں کی غلامی لازم و ملزوم ہے۔ورنہ یہ قوم کسی بھی وقت خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔مگر مسلمان بھی اس وقت جوش وولولہ میں افق پر تھے۔ بوڑھے، جوان ،بچے اور عورتیں سبھی تحریک آزادی میں پیش پیش تھے۔ بالآخر مسلمان اپنا تن من دھن قربان کر کے پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے
Read more ...
قوم کی مظلوم بیٹی …..عافیہ صدیقی
قوم کی مظلوم بیٹی …..عافیہ صدیقی
بنت عبدالرشید ، مٹھن کوٹ
قوم کی مظلوم
بیٹی تجھ کو سلام میرا
اپنوں سے
محروم بیٹی تجھ کو سلام میرا
رب کرے ہو
Read more ...
ظہیر الدین محمد بابر
قسط نمبر 22
ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم ، لیہ
قاسم بیگ تاشقند سے اپنی روانگی سے ایک روز پہلے اچانک اپنے دوست دیرینہ قنبر علی عرف سلاخ سے مڈبھیڑ ہو گئی۔پہلے پہل قاسم بیگ سلاخ کو اپنے سامنے پا کر بھونچکا سا رہ گیا کیونکہ اسے یہاں سلاخ کے اس طرح اچانک مل جانے کی توقع نہیں تھی۔جونہی اس کے حواس بجا ہوئے تو اس نے سلاخ سے پوچھا کہ وہ وہاں کیا کرتا پھر رہا ہے ؟سلاخ نے جوابا ً کہا کہ
تمہیں معلوم ہے کہ میں نے بابر کی رفاقت میں ایک لمبا عرصہ گزارا ہے۔ میں اس کی آئے دن کی اُکھاڑ پچھاڑ اور محاذ آرائی سے اوبھ گیا تھا۔ اس لیے میں اپنی باقی زندگی پر سکون طور پر گزارناچاہتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ میں نے بابر کی رفاقت کو خیرباد کہا اور خاقان محمود خان کے زیر سایہ تاشقند میں آکر مقیم ہو گیا
Read more ...
تحصیل علم کا 6 نکاتی فارمولہ
تحصیل علم کا 6 نکاتی فارمولہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ سرپرست مرکز اصلاح النساء 87 جنوبی سرگودھا نےمورخہ 31- اگست 2012 بروز ہفتہ کو دوسالہ عالمہ فاضلہ کورس کی افتتاحی تقریب سے پرحکمت بیان کیا اور مرکز اصلاح النساءمیں تشریف لانے والی بچیوں کو چند قیمتی نصائح ارشاد فرمائیں افادہ عام کی غرض سے ماہنامہ بنات اہل السنت میں اس کو پیش کیا جارہا ہے۔ ادارہ
خطبہ مسنونہ: قال اللہ تعالیٰ: مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلٰكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا۔
[سورۃ الاحزاب: 40]
Read more ...