بنات اہلسنت

ظہیر الدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر24
ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم
علی دوست طغائی کا پیغام جلا وطن اور بے یارومددگار بادشاہ بابر کے دل کو باغ باغ کر گیا تھا اس لیے اس نے اپنے دوستوں اور سرداروں کی مخالفت کے باوجود اپنی مختصر ساڑھے سات نفوس پر مشتمل فوج کے ساتھ مرغینان کا سفر اختیار کر لیا تھا کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ علی دوست طغائی جیسے شاطر ،ناقابل اعتبار اور احسان فراموش شخص کی تلافی مافات مرغینان کے راستے اسے اندجان تک پہنچا سکتی تھی۔
موقع نہایت غنیمت تھا بابر نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ٹھانی اور چند سونفوس پر مشتمل مختصر فوج کے ساتھ مرغینان کا رخ کیا۔ مرغینان کی طرف کوچ کرنے میں بابر کی نانی اماں دولت بیگم کا مشورہ بھی شامل تھا لہٰذ ا بابر بے دھڑک مرغینان کی طرف بڑھتا چلا گیا۔
Read more ...

پر سکون زندگی کا راز

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
پر سکون زندگی کا راز
عائشہ ارشد، سرگودھا
شادی گھر بسانے کے لیے ہی کی جاتی ہے اگر میاں بیوی ایک دوسرے سے زیادہ توقعات وابستہ کرنے اور ضد پر اڑ جانے کی بجائے درگزر اور ایثار کا رویہ اپنائیں تو گھر خوشیوں کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ گھر کو برائیوں سے پاک رکھنے کے لیے محبت جیسے پر خلوص جذبے کی ضرورت ہمیشہ رہے گی۔ یوں بھی زندگی ایک سفر کی مانند ہے میاں بیوی اس سفر کے ایسےساتھی ہیں جن کا راستہ بھی ایک ہے اور منزل بھی ایک ہے اگر ان کے درمیان مکمل ذہنی ہم آہنگی اور جذبہ محبت موجود ہوتو یہ سفر نہایت آرام اور سکون سے کٹ جاتا ہے۔ عورت کی قربانی اور ایثار سے ایک خوبصورت گھر معاشرہ میں تخلیق پاتا ہے اس سے بڑھ کر اعزاز کیا ہوگا۔ گھر اور بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے میں چند باتیں درج کرو ں گی جو خوشگوار ازدواجی زندگی کی کنجی ہیں۔
بیوی کو چاہیےکہ
Read more ...

کامیاب لوگوں کی صفات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کامیاب لوگوں کی صفات
ضبط وترتیب:اہلیہ مولانا محمد الیاس گھمن
نحمدہ و ںصلی علی رسولہ الکریم اما بعد! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا۔
اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔ اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
میں نے سورۃالاحزاب کی آیت نمبر35تلاوت کی ہے۔ اس آیت میں اللہ رب العزت نے مرد اورخواتین دونوں کا تذکرہ فرمایا اور مغفرت اور بہت بڑے اجر کا وعدہ کیا، ساتھ ساتھ ان کی دس صفات بیان فرمائیں کہ جس مرد یا عورت میں یہ دس صفات ہوں اللہ رب العزت کا ان کے ساتھ مغفرت اور بہت بڑا اجر عطا فرمانے کا وعدہ ہے یعنی صرف یہی نہیں کہ اللہ رب العزت معاف فرمائیں گے بلکہ معافی کے ساتھ اعزاز و اکرام اور بہت بڑا اجر عظیم بھی عطا فرمائیں گے۔
مغفرت اور اجر :
Read more ...

بیٹیاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">بیٹیاں

مولانا محمد کلیم اللہ
12 ویں ذوالحجہ کی سہانی صبح تھی جب میرے آنگن میں چاندنی نے ڈیرے ڈال دیے۔ اللہ کریم نے اپنے فضل سے ہماری گود کو اپنی رحمت سے بھر دیا ایک پیاری سی ………اوں ……مم ………میٹھی سی گڑیا پیدا ہوئی۔
اولاد کیا ہوتی ہے ؟ آج احساس ہوا۔ خالق دو جہاں نے اس کو آزمائش کیوں کہا ؟ اب سمجھ آئی۔ وہ جو اللہ کریم سے دعائیں مانگیں تھیں
…رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ
اے اللہ ہماری ازواج اور اولاد کو آنکھوں کی ٹھنڈک بنا …… سووہ قبول ہوگئیں۔
سورۃ الفرقان پارہ نمبر 19 آیت نمبر 74
نماز ظہر کے بعد مسجد کے نمازیوں میں مٹھائی بانٹی۔ مبارک باد دینے کے لیے گھر میں اعزہ واقارب کا تانتا بندھ گیا۔ پیاری گڑیا کی دادی ماں کا چہرہ خوشی سے تمتماتا ہوا نظر آرہا تھا۔ آنے والے مہمانوں کی مٹھائی اور کولڈ ڈرنک سے ضیافت کی جارہی تھی۔
Read more ...

تیرے لہو کی سرخی……اک طوفان لا ئےگی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تیرے لہو کی سرخی……اک طوفان لا ئےگی
پروفیسر زاہدمحمود آزاد
پنجاب کالج،لاہور
مرے معصوم بچے میں تیرے سامنے شرمندہ ہوں………تیری عمر میرے بیٹے سے بھی کم ہے………تیری ادھ کھلی آنکھوں میں پوشیدہ ہزاروں سوالات کا میرے پا س کوئی جواب نہیں………تیرے چہرے پہ پھیلے ہوئی لہو کی سرخی مجھ سے غیرت کا تقاضا کرتی ہے ……… تیرے جنازے میں شریک نہ ہو سکا ……… مگر میں ان المناک آہوں، چیخوں کا تصور کر سکتا ہوں……… جو تجھے الوداع کہتے ہوئے بلند ہوئی ہوں گی۔
میرا قلم تیری شہادت کا نقشہ نہیں کھینچ سکتا……… جب تجھے بموں اور میزائلوں کی دل دہلا دینے والی آوازیں سنی ہوں گی ………تو تو سہم گیا ہوگا……… تو نے پیاری ماں کی گودی میں پناہ لی ہوگی……… تیرے سہمے ہوئے دل کو یہ معلوم ہی نہ ہوگا کہ تیرے اردگرد شیطان کیوں رقصاں ہے؟……… تجھے معلوم نہ ہوگا کہ یہ آوازیں کیسی ہیں؟
Read more ...